Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 29 November 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍نومبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 29 November 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍نومبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
شیو سینا صدر اُدھو ٹھا کرے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ گور نر بھگت سنگھ کو شیاری نے کل شام ممبئی کے شیو اجی پارک میں اُدھو ٹھا کرے کو عہدے اور راز داری کا حلف دلا یا۔ اِس موقع پر تینوں اتحادی جماعوں شیو سینا ‘ این سی پی اور کانگریس سے دو -دو وزیروں نے بھی حلف اُٹھا یا۔ اِن میں شیو سینا سے ایکناتھ شندے ‘ سبھاش دیسائی ‘ این سی پی سے جینت پاٹل ‘ چھگن بھجبل اور کانگریس سے با لا صاحیب تھوارت اور نتن رائو ت شامل ہیں۔
حلف بر داری کی تقریب میں شیو سینا ‘ کانگریس اور این سی پی کے ملک بھر سے آئے سینئر رہنمائوں نے بھی شر کت کی۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں مودی نے کہا کہ اُنھیں امید ہے کہ اُدھو ٹھاکرے مہا راشٹر کے روشن مستقبل کے لیے بھر پور محنت کریں گے۔
***** ***** *****
اُدھو ٹھا کرے کی حلف بر داری کے بعد شیو سینا کار کنوں نے ریاست بھر میں جشن منا یا۔ بیڑ میں شیو سینا کار کنوں نے جگہ جگہ آتش بازی کی اور مٹھا ئیاں تقسیم کی وہیں اورنگ آ باد میں بھی اُدھو ٹھا کرے کے وزیر اعلیٰ بننے پر شیو سینا کار کنوں نے ٹو وہیلر ریلی نکالی اور جشن منا یا۔
لاتور شہر میں بھی شیو سینا کی جانب سے آتش بازی کی گئی۔
***** ***** *****
اِس بیچ حلف بر داری کے فوراً بعد وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے ریاستی کا بینہ کا اجلاس طلب کیا جس میں رائے گڑھ کے قلعے کے تحفظ کے لیے 20؍ کروڑ روپئے منظور کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ ٹھا کرے نے ریاست کے کسا نوں کو دی جا رہی حکو متی مدد اور اِس کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی رپورٹ آئندہ دو دنوں میں پیش کرنے کی چیف سیکریٹری کو ہدا یت بھی دی۔ ٹھا کرے نے کہا کہ اِس رپورٹ کے موصول ہونے کے بعد کسا نوں کوراحت پہنچا نے والے فیصلے کا اعلان کیا جائے گی۔
***** ***** *****
شیو سینا ‘ این سی پی اور کانگریس کی نو تشکیل شدہ مہاراشٹر وکاس آ گھاڑی نے کل اپنے Common Minimum Programme کا اعلان کر دیا۔ اِس کے مطا بق ریاست کے کسا نوں کو مکمل قرض معا فی دینے اور مہاراشٹر کے نو جوانوں کو ملازمت میں80؍ فیصد ریزر ویشن دینے کے بات کہی گئی ہے۔ شیو سینا کے ایکناتھ شندے ‘ این سی پی کے جینت پاٹل اور نواب ملک نے کل ممبئی میں
Common Minimum Programmeا اعلان کیا۔
کسا نوں کی زرعی اشیاء کو مناسب دام دینے ‘ بیروز گار ی بھتہ ‘ معا شی طور پر کمزور طبقات کی لڑ کیوں کی مفت تعلیم اور تعلقہ جاتی سطح پر صرف ایک روپئے میں صحت کی جانچ جیسے موضوعات کو بھی اِس پروگرام میں جگہ دی گئی ہے۔ اِس موقعے پر سر کاری عہدوں پر تقررات کرنے کی بات بھی کہی گئی ۔
***** ***** *****
دوسری جانب کانگریس صدر سو نیا گاندھی نے کہا ہے کہ مہا راشٹر میںمہا وکاس آ گھاڑی کو اقتدار میں آ نے سے روکنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے جمہوریت سے کھلواڑ کیا ہے ۔ سو نیا گاندھی کل نئی دلی میں کانگریس پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں بول رہی تھیں۔
پی ٹی آئی کی خبر میں کہا گیا ہے کہ سو نیا گاندھی نے مہاراشٹر کے گور نر بھگت سنگھ کو شیاری کے موقف کی مخالف کر تے ہوئے اُن پر تنقید بھی کی۔
***** ***** *****
اپنے قابل ِ اعتراض بیا نوں سے خبروں میں رہنے والی بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پر گیا سنگھ ٹھا کر کے خلاف بی جے پی نے کار وائی کر تے ہوئے اُنھیں محکمہ دفاع کی صلا ح کار کمیٹی سے ہٹا دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے جاریہ سیشن کے دوران پر گیا سنگھ ٹھا کر اپنی پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں بھی شر کت نہیں کر سکیں گی۔ بی جے پی کے کار گذار صدر جے پی نڈّا نے کہا کہ پر گیا سنگھ ٹھا کر کے بیا نات اور اُنکی سوچ اور نظر یات کی بی جے پی نے کبھی بھی حما یت نہیں کی۔ جے پی نڈّا کل نئی دلی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
***** ***** *****
50؍ واں بھارتی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کل گوا میں اختتام پذیر ہوا۔ اِس موقعے پر جنو بی بھارت کے معروف موسیقار اِلائی راجہ سمیت منجو گورا‘ رُوپا گانگولی‘ رمیش سِپّی اور پریم چو پڑہ جیسی مشہور شخصیات موجود تھیں۔ فیسٹیول کے آخری دِن فرانس کے فلمساز Blase Harison کی فلم پارٹیکل کو بہترین فلم کے انعام سے نوازا گیا۔ بہترین اداکارہ کا انعام مراٹھی فلم اداکارہ اُوشا جا دھو کو فلم مائی گھاٹ کے لیے دیا گیا۔
***** ***** *****
لاتور میونسپل کارپوریشن نے شہر کے سبھی نلوں پر واٹر میٹر نصب کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس بارے میںکل کارپوریشن میں قرار داد منظور کی گئی۔
***** ***** *****
خواتین کی تعلیم کے روحِ رواں مہا تما جیو تی با پھُلے کی بر سی کے موقع پر کل اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اورنگ آباد میں مختلف تنظیموں کی جانب سے مہا تما پھُلے کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔
جالنہ نگر پا لیکا کی صدر سنگیتا گورنٹیال نے بھی کل جالنہ میں مہا تما پھلے کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اِس دوران جالنہ نگر پالیکا کے افسران ‘ ملازمین اور مختلف سماجی تنظیموں کے رہنما موجود تھے۔
***** ***** *****
ناک ‘ کان اور گلے کے امراض کے ماہرین یعنی ENT سر جن کی ریاستی سطح کی کانفرنس ’’MENTCON 2019 ‘‘آج سے اورنگ آ باد میں شروع ہو رہی ہے۔ MGM میں منعقد ہو رہی اِس کانفرنس کا افتتاح آج دو پہر ایک بجے ہو گا۔ نا سک کی مہا راشٹر ہیلتھ سائنس یو نیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دلیپ مہسیکر کانفرنس کا رسمی افتتاح کریں گے۔ یہ کانفرنس ایک دسمبر تک چلے گی جس میں ملک بھر سے قریب 800؍ ENT سر جن شر کت کر رہے ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment