Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 27 November 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍نومبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 27 November 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍نومبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
شیو سینا صدر اُدھو ٹھا کرے مہا راشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ اُدّھو ٹھا کرے کل 28؍نومبر کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔ شیو سینا‘ این سی پی اور کانگریس اِن تینوں جماعتوں کے نو منتخبہ اراکینِ اسمبلی کی کل ممبئی میں میٹنگ ہوئی۔ جس میں شیو سینا صدر اُدّھو ٹھا کرے کو اتحاد کا رہنما چُنا گیا۔ میٹنگ میں شیو سینا ‘ این سی پی اور کانگریس کے علا وہ اتحاد کی دیگر جماعتوں سوابھیمانی شیتکری سنگٹھنا‘ سماج وادی پارٹی ‘ پر ہار جن شکتی پارٹی ‘ شیتکری کامگارپارٹی‘ لوک بھارتی پارٹی اور کئی آزاد اراکینِ اسمبلی شریک تھے۔
اِس موقعے پر اِن سبھی سیا سی جماعتوں نے نیا اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا جسے مہا وِکاس آ گھاری کا نام دیا گیا ۔ اتحاد میں تال میل بر قرار رکھنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
کامن مِنِمم پرو گرام کے مطابق زراعت‘ تجا رت ‘ صنعتکاری‘ تعلیم ‘ صحت ‘ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور محروم طبقات کے مسائل حل کرنے جیسے مسئلوں سے نمٹنے میں یہ کمیٹی اپنا کر دار ادا کرے گی۔
اِس سے پہلے شیو سینا رہنما سُبھاش دیسائی نے سُپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرنے والی قرار داد پیش کی جس کی تینوں پارٹیوں نے حما یت کی۔ میٹنگ میں این سی پی صدر شرد پوار بھی موجود تھے۔ شرد پوار نے اُدھو ٹھا کرے کو رہنما چُنے جانے پر مبارکباد پیش کی۔ اپنے خطاب میں اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ اُنکی حکو مت کسی کے ساتھ بھی بدلہ لینے کی نیت سے کار وائی نہیں کرے گی ۔ ٹھا کرے نے کہا کہ وہ سبھی کی رضا مندی سے وزیر اعلیٰ کا عہدہ قبول کر رہے ہیں اور شیو سینا‘ کانگریس اور این سی پی بھلے ہی نظر یاتی طور پر مختلف ہو لیکن یہ با ہمی اعتماد کے ذریعے مہاراشٹر کو تر قی کی نئی راہوں پر گامزن کر نے کی بھر پو ر کوشش کریں گے۔
اُدھو ٹھا کرے نے مزید کہا کہ اُن پر بھروسہ اُن لو گوں نے کیا ہے جن پر وہ گزشتہ تیس سالوں سے تنقید کر تے رہے جبکہ اُنکی سابقہ حلیف جماعت بی جے پی کو اُنکی قیادت پر بھروسہ نہیں ہے۔ اِس میٹنگ کے بعد شیو سینا کے گروپ لیڈر ایکناتھ شِندے ‘ این سی پی کے جینت پاٹل اور کانگریس کے بالا صا حب تھو رات نے راج بھون جا کر حکو مت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔ گور نر بھگت سنگھ کو شیاری کو پیش کئے گئے خط میں کہا گیا کہ نو تشکیل شدہ مہا وِکاس آ گھاڑی کو166؍ اراکین ِ اسمبلی کی حما یت حاصل ہے۔ اِس کے بعد گور نر نے اُدھو ٹھا کرے کو حکو مت بنا نے کی دعوت اور کہا کہ وہ تین دسمبر تک ایوان میں اپنی اکثر یت ثابت کریں۔
***** ***** *****
اِس سے پہلے کل کا دِن مہا راشٹر کی سیاست میں سیا سی اُتھل پھُتل اور ڈرا مائی پیش رفتوں سے بھرا رہا۔ سُپریم کورٹ نے پھڑ نویس کو آج بدھ کے روز شام تک وِدھان سبھا میں اکثر یت ثابت کرنے کو کہا تھا۔ شیو سینا‘ کانگریس اور این سی پی نے ریاست میں بی جے پی کی جانب سے حکو مت قائم کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر سما عت کے دوران عدالت نے یہ ہدا یت دی تھی۔
عدالت کے فیصلے کے بعد ریاست میں ڈرامائی واقعات رونما ہوتے رہے۔ سب سے پہلے این سی پی کے رہنما اجیت پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفی دیدیا۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کو پیش کیے گئے استعفے میں اجیت پوار نے کہا کہ وہ ذاتی وجو ہات کی بناء پر مستعفی ہو رہے ہیں۔ اجیت پوار کے استعفے کے بعد بی جے پی رہنما دیویندر پھڑ نویس نے بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفی دیدیا۔
پھڑ نویس نے اپنا استعفی بھگت سنگھ کو شیاری کو پیش کیا جنھوں نے نئی حکو مت کے قیام تک پھڑ نویس کو کار گزار وزیر اعلیٰ بنے رہنے کو کہا۔ اِس سے پہلے سہیا دری گیست ہائوس میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں پھڑ نویس نے کہا کہ اجیت پوار کے استعفیٰ دینے کے بعد اُنکے پاس حکو مت بنا نے کے لیے ضروری تعداد نہیں رہی ہے اور وہ خود بھی مستعفی ہو رہے ہیں۔پھڑ نویس نے کہا کہ وہ دیگر پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کو توڑ نے اور خرید و فروخت کے قائل نہیں ہے۔
دوسری جانب پھڑ نویس حکو مت کے گِر جانے پر رائے زنی کرتے ہوئے این سی پی کے تر جمان نواب ملک نے کہا کہ پھڑ نویس کا استعفی مہاراشٹر کے گیارہ کروڑ عوام کی جیت ہے ۔ نواب ملک نے کل اخباری نمائندوں سے یہ بات کہی۔
***** ***** *****
اِس بیچ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما کالی داس کولمبکر نے کل شام وِدھان سبھا کے پرو ٹیم اسپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔ گور نر بھگت سنگھ کو شیاری نے کولمبکر کو پرو ٹیم اسپیکر کے عہدے کا حلف دلا یا۔ آج صبح آٹھ بجے سے ودھان سبھا کا سیشن شروع ہو چکا ہے جہاں سبھی نو منتخبہ اراکین اسمبلی حلف اُٹھا رہے ہیں۔
***** ***** *****
دوسری جانب کانگریس نے با لا صاحب تھو رات کو اپنا رہنما چُنا ۔ ممبئی میں کل کانگریس کے اراکین اسمبلی کے اجلاس میں تھو رات کے نام پر اتفاقِ رائے ہوا۔ آل اِنڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری اور مہاراشٹر کے انچار ج ملکارجُن کھڑ گے نے تھورات کے کانگریس لیجسلیچر گروپ کا رہنما چُنے جانے کا اعلان کیا۔
***** ***** *****
26؍ نومبر2008؍ کو ممبئی پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی کل گیار ہویں بر سی منائی گئی۔ اِس حملے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولس اور فوج کے جوانوں اور عام عوام کو کل ممبئی میں پھڑ نویس نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ممبئی پولس جمخا نہ میں منعقدہ تقریب میں گور نر بھگت سنگھ کو شیاری اور چیف سیکریٹری اجوئے مہتہ نے بھی شر کت کی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment