Saturday, 20 June 2026

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 20 جون 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 20 JUNE-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۰۲/جون ۵۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں ہنر مندی۔جدت اور صنعت کار ی اہمیت کی حامل۔ وزیر اعظم کا اظہارخیال۔
٭ فوجیوں کی شجاعت کے شایان شان دفاعی مقامی ساز و سامان کی پیداوار میں اضافے کی ضرورت پر وزیر دفاع کا زور۔
٭ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ آج کولہاپور اور اچل کرنجی دورے پر۔
٭ ممبئی میں قومی مائیکرو بائیو لو جیکل جانچ تجربہ گاہ کا افتتاح۔
٭ نیٹ یوجی دوبارو امتحان کے لیے NTAکی جانب سے واٹس ایپ رابطہ چینل کا آغاز۔
اور۔۔۔٭ مرکزی حکومت کی بفر اسٹاک اسکیم کے تحت پیاز کی قیمت میں 80/روپیئے فی کوئنٹل کا اضافہ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں مہارت و ہنر مندی۔جدت اور صنعت کار ی،نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ پردھان منتری وکست بھارت یوجنا کے تحت دو ہزار 400کروڑ روپیوں کے ترغیبی فنڈ کی تقسیم کل وزیر اعظم کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اسکیم سے اب تک 70/لاکھ روزگار کے مواقع دستیاب ہونے اور مستفدین کو سماجی تحفظ مہیا ہونے کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا۔
Byte: Prime Minister Narendra Modi
دریں اثناء وزیر اعظم کسان سمان ندھی یوجنا کی 23ویں قسط آج وزیر اعظم کے ہاتھوں تقسیم کی جائے گی۔مغربی بنگا ل کی ہوگلی میں یہ پروگرام منعقد ہوگا۔ فروری 2019میں یہ پی ایم کسان یوجنا شروع کی گئی تھی۔
***** ***** *****
وزیر دفا ی راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ فوجیوں کی شجاعت کے شایان شان مضبوط دفاعی سازو سامان و مواد کی مقامی پیداوار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ناگپور سے قریب امباجھری کی اسلحہ فیکٹری میں جدید منصوبے کا سنگ بنیاد کل راجناتھ سنگھ کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اس موقع پر آپریشن سندور کی کامیابی میں میڈان انڈیا آلات کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔
Byte: Union Defence Minister Rajnath Singh
اس موقع پر وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے بھارت کا غیر ملکی انحصار کم ہوگا اور خودکفیل بھارت کے عزم کے تحت ملکی پیداوار کو فروغ ملے گا۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج کولہاپور اور اچل کرنجی کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ مہا لکشمی مندر کے احاطے میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح۔ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اور کولہاپور میں ایک جلسہئ عام سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں اچل کرنجی میں ایک امداد باہمی بینک کی نئی عمارت کے افتتاح کے ساتھ کسانوں کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔
اسی دوران نئی دہلی میں فنگر پرنٹس سے متعلق26ویں کل ہند کانفرنس میں امیت شاہ نے کل رہنمائی کی۔ فوجداری نظام انصاف
***** ***** *****
ممبئی میں قومی جانچ مرکز کی مائیکروبائیو لوجیکل جانچ تجربہ گاہ کا افتتاح کل مرکزی وزیر برائے امور صارفین پرلہاد جوشی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس مقام پر کثیرالمنزلہ رہائشی کامپلیکس کا سنگ بنیاد بھی انہوں نے رکھا۔ اس دوران چھترپتی سمبھاجی نگر کے اورک سیٹیلائیٹ سینٹر اور غازی آباد کے National Testing Centerمیں جوتوں کی جانچ کی سہولت کا بھی انہوں نے آن لائین افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کو عالمی منڈی میں مینو فیکچرنگ مرکز بنانے میں اس طرح کی سہولت نہایت اہم کردار ادا کرے گی۔
***** ***** *****
طبی تعلیم میں داخلے کے لیے نیٹ یو جی کا دوبارہ امتحان کل منعقد ہوگا۔ اس امتحان میں شریک طلباء کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی NTAنے ایک سرکاری واٹس ایپ رابطہ چینل شروع کیا ہے۔ امتحان سے متعلق تمام مستند معلومات واٹس ایپ نمبر سات آٹھ۔دو سات۔نو آٹھ۔صفردو۔آٹھ سات پر دستیاب ہونگی۔ طلباء سے کہا گیاہے کہ وہ موصول ہونے والے پیغامات میں بلیو ویریفائیڈ ٹک اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کا نام ضرور جانچ لیں۔
