Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 21 April 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱؍ اپریل ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 21 April 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱؍ اپریل ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب پہلے اِس وقت کی اہم سر خیاں...
٭ پال گھر میں ہجوم کی جانب سے تین افراد کو قتل کیے جانے کے واقعے کوفرقہ وارانہ رنگ نہ دینے کا وزیر اعلیٰ کا انتباہ ۔ کہا سوشل میڈیا کے ذریعے ماحول خراب کرنے والوں پر بھی ہو گی کار وائی۔
٭ کورونا کے پھیلائو کوروکنے کے لیے مرکزی حکو مت کی6؍ بین الوزارتی ٹیمیں تشکیل۔ ممبئی اور پونے میں بھیجی جائیں گی 2؍ ٹیمیں۔
٭ لاک ڈائون کے دوران دی جا رہی محدود سر گر میو ںکی اجازت کے دوران لا پر واہی نہ برتنے کی وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی ہدایت۔
٭مہاراشٹر میں466؍ نئے کورونا مریضوں کا انکشاف۔ کل ہوئی 9؍ افراد کی موت۔
اور
٭ ممبئی ہائی کورٹ نے گھروں میں اخبار ڈالنے پر لگائی گئی پا بندی پر حکو مت سے طلب کیا جواب۔
٭ کورونا کے پھیلائو کوروکنے کے لیے مرکزی حکو مت کی6؍ بین الوزارتی ٹیمیں تشکیل۔ ممبئی اور پونے میں بھیجی جائیں گی 2؍ ٹیمیں۔
٭ لاک ڈائون کے دوران دی جا رہی محدود سر گر میو ںکی اجازت کے دوران لا پر واہی نہ برتنے کی وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی ہدایت۔
٭مہاراشٹر میں466؍ نئے کورونا مریضوں کا انکشاف۔ کل ہوئی 9؍ افراد کی موت۔
اور
٭ ممبئی ہائی کورٹ نے گھروں میں اخبار ڈالنے پر لگائی گئی پا بندی پر حکو مت سے طلب کیا جواب۔
اب خبریں تفصیل سے....
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ پال گھر ضلع میںہجوم کی جانب سے تین لو گوں کا قتل کیے جانے کے معاملے میں پولس نے فوراً کار وائی کرتے ہوئے پانچ کلیدی ملزموں سمیت 100؍ سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اپنے فیس بک لائیو میں وزیر اعلیٰ نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے کہا کہ مر نیوالوں میں تین میں سے
دو افراد سادھو تھے لیکن اِس معاملے کو مذہبی رنگ دینے کی ہر گز کوشش نہ کی جائے۔ اُدھوٹھا کرے نے مزید کہا کہ اِس معاملے کو لے کر فرقہ وارانہ ماحول بگاڑ نے کی کوشش کرنے والوں پر کار وائی ہو گی۔ ساتھ ہی ٹھا کرے نے کہا کہ پال گھر معاملے میں شامل کسی بھی ملزم کو بخشا نہیں جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی وزیر ِ داخلہ ا مِت شاہ اور اُن کے بیچ پال گھر معاملے پر فون پر بات چیت ہوئی ہے اور اُنھوں نے اِس معاملے کو سو شل میڈیا پر فرقہ وارانہ رنگ دینے والوں پر سخت کار وائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ ریاستی حکو مت نے پہلے ہی پال گھر معاملے میں اعلیٰ سطحی جانچ شروع کر دی ہے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ CID کے IG اَ تُل کلکر نی معاملے کی تحقیقات کریں گے۔
***** ***** *****
کورونا وائرس کے پھیلائو کے پس منظر میں مرکزی حکو مت نے چھ بین الوزارتی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی حکومت اِن ٹیموں کو مختلف ریاستوں میں روانہ کرے گی جن میں دو ٹیمیں مہاراشٹر کے ممبئی اور پونے بھیجی جائیں گی۔ اِس کا مقصد کورونا وائرس سے پیدا ہوئی صورتحال کے موقعے پر پہنچ کر جائزہ لینا ہے۔ یہ ٹیمیں ریاستی افسران کو ضروری ہدایتیں دیں گی اور اپنی تفصیلی رپورٹ مرکزی حکو مت کو روانہ کریں گی۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے مدِنظر کی گئی لاک ڈائون کی پا بندیوں پر سختی سے عمل کریں۔ کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے لاک ڈائون کے دوران محدود معاشی اور صنعتی سر گر میوں کی شروعات کرنے کے پس منظر میں یہ ہدایت جاری کی گئی ۔ مرکزی وزارتِ داخلہ کے سیکریٹری اجئے بھلاّ نے کل بتا یا کہ سبھی چیف سیکریٹریوں سے اِس بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
اِس بیچ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے انتظا میہ سے کہا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران دی جا رہی نر می کے دوران لا پر وا ہی بالکل نہ بر تیں۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کے سبھی ضلع کلکٹروں ‘ میونسپل کمشنروں اور اعلیٰ پولس افسران کو یہ ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ اپریل کے آخری ہفتے اور15؍ مئی کے در میان کورونا کے معاملوں میں اضا فہ ہونے کا اندیشہ ہے اور اِس دوران سب سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہو گی۔
اُنھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اصل لڑائی تو اب شروع ہو ئی ہے۔ اور اگلے تین مہینوں کے دوران کسی طرح کی لا پر واہی برتنے کی گنجائش نہیں ہو نی چاہیے۔
کورونا وائرس کے دوران دیگر بیماریوں میں مبتلاء مریضوں کے بارے میں بولتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دوسری بیماریوں کا شکار مریضوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اُن کی دیکھ بھال کے لیے ضلعوں میں موجود خانگی ڈاکٹرس اور دیگر طبی عملے کی خد مات حاصل کی جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ خانگی طبی عملے کی خد مات کے ذریعے اِس بات کو یقینی بنا یا جائے کہ بچوں کی ٹیکہ اندازی ‘ حاملہ خواتین کی زچگی اور دوسرے آپریشن وقت پر ہوں۔
***** ***** *****
مرکزی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دوگنی ہونے کے وقفے میں اضا
فہ ہو رہا ہے۔ وزارت نے کہا کہ لاک ڈائون شروع ہونے سے پہلے مریضوں کی تعداد میں دو گنا اضا فہ ہونے میں ساڑھے تین دن لگتے تھے جو اب بڑھ کر قریب سات دن ہو گئے ہیں اور یہ تسلّی بخش صورتحال ہے۔ وزارتِ صحت میں جوائنٹ سیکریٹری لوَ اگر وال نے بتا یا کہ گزشتہ چودہ دنوں میں23؍ ریاستوں کے59؍ ضلعوں میں کسی نئے کورونا مریض کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔
***** ***** *****
دریں اثناء مہاراشٹر میں کل کورونا وائر س کے466؍ نئے مریضوں کی شناخت ہوئی۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4؍ہزار666؍ ہو گئی ہے۔ ریاست میں کل کورونا سے
9؍ افراد کی موت بھی واقع ہو گئی۔ اِس کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 232؍ ہو گئی ہے۔
***** ***** *****
دوسری جانب اورنگ آباد شہر میں کل کورونا سے 7؍ مریض پوری طرح ٹھیک ہو کر اپنے گھروں کو بھیج دیے گئے۔ اِس سلے پہلے اتوار کے روز پانچ افراد کورونا سے ٹھیک ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ اِس کے ساتھ ہی اورنگ آبادشہر میں کُل بارہ مریضوں کو اب تک پوری طرح ٹھیک ہو نے کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ فی الحال چودہ کورونامریضوںکا علاج جاری ہے۔
اِس بیچ اورنگ آباد شہر کے آصفیہ کالونی علاقے کی65؍ سالہ خا تون کی کورونا رپورٹ کل پازیٹیو آئی ہے۔ دوسری جانب سمتا نگر علاقے کے رہنے والے کورونا مریض کے رابطے میں آئے دس افراد کی کل کورونا جانچ کی گئی۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
اِس بیچ مہاراشٹر کے دیگر شہروں میں کورونا وائرس کے معا ملوں میں اضا فہ ہو رہا ہے۔ نندور بار ضلعے میں کل تین افراد میں کورونا کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد ضلعے میں پازیٹیوں مریضوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ وہیں ناسک ضلعے کے ما لیگائوں میں کورونا سے متاثر دو مریضوں کی کل موت ہوگئی۔ اِن اموات کے بعد مالیگائوں میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد آ ٹھ ہو گئی ہے۔
***** ***** *****
احمد نگر میں بھی کل دو افراد کی کورونا رپورٹ پازیٹیو موصول ہوئی ہے۔ یہ دو نوں کچھ دنوں قبل کورونا سے فوت ہو ئے شحص کے بیٹے ہیں۔ احمد نگر ضلعے میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد اب 31؍ ہو گئی ہے۔
***** ***** *****
وہیں شو لا پور میں بھی کل دس نئے کورونا مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ اِس کے بعد شو لا پور شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 25؍ ہو گئی ہے۔
ضلع کلکٹر ملند شنبھر کر نے بتا یا کہ جس علاقے میں یہ مریض پائے گئے ہیں اُسے سیل کر دیا گیا ہے اور کسی کو وہاں آنے جا نے کی اجازت نہیں ہے۔
***** ***** *****
اِس دوران عثمان آ باد ضلعے کے عمر گہ تعلقے کے تینوں کورونا مریضوں کی چودہ دنوں بعد کیے جانے والے ٹسٹ کی رپورٹ نگیٹیو آ ئی ہے۔ اِن مریضوں کے رابطے میں آئے افراد کی جانچ رپورٹ بھی نگیٹیو موصول ہوئی ہے جس کے بعد عثمان آباد کو کورونا وائرس سے پاک قرار دیا جا رہا ہے۔ ضلع سول سر جن ڈاکٹر راجا بھائو گلانڈے نے کل یہ اطلاع دی۔
اُنھوں نے کہا کہ آگے بھی ضروری جسما نی دوری بنائے رکھنے ‘ ماسک لگا نے اور دوسرے ضلعوں سے عثمان آباد میں آنے والوں کی طبی جانچ کرتے رہنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر گلانڈے نے عوام سے ضروری احتیا ط برتنے کی اپیل بھی کی۔ عثمان آباد کے ساتھ ہی مراٹھواڑہ کے ناندیڑ‘ ہنگولی‘ لاتور اور بیڑضلعے بھی کورونا سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔
اُنھوں نے کہا کہ آگے بھی ضروری جسما نی دوری بنائے رکھنے ‘ ماسک لگا نے اور دوسرے ضلعوں سے عثمان آباد میں آنے والوں کی طبی جانچ کرتے رہنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر گلانڈے نے عوام سے ضروری احتیا ط برتنے کی اپیل بھی کی۔ عثمان آباد کے ساتھ ہی مراٹھواڑہ کے ناندیڑ‘ ہنگولی‘ لاتور اور بیڑضلعے بھی کورونا سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔
***** ***** *****
ممبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بینچ نے مرکزی حکو مت ‘ ریاستی حکو مت اور ناگپور میونسپل کار پوریشن کے کمشنر کو
نو ٹس جاری کر تے ہوئے ریاست میں گھر گھر جا کر اخبار ڈالنے پر لگائی پا بندی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے اگلے دو دنوں میں جواب ما نگا ہے۔ ریاست میں گھر گھر جا کر اخبار ڈالنے پر لگائی گئی حکو مت کی پا بندی کے خلاف مہاراشٹر شر مک پتر کار سنگھ اور ناگپور شر مک پتر کار سنگھ نے عرضی داخل کی ہے۔
در خواست گذاروں کا کہنا ہے کہ اخبارات کی تر سیل پر لگائی گئی پابندی غیر قانونی‘ غیر منطقی اور دستور کے خلاف ہے اور اِس سے اظہار رائے کی آزادی پامال ہو رہی ہے۔ در خواست گذاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اخبارات کی تر سیل پر لگائی گئی پا بندی‘ سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کی بھی خلاف ور زی ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت23؍ اپریل کو ہو گی۔
ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے بھی اِس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکو مت سے27؍ اپریل تک جواب دینے کو کہا ہے۔
***** ***** *****
متحدہ عرب امارات کی سپریم کائونسل نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض یا ایسے افراد جنھیں ڈاکٹروں نے روزہ رکھنے سے منع کیا ہو وہ رمضان کے روزے رکھنے سے گریز کریں۔ کائونسل نے کہا ہے کہ طبی شعبے سے جڑے افراد بھی روزہ رکھنے سے گریز کرسکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارت کی سپریم فتویٰ کائونسل کے سر براہ شیخ عبد اللہ بن بیاہ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ کے بعد کہا گیا ہے کہ قرآن میں دی گئی ہدایتوں اور رہنما خطوط کے مطا بق یہ فتویٰ جاری کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے بیگم پورہ پولس اسٹیشن کے سب انسپکٹر پر مود دیو کَتے کو ایک یمنی شہری کے ساتھ بد سلو کی کرنے پر معطل کر دیاگیا ہے۔ یہ کار وائی یمن کے سفارت خانے کی شکا یت پر کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ سب انسپکٹر پر مود دیو کَتے نے29؍ مارچ کو اورنگ آ باد میں زیر تعلیم یمن کے شہری کے ساتھ مار پیٹ کی اور پیسے مانگے۔ معاملے کی محکمہ جاتی جانچ کے بعد سب انسپکٹر دیو کَتے کو معطل کر دیاگیا۔
***** ***** *****
اورآخر میں اِس وقت کی اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے
٭ پال گھر میں ہجوم کی جانب سے تین افراد کو قتل کیے جانے کے واقعے کوفرقہ وارانہ رنگ نہ دینے کا وزیر اعلیٰ کا انتباہ ۔ کہا سوشل میڈیا کے ذریعے ماحول خراب کرنے والوں پر بھی ہو گی کار وائی۔
٭ کورونا کے پھیلائو کوروکنے کے لیے مرکزی حکو مت کی6؍ بین الوزارتی ٹیمیں تشکیل۔ ممبئی اور پونے میں بھیجی جائیں گی 2؍ ٹیمیں۔
٭ لاک ڈائون کے دوران دی جا رہی محدود سر گر میو ںکی اجازت کے دوران لا پر واہی نہ برتنے کی وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی ہدایت۔
٭مہاراشٹر میں466؍ نئے کورونا مریضوں کا انکشاف۔ کل ہوئی 9؍ افراد کی موت۔
اور
٭ ممبئی ہائی کورٹ نے گھروں میں اخبار ڈالنے پر لگائی گئی پا بندی پر حکو مت سے طلب کیا جواب۔
آکاشوانی سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment