Monday, 19 June 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 19 June 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۹  ؍جون  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 GSTکائونسل نے صنعتکا روں کے لیے فروخت سے متعلقٹیکس ریٹرن داخل کر نے کے قوا نین میں پہلے 2؍ مہینوں کے لیے نر می کر دی ہے۔
اِنکے مطا بق اب صنعتکا ر جو لائی مہینے کے فروخت سے متعلق ٹیکس ریٹرن 10؍ اگست کی بجائے 5؍ سِتمبر تک اور اگست مہینے کے ٹیکس ریٹرن 10؍ سِتمبر کی بجائے
20؍ سِتمبر تک داخل کر سکیں گے۔ GSTکائونسل کے کل منعقدہ اجلاس کے بعد نا مہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہوئے وزیر مالیات ارون جیٹلی نے یہ اطلاع دی۔ اجلاس میں لاٹری اور ہوٹل پر لگا ئے جا نیوالے ٹیکس کی شرح بھی متعین کی گئی۔اِسکے مطا بق سر کا ری لاٹری پر12؍ فیصد اور حکو مت کی جانب سے تسلیم شدہ پرائیوٹ لاٹری پر28؍ فیصد ٹیکس نا فذ کیا جائیگا۔ اِسکے علا وہ ہر دن ساڑھے سات ہزار روپیوں سے زیادہ رقم کا کرا یہ وصول کرنے والے پرائیویٹ ہوٹلوں کے کمروں کے کرائے پر28؍ فیصد اور ڈھائی ہزار سے تین ہزار روپئے فی دن کے مطا بق کرائے وصول کر نیوالے ہوٹلوں پر18؍ فیصد ٹیکس عائد کیا جائیگا۔
****************************
 بھارتیہ جنتا پا رٹی 23؍ جون سے قبل صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے اپنے امید وار کے نام کا اعلان کریگی۔ اطلا عات و نشر یات کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کل نئی دِلّی میں یہ اطلاع دی۔ صدر جمہو ریہ کے عہدے کے لیے 17؍ جولائی کو رائے دہی ہو گی۔
****************************
 روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے در میان کل لندن کے اوول میں کھیلے گئے چیمپئن ٹرا فی کے فائنل مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 180؍ رنوں سے شکست دیتے ہوئے ٹرا فی اپنے نام کر لی۔ پہلے بّلے بازی کر تے ہوئے پاکستانی ٹیم نے مقررہ 50؍ اووروں میں 339؍ رنوں کا اسکور کھڑا کیا۔ اِس میں پاکستانی بّلے باز فخر زماں کے114؍ رنوں کی اننگز شامل ہے۔ نشانے کا پیچھا کر نے اتری بھارتی ٹیم کے بلّے باز
جلد ی جلدی آئوٹ ہوتے چلے گئے اور پو ری ٹیم محض 158؍ رن بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ پاکستانی گیند بازوں محمد عا مر اور حسن علی نے 3-3؍ بھارتی بّلے بازوں کے وکٹ حاصل کیئے۔
 اِس بیچ بین الاقوا می کر کٹ کائونسل ICC کے ذرائع نے بتا یا کہ اگلے سالT-20 کر کٹ عالمی کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہو گا۔ اگلے سال ہونے والی متعدد سیریز کی تعداد کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا۔ اِس فیصلے کے بعد اب سن 2020؁ میں ہیT-20 عالمی کپ منعقد ہو گا۔
 دوسری جانب لندن میں ہی کل کھیلے گئے ہاکی ورلڈلیگ کے سیمی فائنل مقابلے میں بھار ت نے پا کستان کو 1-7؍ کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔ بھارت کی جانب سے ہر من پریت سنگھ ،تلوِندرسنگھ اور آکاش دیپ سنگھ نے2-2؍ گول کیئے جبکہ پردیپ مور نے ایک گول کیا۔