دریں اثناء بیڑ ضلع میں اس امتحان کے لیے پانچ ہزار 568/طلباء نے رجسٹریشن کرایا ہے اور یہ امتحان 17/مراکز پر ہونگے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ریاست کے اساتذہ کو مصنوعی ذہانت اور ڈیجٹل ٹیکنالوجی کی جدید تربیت فراہم کرنے کے لیے محکمہئ اسکولی تعلیم اور گوگل فار ایجوکیشن کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت آئندہ ڈیڑھ سال تک ریاست سے تعلق رکھنے والے چار لاکھ سے زائد اساتذہ کو گوگل اے آئی ایجوکیشن سیریز کے تحت تربیت دی جائے گی۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت نے بفر اسٹاک اسکیم کے تحت نافیڈ اور این سی سی ایف کے ذریعے خریدی جانے والی پیاز کی قیمت میں فی کوئنٹل 80/روپیئے کا اضافہ کیا ہے۔ گذشتہ 40/دنوں میں یہ تیسرا اضافہ ہے۔ آج سے نافذ ہونے والے نئے نرخ کے مطابق پیاز کی کم از کم امدادی قیمت 17روپیئے 50/پیسے فی کلو مقر ر کی گئی ہے۔
***** ***** *****
شیو سینا کا 60/واں یوم تاسیس کل منایاگیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے علیحدہ علیحدہ اجتماعات میں اپنے کارکنان سے خطاب کیا۔ ادھو ٹھاکرے نے سیاسی جماعتوں میں اندرونی انحراف کو فروغ دینے اور توڑ پھوڑ کی سیاست کرنے پر بی جے پی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کانگریس میں شیو سینا کے انضمام سے متعلق خبروں کی تردید کی۔
***** ***** *****
بین الاقوامی یوگا دن کل منایاجائے گا۔ اس سلسلے میں کل منترالیہ میں یوگا کے عملی مظاہرے پیش کیئے گئے۔ اس پروگرام میں معذور یوگا پریکٹشنر انوی وجئے جھانجروکیا کو چیف سیکریٹری راجیش اگروال کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر چندی گڈھ میں منعقدہ آل انڈیا سول سروسیز یوگا آسن مقابلوں میں کامیاب ہونے والے مہاراشٹر کے کھلاڑیوں کا بھی استقبال کیا گیا۔
***** ***** *****
یوگا ڈے کے سلسلے میں کل چھتر پتی سمبھاجی نگر میں بھارتیہ یوگ سنستھان کی جانب سے یوگا ریلی نکالی گئی۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع میں کل مختلف مقامات پر اجتماعی یوگا پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ مرکزی تقریب ضلع اسپورٹس کامپلیکس میں صبح ساڑھے چھ بجے ہوگی۔
***** ***** *****
ناندیڑ میں مرکز سنچار بیورو کی جانب سے یوگا ڈے کے موقع پر شیو مندر کے آڈیٹوریم میں خصوصی پروگرام منعقد ہوگا۔ جس میں یوگا مظاہرے اور صحت و طرز زندگی کے موضوع پر خصوصی لیکچر پیش کیا جائے گا۔
***** ***** *****
نیٹ کا پر چہ افشاء ہونے کے باعث خودکشی کرنے والے طلباء کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپیہ حکومت کی جانب سے امداد دیئے جانے کا مطالبہ کاکروچ جنتا پارٹی کے صدر ابھیجیت دپکے نے کیا ہے۔ وہ کل ہنگولی ضلع کے اپنے آبائی گاؤں سنتوک پمپری میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جت تک مرکزی وزیر تعلیم استعفیٰ نہیں دیں گے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔
***** ***** *****
ریاست کے غیر مراٹھی رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے 15/اگست تک 4گھنٹے کا مراٹھی لسانی گفتگو کورس مکمل کرنے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہئ ٹرانسپورٹ کے جوائنٹ کمشنر روی گائیکواڑ کے مطابق مقررہ وقت کے دوران سرٹیفکٹ نہ رکنے والے تمام ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے تمام ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مفت تربیت کافائدہ اٹھائیں اور بروقت سر ٹیفکٹ حاصل کریں۔
***** ***** *****
لاتور ضلع کے مقامی کرائم برانچ نے کاروائی کرتے ہوئے 12/کلو 740کلو گرام گانجہ ضبط کیا ہے۔ اس کا روائی میں منشیات کی غیر قانونی تجارت میں ملوث دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیاہے۔ جبکہ ان کے قبضے سے تین لاکھ 18/ہزار 500روپیئے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔
***** ***** *****
محکمہئ موسمیات نے آئندہ دو دنوں کے دوران ریاست کے چاروں انتظامی ڈویژنوں کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔ تاہم کوکن اور ودربھ کے بعض علاقوں مین گرمی کی لہر جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے۔ س
***** ***** *****


::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں ہنر مندی۔جدت اور صنعت کار ی اہمیت کی حامل۔ وزیر اعظم کا اظہارخیال۔
٭ فوجیوں کی شجاعت کے شایان شان دفاعی مقامی ساز و سامان کی پیداوار میں اضافے کی ضرورت پر وزیر دفاع کا زور۔
٭ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ آج کولہاپور اور اچل کرنجی دورے پر۔
٭ ممبئی میں قومی مائیکرو بائیو لو جیکل جانچ تجربہ گاہ کا افتتاح۔
٭ نیٹ یوجی دوبارو امتحان کے لیے NTAکی جانب سے واٹس ایپ رابطہ چینل کا آغاز۔
اور۔۔۔٭ مرکزی حکومت کی بفر اسٹاک اسکیم کے تحت پیاز کی قیمت میں 80/روپیئے فی کوئنٹل کا اضافہ۔
***** ***** *****

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 20.06.2026 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 20 June 2026 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्रपती...