Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 November 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍نومبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 28 November 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍نومبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
شیو سینا کے سر براہ اُدھو ٹھاکرے آج شام 6؍ بجکر40؍ منٹ پر ممبئی کے شیو اجی پارک میں وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ اُن کے ساتھ شیو سینا کا ایک اور کانگریس اور این سی پی کے فی کس 2؍ اراکین بھی حلف لیں گے ۔ حلف بر داری کی اِس تقریب میں شر کت کے لیے ملک بھر سے بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی مد عو کیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی ‘ کانگریس پارٹی کی قائد سو نیا گاندھی‘ ایم کے اسٹیلِن‘ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروِند کیجریوال
کا شُمار ہے ۔ اِن کے علا وہ پورے ملک سے 500؍کاشتکار بھی اِس تقریب میں شرکت کریں گے ۔
اِسی دوران کل ممبئی میں مہاراشٹر وکاس آگھاڑی کی میٹنگ ہوئی ۔ اجلاس کے بعد صحا فیوں سے بات کر تے ہوئے این سی پی کے رہنما پر فُل پٹیل نے صحا فیوں کو بتا یا کہ نائب وزیر اعلیٰ اور اسمبلی کے نائب اسپیکر کا عہدہ راشٹر وا دی کانگریس پار ٹی جبکہ اسمبلی اسپیکر کا عہدہ کانگریس پارٹی کو دینے سے متعلق اتفاق کیا گیا ہے۔ اُنھو ں نے بتا یا کہ دسمبر تک اعتماد کی قرار داد منظور کی جائے گی اور اُسکے بعد کابینہ کی توسیع عمل میں آئے گی۔
***** ***** *****
ریاستی اسمبلی کے نومنتخبہ288؍ اراکین میں سے 285؍ اراکین نے کل اسمبلی رکنیت کا حلف لیا۔ جبکہ بقیہ 2؍ اراکین غیر حاضر رہے ۔ کل صبح 8؍ بجے قانون ساز اسمبلی کے خصو صی اجلاس کا آغاز ہوا جس میں دیویندر پھڑ نویس ‘ پر تھوی راج چو ہان‘ اور اشوک چو ہان اِن تینوں سابق وزراء اعلیٰ سمیت اجیت پوار ’ چھگن بھُجبل ‘ گریش مہا جن ‘ ایکناتھ شندے اور پہلی مرتبہ منتخب ہوئے آدِتیہ ٹھا کرے ‘ روہِت پوار ‘ دھیرج دیشمکھ و دیگر اراکین نے بھی رکنیت کا حلف اُٹھا یا۔اسمبلی کے ہنگامی اسپیکر کالی داس کولمبکر نے اراکین کو حلف دلا یا۔
***** ***** *****
نگراں وزیر اعلی دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ این سی پی کے رہنما اجیت پو ار کی جانب سے بی جے پی کو دی گئی حما یت سے متعلق وہ صحیح وقت آنے پر بات کریں گے ۔وہ کل ودھان بھون میں صحا فیوں سے مخاطب تھے۔
پی ٹی آئی کی خبر میں کہا گیا ہے کہ سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ وہ راشٹر وادی کانگریس پار ٹی کا حصہ ہیں اور اُسی پارٹی میں رہیں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ این سی پی کے قائد شرد پوار اُنکے رہنما ہیںاِسی لیے اُنھوں نے شرد پوار سے ملا قات کی۔ اجیت پوار نے بھی کہا کہ گزشتہ دنوں پیش آئے حالات و واقعات سے متعلق وہ صحیح وقت آنے پر بات کریں گے۔
***** ***** *****
ای-سگریٹ پر پابندی سے متعلق بِل کل ایوانِ زیریں میں منظور کر لیا گیا۔اِ س بِل کی رو سے ملک میں ای -سگریٹ بنا نے‘ خریدنے ‘ فروخت کرنے ‘ ذخیرہ کرنے‘ اِشتہار دینے اور ای - سگریٹ کی حمل و نقل کرنے پر پا بندی لگا دی گئی ہے۔ اور اِس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کو ایک سال کی قید اور ایک لاکھ روپئے جُر ما نہ یا دو نوں سزائوں کی گنجائش اِس بل میں رکھی گئی ہے۔
***** ***** *****
لاتور کے ضلع کلکٹر جی شری کانت نے کہا ہے کہ لاتور شہر کے لیے مخصوص واٹر پالیسی تیار کی جا ئے گی۔
آئندہ 30؍ نومبر اور یکم دسمبر کے روز لاتور میں ہونے جا رہی واٹر کانفرنس کی تیاریوںسے متعلق جائزہ اجلاس میں وہ اظہارِ خیال کر رہے تھے۔اُنھوں نے بتا یا کہ لاتور ضلع جو پانی کی قلت سے متاثرہ ضلعے کی حیثیت سے پہچانا جا تا ہے اُسکی شناخت مستقل طور پر تبدیل کرنے کے لیے واٹر کانفرنس کے ذریعے اقدامات کیے جا ئیں گے۔جناب شری کانت نے کہا کہ اِس کانفرنس سے پانی کی بقاء اور تحفظ کے مختلف طریقوں کی معلو مات حاصل ہو گی۔ـضلع کلکٹر نے بتا یا کہ واٹر پا لیسی میں پانی کا نظم ‘ پانی کو دوبارہ قابلِ استعمال بنا نا ‘ میٹر نصب کر نا ‘ نئے کنکشن دینا اور یکساں دبائو سے پانی فراہم کرنا وغیرہ امور شامل کیے جا ئیں گے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں غیر موسمی بارش سے متا ثرہ 90؍ فیصد کاشتکاروں کو نقصان بھر پائی کی امدادی رقم ادا کر دی گئی ہے۔ ضلع انتظا میہ سے موصولہ تفصیلات کے مطا بق ناندیڑ ضلعے کے کسانوں کی امداد کے لیے حکو مت کی جانب سے پہلی قسط میں
123؍ کروڑ14؍ لاکھ23؍ہزار روپئے کی رقم دستیاب کر وائی گئی ہے۔ یہ رقم ضلعے کے ایک لاکھ 53؍ ہزار812؍ کسانوں کے بینک کھاتوں میں یہ تقسیم کر دی گئی ہے۔
***** ***** *****
لاتور زرعی بازار کمیٹی کی جانب سے سو یا بین رہن قرض اسکیم شروع کی گئی ہے ۔ اِس اسکیم کا افتتاح کل مذکورہ کمیٹی کے صدر نشین للِت کُمار شاہ کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے تعلقے کے کسا نوں سے اسکیم سے مستفید ہونے کی اپیل کی۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے کے کلمنوری میں کل محکمہ قبائل کی جانب سے سر کاری اور امداد یافتہ رہائشی اسکولوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے شروع ہوئے ۔ اِن سہ روزہ مقابلوں کا آغاز ہنگولی کے ضلع کلکٹر روچیش جئے ونشی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
***** ***** *****
پر بھنی کی وسنت رائو نائک مراٹھوارہ زرعی یو نیور سٹی کے نامیاتی زرعی تحقیقی اور تر بیتی مرکز کی جانب سے مراٹھواڑے کے کسانوں کے لیے نامیاتی زراعت کے موضوع پر تین روزہ تر بیتی پرو گرام رکھا گیا ہے۔ اِس پروگرام کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment