Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 23 November 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍نومبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 23 November 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍نومبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
مہاراشٹر کی سیاست میں آج صبح ایک بڑی تبدیلی واقع ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ عہدے کے لیے بی جے پی کے دیویندر پھڑ نویس اور نائب وزیر اعلیٰ عہدے کے لیے این سی پی کے اجیت پوار نے حلف لیا۔ گور نر بھگت سنگھ کو شیا ری نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلا یا۔
***** ***** *****
بے موسم بارش کے نقصان سے متاثرہ مراٹھواڑہ کے کسا نوں کی امداد کے لیے ریاستی انتظا میہ نے 819؍ کروڑ
59؍ لاکھ روپیوں کا فنڈ منظور کیا ہے۔ ڈپٹی ڈویژنل کمشنر پراگ سمن نے یہ اطلاع دی۔ مراٹھواڑہ میں سب سے زیادہ 144؍ کروڑ18؍ لاکھ روپئے کا فنڈ بیڑ ضلع کے لیے منظور کیا گیا۔ اورنگ آ باد ضلع کے لیے 121؍ کروڑ81؍ لاکھ روپئے جبکہ ناندیڑ ضلع کے لیے 123؍ کروڑ14؍ لاکھ روپئے منظور کئے گئے۔ وہیں جالنہ اور لاتور اضلاع کے لیے بالتر تیب 110؍ کروڑ21؍ لاکھ اور 100؍ کروڑ68؍ لاکھ روپئے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ وہیںعثمان آ باد ضلع کے متاثرہ کسانوں کو
78؍ کروڑ19؍ لاکھ اور ہنگو لی کے لیے 53؍ کروڑ 76؍ لاکھ روپئے جبکہ پر بھنی کے لیے 87؍ کروڑ62؍ لاکھ روپئے مدد دی جائے گی۔
***** ***** *****
ما حو لیات کے مرکزی وزیر پر کاش جائو ڑیکر نے تیقن دیا ہے کہ اورنگ آباد شہر میں آلو دگی کے مسائل پر تحقیقات کی جائے گی اور اُس کے تدا رُک کے لیے منصوبہ تیار کیا جا ئے گا۔ وزیر موصوف کل اورنگ آباد میں صنعت و زراعت کے اِدارے چیمبر آف مراٹھواڑہ اِنڈسٹریز اینڈ ایگریکلچر سے خطاب کر رہے تھے۔ چو نکہ اورنگ آ باد کا شمار100؍ سب سے زیا دہ آلو دہ شہروں میں ہو تا ہے اِس پس منظر میں بو لتے ہوئے جائو ڑیکر نے بتا یا کہ مرکزی وزا رت ِ ما حو لیات کے دو افسران عنقریب اورنگ آباد شہر ی آ لو دگی پر تحقیق کریں گے جس کے بعد اِس خصوص میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں کل سے عالمی بودھّ دّھم کانفرنس کاآغاز ہو ا۔ کُل ہند بھِکو سَنگھ کے ڈائریکٹر بھدنت ساد نند مہا ستھویر ‘ سری لنکا کے بھدنت مہا نائک ما تھیرو کی خصو صی موجود گی میں کانگریس کا افتتاح عمل میں آیا۔ اِس موقعے پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے کانفرنس کے شُر کاء پر پھول بر سائے گئے۔ کانفرنس میں کُل ہندبھِکو سَنگھ کا خیر مقدم کیا گیا۔
قبل ازیں بودھ مذہبی پیشواء دلائی لا مہ کی ا ورنگ آ باد شہر میں آمد ہوئی۔ کانفرنس کے منتظم ہر شدیپ کامبلے نے اورنگ آباد طیران گاہ پراُن کا استقبال کیا۔ دلائی لامہ نے کل اورنگ آباد سے قریب واقع چو کہ میں موجود لوکترا بُدھ ویہار اور اُس کے تر بیتی مرکز کا دورہ کیا ۔ کل بروز اتوار دلائی لامہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل لاتور اور پر بھنی شہروں کی میو نسپل کار پو ریشن کے میئر عہدوں کے لیے انتخا بات ہوئے جس میں دو نوں عہدوں پر کانگریس پار ٹی نے جیت حاصل کی۔ کانگریس کے وِکرانت گوجمگُنڈے کو35؍جبکہ بی جے پی کے شیلیش گوجمگُنڈے کو33؍ ووٹ ملے۔ نائب میئر کے عہدے پر بی جے پی کے باغی امید وار چندر کانت براج دار کا انتخا ب عمل میں آ یا۔ اِس موقعے پر رکن اسمبلی امیت دیشمکھ نے کہا کہ نو منتخبہ میئر لاتور شہر کی امیدوں کی تکمیل کرے گا۔ وہیں رکن اسمبلی سمبھا جی پاٹل نیلنگیکر نے الزم عائد کیا کہ کانگریس نے اکثر یتی جماعت کے اراکین کی خرید و فروخت کے ذریعے یہ عہدہ حاصل کیا ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی میو نسپل کار پو ریشن میئر عہدے کے لیے کانگریس کی انیتا سونکامبڑے جبکہ ڈپٹی میئر عہدے پر بھگوان واگھما رے کامیاب قرار دیئے گئے۔ کانگریس کے اِن دو نوں امید واروں نے بالتر تیب بی جے پی کی منگلا مُردلکر اور این سی پی کے موکِند کھلا رے کو شکست دی۔ انتخا بات میں انیتا سو نکا مبڑے کو37؍ جبکہ بی جے پی کی منگلا مُردلکر کو8؍ ووٹ ملے۔وہیں ریاست کی دیگر بلدیہ جات ِ عظمیٰ ناسک کے میئر عہدے پر ستیش کلکر نی‘ ممبئی میئر عہدے پر شیو سینا کی کِشوری پیڈنکر ‘ پو نا میئر عہدے پر بی جے پی کے مُر لی دھر مو ہور کامیاب قرار دئے گئے۔ اِسی دوران ناگپور میئر عہدے پر بی جے پی کے سندیپ جو شی ‘ امرا وتی میئر عہدے پر بی جے پی کے ہی چیتن گا ونڈے منتخب ہوئے۔ اِسی طرح اُلہاس نگر میئر دہدے پر شیو سینا کی لیلا بائی اَشان اور پمپری چِنچوڑ میئر عہدے پر بی جے پی کی اُشا ڈھورے منتخب ہوئیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment