Tuesday, 20 June 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 20 June 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۰  ؍جون  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 بھار تیہ جنتا پا رٹی کی قیا دت والے قو می جمہوری محاذNDA کی جانب سے صدر جمہو ریہ کے عہدے کے امید وار کے طور پر بہار کے گور نر رامنا تھ کووند کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔BJP پار لیما نی بورڈ کے کل نئی دِلّی میں منعقد اجلاس کے بعد پارٹی صدر امت شاہ نے اخبا ری کانفرنس میں کو وند کے نام کا اعلان کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ کو وند کو امید واری دئیے جانے سے متعلق NDA کی سبھی حلیف جما عتوں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ تلنگا نہ راشٹریہ سمیتی ،تیلگو دیسم پارٹی ،جنتا دل یو نائیٹیڈ اور لوک جن شکتی پار ٹی نے کو وند کے نام کی حما یت کی ہے۔دوسری جانب بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے رامنا تھ کو وند کو صدر جمہو ریہ کی امید واری دیئے جانے پر اطمینان کااظہار کیا ۔اُنھوں نے کہا کہ یہ بہار کے لیے فخر کی بات ہے ۔
  دریں اثناء مارکسسٹ کمیو نِسٹ پارٹی نے کووند کے مقابلے میں اپو زیشن جماعتوں کی جانب سے کسی امید وار کو میدان میں اتار نے کا مطالبہ کیا ہے۔ اِس بارے میں اپو زیشن جماعتوں کے22؍ جون کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب شیو سینا رہنما سنجئے رائوت نے کہا کہ اُنکی پارٹی اِس بارے میں ایک دو دنوں میں اپنے فیصلے کا اعلان کریگی۔
 اِس بیچ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس اعتماد کا اظہار کیا ہیکہNDA کے امید وار  رامناتھ کو وند ایک منفرد صدر جمہو ریہ ثابت ہونگے۔ وہ غریبوں،پسماندہ لو گوں اور محروم طبقوں کی مضبوط نمائندگی کر تے رہیں گے۔ ٹوئیٹر پر اپنے کئی پیغا مات میں مودی نے کہا کہ جناب کووند کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور اُنھوں نے اپنی زندگی عوا می خد مات کے لیے وقف کر دی ۔ اُنھوں نے غریبوں اور پسماندہ طبقوں کے لیے کام کیا ہے۔ مودی نے کہا کہ چو نکہ اُنکا تعلق قا نون سے رہا ہے لہذا کو وند کو جو آئینی معلو مات ہیں اُس سے قوم کو فائدہ ہو گا۔
 امید کی جا رہی ہے کہ رامنا تھ کو وند جمعہ کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرینگے۔ دوسری جانب کانگریس نے حکو مت پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ  NDA کی جانب سے کووند کو امید وار منتخب کر نے کا فیصلہ یکطر فہ ہے۔
****************************
 دودھ کی قیمت ِ خرید میں3؍ روپیوں کا اضا فہ کرنے کے فیصلہ کو مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے منظور ی دیدی تاہم یہ بھی واضح کیا گیا کہ گاہکوں کے مفاد کو دیکھتے ہوئے دودھ کی قیمت فروخت میں کوئی اضا فہ نہیں کیا گیا ہے۔ قیمتِ خرید میں اضا فے کے فیصلے کے بعد حکو مت کی جانب سے اب گائے کا دودھ 24؍سے بڑھ کر27؍ روپئے فی لیٹر اور بھینس کا دودھ33؍ روپئے سے بڑھ کر 36؍ روپئے فی لیٹر کے حساب سے خریدا جائیگا۔
****************************
 مہا رشٹر اسٹیٹ ایکزا مِنیشن کائونسل کی جانب سے اسا تذہ کی اہلیت کی جانچ کے لیے لیا جانے والا امتحان
   Maharashtra Teachers Eligibility Test(MH-TET-2017)،  22؍ جو لائی کو منعقد ہو گا۔ TETامتحان کے لیے آن لائن در خواست داخل کر نے اور امتحانی فیس ادا کرنے کے لیے 30؍ جون تک مُدت دی گئی ہے۔TETامتحان سے متعلق تفصیلی معلو مات ویب سائٹwww.mahatet.inسے حاصل کی جا سکتی ہے۔
****************************
 ممبئی ہائی کورٹ نے ریاستی تعلیمی بورڈ سے پو چھا ہے کہ کیا دسویں جماعت کے لیے ریاضی مضمون کو اختیاری مضمون قرار دیا جا سکتا ہے۔
ٰواضح ہو کہ دسویں جماعت میں ریاضی میں نا کام ہو جانے کے بعد تعلیم در میان میں چھوڑ دینے والے طلباء کا تنا سب زیادہ ہے۔ اِس ضمن میں ماہر نفسیات ہریش شیٹّی نے ایک عرضداشت دائر کی ہے اُنکا کہنا ہے کہ دسویں جماعت کے بعد اگر کوئی طالب علم آرٹس یا وکیشنل کورسیز میں داخلے کا خواہشمند ہے اور مستقبل میں ریاضی مضمون کی ضرورت نہیں ہے تو ریاضی مضمون کو اختیاری مضمون قرار دیا جاسکتاہے۔ اِس معاملے میں عدالت نے ریاستی تعلیمی بورڈ کی رائے طلب کی ہے ۔ معا ملے کی اگلی سماعت26؍ جولائی کو ہو گی۔
****************************
 لاتور میں فر ضی کا ل سینٹر معاملے میں گرفتار ملزمین کی تعداد بڑھ کر 5؍ ہو گئی ہے۔ مقامیCID اور اِنسداد دہشت گر دی عملے نے گذشتہ 2؍ دنوں میں حیدر آ باد ،شو لا پور اور لاتور میں کچھ مقا مات پر چھاپے مار تے ہوئے3؍ افراد کو گرفتار کیا۔ اِس معاملے میں ایک ملزم فرار ہے۔ تینوں ملزمین کو عدالت نے23؍ جون تک پولس ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔ مزید2؍ ملزمین کو سنیچر کے روز گرفتار کیا گیا۔
****************************
 جعلی کرنسی نوٹ تیار کر نے اور اُنھیں چلن میں لانے کی کوشش کرنے والے 2؍ افراد کو بیڑ ضلع کے آشٹی سے کل پولس نے گرفتار کر لیا۔ پولس نے شاہنواز خان اور بھا رت لبڑے نامی دو نوں ملزمین سے 2000،500؍ اور100؍ روپئے ما لیت کے قریب2؍ لاکھ روپیوں کے نقلی نوٹ ضبط کیئے۔ اِس معاملے میں کسی بڑے ریکِٹ کے شامل ہونے کا قیاس لگا یاجا رہا ہے۔
****************************
 مراٹھواڑ ہ میں جل یکت شِوار منصو بے کے کاموں کے لیے ممبئی کے سِدّھِی وِنائک گنپتی مندر ٹرسٹ نے 8؍ کروڑ روپیوں کا عطیہ دیا ہے۔ اِس رقم پر مشتمل چیک ٹرسٹ کے صدر نریندر رانے  نے کل ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پُرشوتم بھاپکر کے سپرد کیا۔ اِن8؍ کروڑ روپیوں سے مراٹھواڑہ کے آٹھوں ضلعوں میں ایک- ایک کروڑ روپیوں کے کام کیئے جائینگے۔
**************************** 

No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 16.08.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 16 August 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...