Saturday, 30 November 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 30 November 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۰ ؍نومبر  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 ریاستی اسمبلی کا دو روزہ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اِس اجلاس میں وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی زیر قیادت مہاراشٹر مہا وِکاس آگھاڑی کی حکو مت تحریکِ اعتماد کے ذریعے ایوان میں اپنی اکثر یت ثابت کرے گی۔ آج دو پہر کے سیشن میںیہ تحریک اعتماد پیش کی جائے گی۔ اجلاس کے لیے عبو ری اسپیکر کے طور پر سابق اسمبلی اسپیکر دلیپ ولسے پاٹل کو نامزد کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کل اپنے عہدے کا جائزہ لیا۔ اجلاس کے آ غاز میں وزیر اعلیٰ اپنے کا بینی رفقاء کا تعا رف پیش کریں گے۔ جس کے بعد تحریکِ اعتماد پیش ہو گی۔ اکثر یت ثابت ہو جا نے کے بعد  اسپیکر کے با ضابطہ انتخاب کے پرو گرام کا اعلان کیا جائے گا۔
 حکو مت کو اکثر یت ثابت کرنے کے لیے گور نر نے 3؍ دسمبر تک کا وقت دیا ہے۔ دریں اثناء اسمبلی ذرائع نے بتا یا کہ اسمبلی کا سر مائی اجلاس 16؍  تا  21؍ دسمبر کے در میان نا گپور میں منعقد ہو گا۔

***** ***** ***** 

 وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے انتظا میہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدا یت کی ہے کہ تر قیاتی کاموں پر عمل در آمد کے دوران اِس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کا ایک بھی پیسہ ضائع نہ ہو۔ وہ کل اپنے عہدے کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ دفتر میں اعلیٰ افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اِس اجلاس میں چیف سیکریٹری سمیت تمام محکموں کے سیکریٹری موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خد مت کے جذ بے سے کام کرنے پر عوام کا اعتماد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ عوام  میںیہ تا ثر پید ا کیا جا نا کہ ’’ یہ حکو مت میری ہے‘‘ ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ تر قیاتی کاموں کی تر جیح طئے کی جائے اور عوامی خد مت میں شفافیت پر توجہ دی جائے۔ اُنھوں نے اعتماد ظا ہر کیا کہ تر قیاتی ہدف حاصل کرنے میں نئی حکو مت کامیاب ہو گی۔

***** ***** ***** 

 قانون ساز ایوانوں کی کار وائی کی رپورٹنگ کر نے والے صحا فیوں نے کل وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔ اِس استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ وزا رت اعلیٰ کا عہدہ اُن کے لیے ایک چیلنج ہے۔ اور تجویز پیش کی کہ صحا فی مسائل کی نشاندہی کر تے وقت اُس کے حل کے رہنمائی بھی کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اُن کی حکو مت عوام کے ساتھ نرم بر تائو کر ے گی اور اِس بات پر خصو صی توجہ دی جائے گی کہ عوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال نہ ہو۔
 دریں اثناء گزشتہ حکو مت کی جانب سے شروع کیے گئے آر ے میٹرو کار شیڈ کے کام کو ملتوی کرنے کا اعلان وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کیا اور کہا کہ اِن کا موں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ہی اِس سلسلے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گی۔

***** ***** ***** 

 سابق وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے نئی حکو مت پر تنقید کر تے ہوئے کہا ہے کہ نو تشکیل شدہ کا بینہ کے پہلے اجلاس میں کسا نوں کے لیے راحت بہم پہنچا نے پر گفت و شنید کی بجائے صرف اِسی بات پر توجہ دی ہے کہ ایوان میں اکثر یت ثابت کرنے میں کس طرح کامیابی حاصل کی جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پھڑ نویس نے سوال اُٹھا یا کہ قانو ن کو با لائے طاق رکھ کر عبوری اسپیکر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔ نیز حکمراں اتحاد کو اپنے ہی اراکین ِ اسمبلی پر اب بھی اعتماد نہیں ہے۔

***** ***** ***** 

 قو می شاہراہوں پر ٹول ٹیکس کی ادائیگی کی غرض سے فور وہیلر گاڑیوں کے لیے لازمی قرار دیے جانے والے فاسٹ ٹیگ اِندراج کی معیاد میں 15؍ دسمبر تک کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔ وزارتِ حمل و نقل نے اعلان کیا تھا کہ کل یکم دسمبر سے قومی شاہراہوں پر صرف فاسٹ ٹیگ کی معر فت ہی ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ تاہم عوام کی سہو لت کے لیے اِس کی معیاد بڑھا دی گئی ہے۔ 15؍ دسمبر تک یہ فاسٹ ٹیگ مفت دستیاب ہو گا لیکن مدت گزر جانے کے بعد دو ہری قیمت ادا کرنا ہو گی۔ اِس سلسلے میں تمام تفصیلی اطلا عات مائی فاسٹ ٹیگ ایپ پر دستیاب ہیں۔

***** ***** ***** 

 پر بھنی کی وسنت رائو نائک مراٹھواڑہ زرعی یو نیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اشوک ڈھون نے کہا ہے کہ حکو مت کی حمایت حاصل رہی تو کسا نوں کو ما یو سی کی کیفیت سے باہر نکا لا جا سکتا ہے۔ چھٹی ریاستی سطح کی زرعی نمائش مہا ایگرو کا کل سے اورنگ آباد میں آغاز ہو ا۔ اِس پروگرام کی افتتا حی تقریب سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اورنگ آ باد کے میئر نند کُمار گھوڑیلے مراٹھواڑہ آئینی تر قیاتی بورڈ کے چیئر من ڈاکٹر بھا گوت کراڑ سمیت دیگر اہم شخصیات کی مو جود گی میں اِس نمائش کا افتتاح عمل میں آ یا۔
 اِس تقریب سے خطاب کر تے ہوئے نند کمار گھوڑیلے نے کہا کہ جس دن عوام کے مسائل کو سمجھ لیا گیا وہ دن تاریخ کا سنہری دن ہو گا۔ 

***** ***** ***** 

 فرائض میں کو تا ہی کی پاداش میں عنبڑ کی تحصیلدار منیشا مینے کو عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈیویژنل کمشنر سنیل کیندرے نے کل اُن کی معطلی کے احکا مات جاری کیے۔ ریت کی غیر قا نو نی حمل و نقل روکنے ۔ قحط سے متاثرین میں امداد کی تقسیم اور وزیر اعظم کسان سنمان نِدھی کی تقسیم میں منیشا مینے کی جانب سے کو تا ہی کی رپورٹ جالنہ کے ضلع کلکٹر رویندر بینوڑے نے ڈیویژنل کمشنر کو اِرسال کی تھی ۔

***** ***** *****

No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 15.08.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 15 August 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...