Friday, 21 July 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 21 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۱ ؍جولائی  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 رام ناتھ کووِند ملک کے14؍ ویں صدر جمہو ریہ منتخب ہو ئے ہیں۔ لوک سبھا کے جنرل سیکریٹری اور ریٹرننگ افسر انوپ مِشرا نے نتیجوں کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ جناب کو وِند کو2؍ ہزار930؍ ووٹ ملے جن کی قدر 7؍ لاکھ2؍ ہزار44؍ ہیں جبکہ محتر مہ میرا کمار کو ایک ہزار844؍ ووٹ ملے جِس کی قدر3؍ لاکھ67؍ ہزار314؍ ہیں۔ اپنی جیت کے بعد کل نئی دِلّی میں میڈیا سے خطاب کے دوران جناب کووِند نے کہا کہ ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر اُن کا انتخا ب ایمانداری سے کام کرنے والوں کے لیے ایک پیغام ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ راشٹر پتی بھون میں ملک کے غریب اور مزدور طبقے کی نمائند گی کر ے گے۔ اُنہوں نے اپو زیشن کی امید وار میرا کمار سمیت اُن کی حما یت کر نے والے ہر ایک شخص کا شکریہ ادا کیا۔ محتر مہ میراں کمار نے بھی جناب کو وِند کو نیک خواہشات پیش کیں۔
 ملک کا 14؍ واں صدر جمہو ریہ منتخب ہو نے پر اُنہیں مبارک باد  دینے والوں میں صدر جمہو ریہ پر نب مکھر جی، وزیر اعظم نریندر مودی ،
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سمیت کئی مرکزی وزراء اور مختلف ریاستوں کے وزراء اعلیٰ شامل ہیں۔
****************************
 لوک سبھا میں کل حزب اختلاف اراکین نے زراعت اور کسا نوں کے مسائل کو پیش کرتے ہوئے حکو مت مخالف نعرے بازی کی اور شور و غل کیا جِس کے با عث ایوان کی کار وائی 2؍ مرتبہ ملتوی کر نا پڑی۔ کانگریس اراکین اِس معاملہ میں وزیر اعظم کو محضر دینے کا مطالبہ کر تے رہیں۔ جبکہ حکو مت کی جانب سے وزیر پارلیما نی امور اننت کمار نے کہا کہ حزب اختلاف کسا نوں کے مسائل پر سیا ست کر رہا ہے۔ حزب اختلاف کی ہنگا مہ آ رائی اور شور و غل بڑھتے رہنے کے باعث ایوان کی کار وائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ راجیہ سبھا میں بھی کل دن بھر کسا نوں کا موضوع چھا یا رہا۔ سینئر کانگریس قائد دِگ وِجئے سنگھ  نے مطالبہ کیا کہ حکو مت کسا نوں کو اُن کی مصنو عات پر کم از کم امدادی قیمت دیں۔ وقفہ صِفر کے دوران اِس موضوع کو پیش کر تے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ بی جے پی نے انتخا بات سے قبل کسا نوں کو کم از کم امدادی قیمت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن اب جب کسا ن آزمائشی وقت سے گذر رہا ہے۔ حکو مت اِس مطالبے سے چشم پو شی کر رہی ہے۔ یہ بات بھی جناب سنگھ نے کہی۔
****************************
 بھارت اپنے دفاع کے لیے پو ری طرح تیا رہے۔ وزیر خار جہ سُشما سوراج نے یہ بات کہی ہے۔ چین کے ون بیلٹ ون روڈ پرو جیکٹ سے متعلق پو چھے گئے سوا لات کے جوا بات دیتے ہوئے اُنھوں نے کل راجیہ سبھا میں یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ ڈو کلام علا قہ میں جہاں بھارت،چین اور بھوٹان کی سر حدیں ملتی ہیں چین کی جانب سے تنازعہ کھڑا کیا گیا ہے۔ چین کا مطالبہ ہے کہ بھار تی افواج ڈو کلام میں پیچھے ہٹ جا ئیں تا ہم بھا رت چا ہتا ہے کہ اِسی وقت چین بھی وہاں سے پیچھے ہٹتے ہوئے ڈو کلام کی سابقہ حیثیت بحال کر دے۔