****************************
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ جل یکت شِوار منصوبے کی وجہ سے ریاست میں گذشتہ سال کے مقابلے اِس سال ٹینکرس کی تعداد میں کمی واقع ہو ئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے پرو گرام’’مِی موکھیہ منتری بولتوئے‘‘ میں یہ بات کہی۔ پھڑ نویس نے کہا کہ گذشتہ سال مئی کے مہینے میں ریاست بھر میں6؍ہزار200؍ ٹینکروں کے ذریعے پا نی فراہم کیا گیا تھا لیکن اِس سال مئی کے مہینے میں یہ تعداد گھٹ کرایک ہزار200؍ ٹینکروں تک محدود رہ گئی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ گذشتہ سال ریلوے کے ذریعے لاتور کو پا نی فرا ہم کر نے سے ضلع میں جل یک شِوار منصوبے کے کام تیزی سے ہو سکے جس سے لاتور کے کئی گائووں کو ٹینکرس سے نجات ملی ہے۔
****************************
 دّلی -ممبئی صنعتی راہداریDMIC کی راہ میں پڑنے والے اورنگ آ باد اِنڈسٹریل سِٹی یعنیAURIC سِٹی کے بِڑکِن علا قے کے کام کا آئندہ 3؍ مہینوں میں آ غاز ہو جائیگا۔ اِس میں قریب ڈھائی ہزار ایکر رقبے پر بنیا دی ڈھا نچے کے فروغ کا کام شامل ہے۔
 مرکزی حکو مت کی جانب سے Auric City میں بنیاد ی ڈھانچے کے فروغ کے لیے منظور کیئے گئے قریب10؍ہزار 8؍سو  88؍ کروڑ روپیوں کے فنڈز سے یہ کام 3؍ مراحل میں مکمل کیا جائیگا۔
****************************
 خریف کے موسم کے لیے کسانوں کو 10؍ ہزار روپیوں کے فوری قر ض فراہم کر نے میں ٹال مٹول کر نیوالی بینکوں پر سخت کا ر وائی کر نے کا انتباہ مار کیٹِنگ کے وزیر سبھاش دیشمکھ نے دیا ہے۔ دیشمکھ کل شو لا پور میں اظہار خیال کررہے تھے۔اُنھوں نے کہا کہ حکو مت نے بینکوں کو کسا نوں کو قرض فراہم کرنے کی ہدا یت جا ری کی ہے لیکن اچھی اقتصا دی صورتحال کے با وجود بھی قرض نہ دینے والی بینکوں پر سخت کار وائی کی جائیگی۔
****************************
 ناندیڑ ضلع کے دیگلور تعلقے کے ویلّور میں با رش کی وجہ سے ندی میں اچا نک آئی طغیا نی میں بہہ جانے سے ایک خا تون اور ایک بچّے کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ کل شام پیش آیا۔
  پر بھنی ضلع میں بھی گذشتہ 8؍ دنوں سے جا ری بارش کی وجہ سے سون پیٹھ تعلقے میں گو داوری ندی پر بنا کھڑکا بندھا را صد فیصد لبریز ہو چکا ہے۔ بند ھا رے کے10؍در وازوں میں سے ایک کو کھول دیا گیا ہے اور ندی کنا رے آ باد گائوں کو چو کس رہنے کی ہدا یت جا ری کر دی گئی ہے۔
****************************
 تاریخی شہر اورنگ آباد کے تا ریخی وِرـثے اور اِسکے ارتقاء سے عام لوگوں کو وا قف کر وانے کے مقصد سے تاریخ میں دِلچسپی رکھنے والے افراد کی جانب سے کل صبح حما یت باغی میں’’ ہیریٹیج واک ‘‘ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ماہر تا ریخ ڈاکٹر دُلا ری قریشی اور رفعت قریشی نے تاریخ میں دِلچسپی رکھنے والے افراد کو حما یت باغ میں واقع چاندنی چبوترّہ ،شکر بائو لی ،بارہ دری،سمر پیلیس اور دیگر تاریخی عما رتوں سے متعلق معلو مات فراہم کی۔
****************************

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 21.08.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 21 August 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...