Tuesday, 26 November 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 November 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۶ ؍نومبر  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 ریاست میں بی جے پی کی زیر قیادت حکو مت تشکیل دیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی پیٹیشن پرعدالت ِعالیہ آج صبح ساڑھے دس بجے اپنا فیصلہ سنائے گی۔ شیو سینا ‘ کانگریس اور این سی پی نے مرکزی و ریاستی حکو مت ‘ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور  نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے خلاف سپریم کو رٹ میں در خواست دائر کی ہے۔
اِس معاملے کی کل دوسرے دن  ہوئی سماعت کے دروان میںحکمراں جماعت نے ریاست میں حکو مت تشکیل دیے جانے سے متعلق گور نر کے ساتھ ہوئی خط و کتا بت کے دستاویزات عدالت میں پیش کیے۔ جس میں اجیت پوار کی جانب سے پیش کیے گئے راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے54؍ اراکینِ اسمبلی کے دستخط شدہ خطوط بھی شامل ہیں۔ سماعت کے دوران میں  در خواست گذار فریق کے وکیل کپل سبل اور ابھیشیک منو سنِگھ وی نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ اِس حکو مت کو فوراً اکثریت ثابت کرنے کے احکا مات جاری کریں ۔کل ہوئی سماعت کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

***** ***** ***** 

 شیو سینا‘ کانگریس اور این سی پی نے کل گور نر بھگت سنگھ کو شیاری کے سامنے  یہ کہتے ہوئے حکو مت سازی کا دعویٰ پیش کیا کہ اُنھیں 162؍ اراکینِ اسمبلی کی حما یت حاصل ہے۔ دعوے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے پاس در کار عددی قوت نہیں ہے لہذا وہ اکثریت ثابت کرنے سے قاصر ثابت ہونے کے   فوراً  بعدہی شیو سینا کوحکو مت سازی کے لیے مدعو کیا جا نا چا ہیے۔
گورنر کے سپرد کیے گئے دستاویز ات میں  شیو سینا   Legislature کے رہنما ایکناتھ شِندے ‘  این سی پی Legislature کے رہنما جینت پاٹل اور کانگریس پارٹی کے علاقائی صدر بالا صاحیت تھورات کے دستخط شدہ  دعویٰ نا مے کے ساتھ اِن تینوںجماعتوں کے 162؍اراکینِ اسمبلی کے دستخطوں کی فہرست بھی شامل ہیں۔

***** ***** ***** 

 ریاست میں حکو مت بنا نے کے معاملے پر کل پارلیمنٹ میں بھی ہنگامہ آرائی ہوئی۔ ایوان ِ بالا میں کانگریس پارٹی ‘ بائیں بازوں کی جماعت  اور دیگر حزب اختلاف کے اراکین کی جانب سے اِس معاملے پر پیش کی گئی تحریک التواء کو ایوان کے صدر نشین وینکیا نائیڈو نے مُسترد کر دیا۔شور وغل میں اضا فہ ہونے کی وجہ سے چیئر مین نے ایوان کی کار وائی پہلے دو پہر دو بجے تک  اور بعد میںدِن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔
 دوسری جانب ایوان زیریں میں بھی کانگریس کے رکن ِ پارلیمنٹ راہل گاندھی اور دیگر حزب اختلاف جماعتوں کے اراکین نے اِس معاملے پر زور دار نعرے بازی کی  اور تختیاں لہرائی۔ جسکی وجہ سے ایوان کی کار وائی پہلے دو مر تبہ اور بعد میں دِن بھر کے لیے روک دی گئی۔ 

***** ***** ***** 

 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل وزیر اعلیٰ عہدے کی ذمہ داریاں قبول کرلی‘ تاہم اجیت پوار نے ہنوز نائب وزیر اعلیٰ عہدے کا چارج نہیں لیا ہے۔ عہدے کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے چیف سیکریٹری  اور  سیکریٹی برائے خزا نہ سے تبادلہ ٔ خیال کیا اور مصیبت زدہ کاشتکاروں کے لیے 5؍ہزار 380؍ کروڑ روپئے کی مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا۔ 

***** ***** ***** 

 آج ملک بھر میں یومِ آئین منا یا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر کی زیر قیادت کمیٹی کی جانب سے مرتب کیا گیا دستور 26 ؍  نومبر1949  ء  کے روز پارلیمنٹ میںتسلیم کر لیا گیا تھا۔ آج اِس تاریخی واقعے کے70؍ برس پورے ہو رہے ہیں۔ لہذا اِس منا سبت سے آج صبح 11؍ بجے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مُشتر کہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔  جس میں صدر جمہو ریہ رامناتھ کووِند حاضرین سے خطاب کریں گے۔ آج اِس اجلاس کے پیش نظر پارلیمنٹ کی کار وائی دو پہر 2؍ بجے شروع ہو گی۔

***** ***** ***** 

    مراٹھواڑہ زرعی معا ون بورڈ کی جانب سے اورنگ آبادکے زرعی تیکنا لو جی کالج میدان پر مہا ایگرو نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ یہ نمائش 29؍ نومبر سے  2؍ دسمبر کے در میان رکھی گئی ہے۔ اِس نمائش کے منتظم وسنت دیشمکھ نے کل اورنگ آباد میں اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس نمائش میں زراعت اور اُس سے منسلک کارو بار کے موضوع پر ماہرین رہنمائی بھی کریں گے۔  

***** ***** ***** 

 غیر موسمی بارش سے متاثرہ کسا نوں کے لیے معلنہ امداد نا کا فی ہے ۔ یہ کہتے ہوئے شیو سینا کی جانب سے کل اورنگ آباد ضلعے کے تمام تعلقوں میں سر کا ری دفاتر پر مورچہ نکالا گیا۔  اور امداد میں اضا فہ کر نے کے مطالبے پر مشتمل  درخواست انتظا میہ کے سُپرد کی گئی۔ شیو سینا کے اورنگ آ باد ضلع کے صدر امبا داس دانوے نے اِسی ضمن میں ایک در خواست علاقائی کمشنر سنیل کیندریکر کو بھی پیش کی ہے۔

***** ***** *****

No comments: