Saturday, 12 September 2026

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 12 ستمبر 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 12 September-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱/ستمبر ۶۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہیں خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ برکس ممالک عالمی اختراع کے بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہے ہیں: وزیراعظم کا بیان؛18ویں برکس سربراہی کانفرنس آج سے شروع۔
٭ صارفین کے مفادات کو نظر انداز کیے بغیر ٹیکنالوجی کو اپنائیں: گلوبل فنٹیک فیسٹ کے اختتامی اجلاس میں مرکزی وزیر خزانہ کی اپیل۔
٭ یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز نے مختلف مطالبات کیلئے ہڑتال اور شدید احتجاج کا دیا انتباہ۔
٭ ناگپور-رائے پور قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں 9 لوگوں کی موت۔
اور۔۔۔٭ کنبی ذات کے سرٹیفکیٹ کیلئے خصوصی کیمپوں کو عوام کا پُرجوش رد عمل۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ برکس ممالک عالمی اختراعات اور حل کیلئے بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ وہ کل نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں برکس بزنس فورم کے لیڈر شپ سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ مودی نے کہا کہ برکس ممالک، جو اس وقت دنیا کی آبادی کا 50 فیصد ہیں، عالمی GDP کا 40 فیصد اور عالمی تجارت میں 25 فیصد سے زیادہ ہیں، جہاں عالمی GDP میں تقریباً ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے، وہیں برکس ممالک کی مشترکہ جی ڈی پی میں تقریباً ساڑھے چار گنا اضافہ ہوا ہے، انھوں نے کہا...
Byte: Prime Minister Narendra Modi
دریں اثنا، 18ویں برکس سربراہی کانفرنس آج سے شروع ہو رہی ہے۔ بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والی اس دو روزہ چوٹی کانفرنس میں 11 بڑی ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی معیشتیں اکٹھی ہونگی۔ اس چوٹی کانفرنس میں مختلف موضوعات پر مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوگی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ اس چوٹی کانفرنس کا بنیادی مقصد عالمی بہبود ہے۔
***** ***** *****
مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے سیکورٹی اور صارفین کے مفادات کو نظر انداز کیے بغیر نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اپیل کی ہے۔ وہ کل ممبئی میں گلوبل فنٹیک فیسٹ کے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہی تھیں۔ چونکہ AI، یعنی مصنوعی ذہانت، ایک دو دھاری تلوار ہے، اس لیے سیتا رمن نے تکنیکی ترقی کی رفتار کو کم نہ کرتے ہوئے حفاظت کا خیال رکھنے کی بھی اپیل کی۔
***** ***** *****
”بینکرز بُکس ایویڈینس ایکٹ 2026“یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ صدر جمہوریہ نے 13 اگست کو اس ایکٹ کو اپنی منظوری دی تھی۔ یہ نیا ایکٹ 1891 کے ”بینکرز بُکس ایویڈینس ایکٹ“ کی جگہ لے گا۔ اس ایکٹ کے تحت، بینک ریکارڈ کا کوئی بھی الیکٹرانک یا ڈیجیٹل ریکارڈ بطور ثبوت قابلِ قبول ہوگا اور قانونی طور پر نافذ کیا جائے گا۔
***** ***** *****
یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز کی جانب سے مختلف مطالبات کو لے کر بینک ملازمین نے کل احتجاج کیا۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میں کئی ملازمین نے ہڑتال میں حصہ لیا۔ کل ناندیڑ ضلعے کے مختلف بینکوں کے 400 سے زائد افسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔
بیڑ ضلعے کی ہڑتال میں کے تمام تعلقوں سے پبلک سیکٹر بینکوں کے 200 سے زیادہ افسران اور ملازمین نے حصہ لیا۔ تنظیموں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں 28 سے 30 ستمبر تک تین روزہ ہڑتال اور 26 اکتوبر سے غیر معینہ ہڑتال کا انتباہ دیا ہے۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ”عالمی مراٹھی ادبی کانفرنس“ لندن میں منعقد کی جائے گی۔ مہاراشٹر بورڈ نے شندے کو لندن میں ”گلوبل پرائیڈ آف مہاراشٹر ایوارڈ“ سے نوازا، اس موقعے پر شندے مخاطب تھے۔
نائب وزیر اعلیٰ شندے کو مہاراشٹر کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں ان کے تعاون کیلئے اعزاز سے نوازا گیا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں مبینہ پیپر لیک ہونے اور دیگر مطالبات کے خلاف کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک احتجاجی مارچ نکالا گیا۔ امتحان میں شفافیت لانے، پیپر لیک کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی، طلبہ کے مطالبات کو نظر انداز نہ کرنے جیسے مطالبات اس موقعے پر کیے گئے۔
***** ***** *****
ناگپور-رائے پور قومی شاہراہ پر کل ایک سڑک حادثے میں نو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ نو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ بھنڈارا ضلعے کے پمپل گاؤں روڈ علاقے میں کل صبح ایک پک اپ وین اور ٹرک میں تصادم ہوا۔ حادثے میں ملوث تمام مسافر مذہبی تقریب کیلئے چھتیس گڑھ سے ناگپور آ رہے تھے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر منوج جرانگے نے آج انتروالی سراٹی میں مراٹھا برادری کے اراکین کی میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ کے بعد تحریک کی مستقبل کی سمت اور ممبئی مارچ کے بارے میں فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔
مراٹھا برادری کے لوگ انتروالی آنے لگے ہیں۔ طلبہ تحریک کے رہنما اور کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے کل احتجاج کے مقام پر جرانگے سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
دریں اثناء، جرانگے کے انشن کی حمایت میں، کمہار پمپل گاؤں کے لوگوں نے کل گھن ساونگی-عنبڑ روڈ پر سڑک بلاک کر دی۔
کل لاتور ضلعے کے نلنگا تعلقہ کے نٹور میں، مراٹھا برادری نے لاتور-ظہیر آباد ہائی وے پر ٹائر جلا کر سڑاحتجاج کیا،جس کی وجہ سے اس شاہراہ پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک روک دی گئی۔ لاتور بارشی شاہراہ کے ساکھرا پتی پر بھی سڑک بلاک کی گئی۔
***** ***** *****
کنبی، کنبی-مراٹھا اور مراٹھا-کنبی ذات کے سرٹیفکیٹ کی تقسیم کیلئے چھترپتی سمبھاجی نگر میں منعقد کیے گئے 28 خصوصی کیمپوں میں کل 389 درخواستیں موصول ہوئیں۔ جالنہ ضلعے میں اب تک منڈل سطح پر منعقدہ 12 خصوصی کیمپوں میں 126 درخواستیں، بیڑ ضلعے کے 18 کیمپوں سے 98 درخواستیں اور لاتور ضلعے کے 21 خصوصی کیمپوں میں 142 درخواستیں موصول ہوئیں۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ان تمام معاملات کا فیصلہ تعلقہ سطح کی نسب نامہ کمیٹی کی میٹنگ میں کیا جائے گا، جس کے بعد فوری طور پر مزید کارروائی کی جائے گی اور درخواستوں کو حل کیا جائے گا۔
ناندیڑ ضلعے میں ہر محصول منڈل کی سطح پر 10 ستمبر سے 17 ستمبر تک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ کنبی، کنبی-مراٹھا، مراٹھا-کنبی ذات کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنایا جاسکے۔ ناندیڑ ضلع انتظامیہ نے شہریوں سے ان کیمپوں سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے ضلعی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کل دیگر پسماندہ طبقات اور بہوجن بہبود کے وزیر اتل ساوے نے کیا۔ اس ضلعی یوتھ فیسٹیول میں ایک ہزار 518 نوجوان فنکاروں نے شرکت کی ہے۔
***** ***** *****
امباجوگائی میں یشونت راؤ چوان میموریل کمیٹی کے بھگوان راؤ جی لومٹے میموریل ریاستی ایوارڈ کا اعلان اس سال بزرگ شاعر پرنسپل ڈاکٹر وٹھل واگھ کو کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع کمیٹی کے سکریٹری دگڑو لومٹے نے دی۔ یہ ایوارڈ سرٹیفکیٹ اور پچیس ہزار روپے پر مشتمل ہے۔ یہ ایوارڈ 20 ستمبر کو امباجوگائی میں رسمی طور پر پیش کیا جائے گا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے میں کسانوں کی قرض معافی اسکیم کی تیسری فہرست کا اعلان کل اہلیا دیوی ہولکر شیتکری قرض مکتی اسکیم کے تحت کیا گیا۔ اس اسکیم کے تحت تمام بینکوں نے ضلعے کے ایک لاکھ 9 ہزار 701 کسانوں کے بارے میں معلومات ویب سائٹ پر دستیاب کرائی ہیں۔ ضلعے کے ایک ہزار 105 دیہاتوں کے کل 19 ہزار 243 کسان اس تیسری فہرست میں شامل ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں بارش کی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے 180 تعلقہ جات میں خشک سالی جیسی صورتحال کا اعلان کیا ہے، اس لیے تعاون کے وزیر بابا صاحب پاٹل نے کسانوں سے انتہائی قدم نہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ وہ کل لاتور ضلعے کے احمد پور میں لانجی علاقے کا معائنہ کرنے کے بعد مخاطب تھے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت مضبوطی سے کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
***** ***** *****
شیوسینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کی جانب سے ناندیڑ میں زیر التواء منصوبوں کو لے کر کل ناندیڑ میں احتجاج کیا گیا۔ رکن پارلیمان سنجے راوت اور رکن اسمبلی امباداس دانوے نے احتجاج کی قیادت کی۔ اس موقعے پر ضلع کلکٹر کو مختلف مطالبات پر مشتمل میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔
***** ***** *****
’میرا ریشم میرا ابھیماناچا دوسرا ٹپا‘ کا دوسرا مرحلہ پربھنی ضلعے میں روبہ عمل لایا جا رہا ہے۔ اس کے تحت ضلعے کے ٹاکلی کمبھ کرن، شیوڑی اور فتونائیک تانڈہ میں ریشم پیدا کرنے والے کسانوں کیلئے ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا گیا۔ توسیعی ریسرچ سینٹر کے جوائنٹ ڈائریکٹر اے ایل جادھو نے اس موقعے پر کسانوں کی تفصیلی رہنمائی کی۔
***** ***** *****
خواتین جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں آج بھارت کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔ مقابلہ چین کے شہر موکی میں صبح 9 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔ دریں اثناء، ہندوستانی لڑکوں کی ٹیم اس مقابلے کے فائنل میں داخل ہوگئی۔ کل ہونے والے سیمی فائنل مقابلے میں انہوں نے ملائیشیا کو 3-1 سے شکست دی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
اور آخر میں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر...
٭ برکس ممالک عالمی اختراع کے بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہے ہیں: وزیراعظم کا بیان؛18ویں برکس سربراہی کانفرنس آج سے شروع۔
٭ صارفین کے مفادات کو نظر انداز کیے بغیر ٹیکنالوجی کو اپنائیں - گلوبل فنٹیک فیسٹ کے اختتامی اجلاس میں مرکزی وزیر خزانہ کی اپیل
٭ یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز نے مختلف مطالبات کیلئے ہڑتال اور شدید احتجاج کا دیا انتباہ۔
٭ ناگپور-رائے پور قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں 9 لوگوں کی موت۔
اور۔۔۔٭ کنبی ذات کے سرٹیفکیٹ کیلئے خصوصی کیمپوں کو عوام کا پُرجوش رد عمل۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 01.10.2026 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 01 October 2026 Time: 7.10 to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छत...