****************************
 راجیہ سبھا کے چیئر مین حامد انصا ری نے بہو جن سماج پارٹی کی سر براہ ما یا وتی کا راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ دلتوں کے مسائل پر راجیہ سبھا میں لب کشائی کا موقع نہیں دیا جا تا۔ یہ کہتے ہوئے ما یا وتی نے گذشتہ منگل کو ایوان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
****************************
 وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ30 ؍ جولائی کو اپنے ما ہا نہ ریڈیو پرو گرام من کی بات کے ذریعہ عوام سے رابطہ کرے گے۔ اِس پرو گرام کے لیے عوام اپنی تجا ویز اور مشورے 18 00 11 78 00؍ اِس ٹول فری نمبر کے ذریعہ یا mygov openforumکے ذریعے درج کر وا سکتے ہیں۔
****************************
 ریاست کے وزیر تعمیرات عامّہ ایکناتھ شندے  نے کل ناگپور -ممبئی سمرُدّھی ہائے وے سے متعلق اورنگ آباد ،جالنہ اور ہنگو لی اضلاع کے کسا نوں سے بات چیت کی۔ اُنہوں نے اِس راہدا ری میں حائل زرعی زمینات کا معائنہ بھی کیا۔ ریاست کے حیوا نات کی افزائش کے وزیر ارجُن کھو تکر بھی اِس موقع پر مو جود تھے۔ جناب شندے نے جالنہ ضلع کے موضع کڑونچی میں کسا نوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ اِس راہداری میں حائل زمینات کو تحویل میں لیتے ہوئے حکو مت کسا نوں کے مسائل پر مثبت انداز میں غور کر رہی ہے۔ اور کسا نوں کو اُن کی زمینات کا مناسب دام بھی دیا جائے گا۔
 دریں اثناء جالنہ ضلع کے رابطہ وزیر ببن رائو لو نیکر نے بھی کل ضلع کلکٹر دفتر میں سمرُدّھی ہائی وے سے متعلق ایک میٹنگ میں کہا کہ اِس راہداری کے ذریعے وِدربھ اور مراٹھوا ڑہ کی تر قی میں مدد ملے گی۔
****************************
 ریاست میں کل ممبئی ،تھا نے ،رائے گڑھ اور دھو لیہ اضلاع سے بارش کی اطلا عیں موصول ہوئی ہیں۔ مراٹھواڑہ میں اورنگ آ باد اور بیڑ اضلاع میں بھی کہی کہی بارش ہو ئی۔ ناندیڑ میں کل دو پہر کے بعد زور دار بارش ہو ئی۔ پر بھنی ضلع میں بھی کل اطمینان بخش بارش ہو ئی۔ گذشتہ 5؍ دنوں سے جاری بارش سے خریف کی فصلوں کو نئی زندگی ملی ہے۔ تاہم ندیوں اور نالوں میں اب بھی پا نی نہیں آ یا ہے۔
 دریں اثناء آئندہ 2؍ دنوں میں ریا ست میں زور دار بارش ہونے کے امکا نات کی پیش قیاسی محکمۂ مو سمیات نے کی ہے۔
****************************
 ناسک ضلع میں جاری بارش کی شدت میں کمی آ گئی ہے جِس کے باعث جائیکواڑی کے تا لاب میں پانی کی آمد میں بھی کمی واقع ہو ئی ہے۔ فی الحال تا لاب کا ذخیرہ ٔ آب 23؍ فیصد تک پہونچ گیا ہے۔ تا ہم خریف کی فصلوں کو بچا نے کے لیے آب پا شی کے لیے بھی تا لاب سے پانی چھو ڑا جا رہا ہے۔
****************************
 

No comments: