Sunday, 18 June 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 18 June 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  18 ؍جون  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 انجینئرس فوج میںنئی تکنیک کااستعمال کرکے ملک کے تحفظ نظام کومزیدمستحکم کریں۔یہ بات صدرِجمہوریہ ہندپرنب مکھرجی نے کہی ہے۔وہ کل پونامیں فوجی انجینئرینگ کالج کی تقسیم اسنادات تقریب سے مخاطب تھے۔اُنہوںنے کہا کہ تکنیک یہ تبدیلی کااہم ذریعہ ہے۔ہتھیاربنددستوں کیلئے نئی تکنیک میں تحقیق کرنے کی ضرورت پراُنہوںنے زوردیا۔
****************************
 مہاراشٹر میںوسط مدّتی انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتاپارٹی تیارہے۔ایسااشارہ پارٹی کے قومی صدرامیت شاہ نے دیاہے۔وہ کل ممبئی میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے۔انتخابات ہوئے توبھارتیہ جنتاپارٹی کامیاب ہوگی ایسا تیقن شاہ نے ظاہرکیا۔26؍مئی 2017؍ کے بعدملک میں ایک بھی دیہات تاریکی میںنہیں رہے گاایسادعویٰ امیت شاہ نے کیا۔ریاستی حکومت کے کام کاج پراطمینان کااظہاراُنہوںنے کیا۔ممبئی کے دورے پر آئے ہوئے شاہ آج شیوسینا چیف اُدھوٹھاکرے سے ملاقات کریںگے۔صدرِجمہوریہ انتخابات کے سلسلے میں اس میٹنگ میں بات چیت اُنہی کی خبرموصول ہوئی ہے۔
****************************
 صدرِجمہوریہ ہند کے عہدے کے اُمیدوارکے لئے میںدعویدارنہیںہوں۔خارجی اُمورکی وزیرسشما سوراج نے اس بات کی وضاحت کی۔ کل ایک نیوزچینل کودئیے گئے انٹرویومیںاُنہوںنے یہ بات کہی۔اس عہدے کے لئے سشماسوراج کانام زیربحث تھا۔تاہم وَزیرموصوفہ کی وضاحت کے بعدبحث تھم گئی۔
****************************
 اشیاء اورخدمات ٹیکس کانفرنس کی 17؍ویں میٹنگ آج نئی دِلّی میںہوگی۔ مرکزی وَزیرمالیات اَرون جیٹلی کی موجودگی میںہونے والی اس میٹنگ میںتمام ریاستوں اورمرکزکے زیراہتمام علاقوں کے وزراء مالیات موجودرہیںگے۔یکم جولائی سے تمام ملک میںاشیاء اورخدمات ٹیکس عائد کیا جارہاہے۔اس پرعمل درآمدکے سلسلے میںاس میٹنگ میںگفت وشنید ہوگی۔
****************************
 کِسانوں کوعام قرض معافی نہیںدی گئی توراشٹروادی کانگریس سڑکوں پراُترآئے گی۔ایسااشارہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رہنمااجیت پوار نے دیاہے۔وہ کل بیڑمیںکِسانوں کی کانفرنس سے مخاطب تھے۔ہماری پارٹی کِسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ بات کہتے ہوئے پوارنے ریاست میںوسط مدّ تی انتخابات کے قیاس کومستردکردیا۔پارٹی کے ریاستی صدرسُنیل تٹکرے کانفرنس میں بطورصدر موجودتھے۔قرض معافی کے سلسلے میں تٹکرے نے شیوسینا کے رول پرسخت تنقیدکی۔
****************************


 لاتورمیںبوگس ٹیلیفون مرکزمعاملے کے ضمن میںحراست میںلئے گئے دوملزمین کوعدالت نے چاریوم کی پولس کسٹڈی کاحکم صادرکیاہے۔ ہندوستانی فوج کے خفیہ محکمہ کی جانب دی گئی معلومات کی بنیادپراورنگ آبادکے دہشت گردمخالف دستے ،لاتور پولس اورٹیلی کمیونکیشن محکمے نے پرسوں یہ کاروائی کی۔اس چھاپے میںپولس نے جملہ چارلاکھ 60؍ہزارروپیوں کی اشیاء ضبط کی۔اس معاملے میںحراست میںلئے گئے دونوں ملزمین کابین الاقوامی گروہ سے تعلق بتایاجارہاہے۔اس بوگس ٹیلیفون مرکزکی وجہہ سے ٹیلی کمیونکیشن محکمہ کے تقریباً15؍کروڑروپیوں کے محصول کاخسارہ ہواہے۔
****************************
 ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی کے شریکانت انڈونیشیا اوپن بیڈمنٹن مقابلے کے مردوں کے سنگل کے فائنل مقابلے میں پہنچ گیاہے۔ کل ہوئے سیمی فائنل مقابلے میںشریکانت نے جنوبی کوریاکے وان ۔ہو۔سُون کوشکست دی۔
****************************
 لندن میںجاری آئی سی سی چمپئن ٹرافی کرکٹ مقابلے کافائنل مقابلہ آج ہندوستان اورپاکستان کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہرتین بجے اس فائنل مقابلے کاآغازہوگا۔
****************************
 مراٹھواڑہ میںکل کئی مقامات پربہترین بارش ہوئی۔ناندیڑضلع میں کل دوپہر کوموسلادھاربارش ہوئی۔تقریباً دیڑھ گھنٹہ ہوئی اس بارش کی وجہہ سے شہرکے نشیبی علاقوں میںپانی بھرگیاتھا۔ہنگولی گیٹ میںریلوے پل کے نیچے پانی بھرجانے کی وجہہ سے ٹریفک نظام مفلوج ہوگیاتھا۔ناندیڑ سمیت بھوکر،اردھاپور،مُدکھیڑ،لوہا،اُمری اسی طرح دھرم آبادتعلقوں میںموسلادھاربارش ہوئی۔اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
****************************
 جالنہ ضلع میںعنبڑ تعلقے میںموسلادھاربارش کی وجہہ سے ندی ،نالے لبریزہوکربہہ رہے تھے۔موسلادھاربارش کی وجہہ سے اس علاقے کا ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیاتھا۔اورنگ آبادضلع کے پاچوڑ۔پیٹھن راستے پردرخت گرنے سے آمدورفت میںخلل پیداہوا۔طوفانی ہوائوں کی وجہہ سے اس علاقے میںکئی مکانات کے ٹین اُڑگئے ۔ ایسی خبریں موصول ہوئیں ہیں۔
****************************
 عثمان آبادضلع میںلوہاراعلاقے میںکل موسلادھاربارش ہوئی۔تاہم لاتورضلع میںہلکی بارش ہوئی۔ پربھنی شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں کل شام بارش ہوئی۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔ہنگولی ضلع میںبھی کل کلمنوری ، بسمت،کروندا،علاقوں میںموسلادھاربارش ہوئی۔
****************************


 

No comments: