Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 24 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍جولائی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date: 24 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍جولائی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
صدر جمہو ریہ پر نب مکھر جی نے کہا ہے کہ پار لیمنٹ بحث و مبا حثے ،تبا دلۂ خیال اور اختلاف رائے کے لیے ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ رخنہ اندازی سے حکو مت سے زیادہ حزب اختلاف کا نقصان ہو تا ہے۔ کیو نکہ رخنہ اندازی سے عوامی مسائل کو اٹھا نے کا موقع نہیں ملتا۔ کل شام پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں جناب مکھر جی کے لیے الوداعی تقریب رکھی گئی تھی جِس سے مخا طبت میں اُنہوں نے کہا کہ ہم ملک کی عوام کی آ واز ہے۔ جناب مکھر جی نے اِس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ قا نون ساز ادارہ کا وقت کم ہو تا جا رہا ہے۔ صدر موصوف نے اپنی تقریر کے دوران اپنے طویل ترین پار لیما نی تجر بات کا احا طہ کر تے ہوئے پار لیمنٹ میں اپنے پہلے دِن کو بھی یاد کیا۔ اپنی صدا رتی مدت سے متعلق اُنہوں نے کہا کہ میں نے آئین کے تحفظ اور بقاء کی کوشش کی جو ایک ارب سے زیادہ ہندوستانیوں کی امیدوں اور آ رزوئوں کی نمائندگی کر تا ہے۔
جناب مکھر جی نے اپنی الودا عی تقریب کو یاد گار لمحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ پار لیمنٹ سے اُن کی وا بستگی بدستور قائم رہے گی۔ اِس موقع پر نائب صدر جمہو ریہ حامد انصا ری نے کہا کہ جناب مکھر جی نے عہدۂ صدا رت کو زبر دست اِمتیاز اور وقار عطا کیا۔ اِسپیکر سُمِتّرا مہا جن نے اپنی مخا طبت میں کہا کہ صدر مو صوف نے آئینی ذمہ داریوں کو نہ صرف بخو بی انجام دیا بلکہ اہم معا ملوںکو موثر انداز میں قوم کے سامنے پیش بھی کیا۔ اِس موقع پر محتر مہ مہا جن نے جناب مکھر جی کو ایکCofee Table Bookپیش کی جِس پر تمام ار کان پار لیمنٹ کی دستخطیں ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مختلف سیا سی جماعتوں کے قائدین نے اِس تقریب میں شِر کت کی۔ آج جناب مکھر جی کی صدا رت کی معیاد کا آخری دن ہے۔کل جناب رام ناتھ کو وِند عہدہ ٔصدا رت کا حلف لینگے۔
****************************
ریاستی اسمبلی کا مانسون اجلاس آ ج سے شروع ہو رہا ہے۔ کسا نوں کی قر ض معا فی،سمرُدّھی مہا مار گ،توّر خریدی ،جھونپڑ پٹیوں کی باز آ با د کا ری میں ہوئے گھو ٹا لے اور ریاست میں امن و قا نون کی صورتحال وغیرہ مو ضو عات پر اِس اجلاس میں بحث و مبا حثے کے امکا نات ہیں۔ اِس موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دورا ن وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ کسا نوں کی قر ض معا فی کی اسکیم پر عمل در آ مد کے لیے ہر کسان سے ایک عریضہ پُر کر کے لیا جاے گا نیز اُن کے بینک کھا تے آدھار کارڈ سے مر بوط کئے جائینگے۔ تا کہ اِسکیم کے نفاذ میں شفا فیت رہ سکے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اِس سے کسا نوں کے نام پر دیگر لوگ فائدہ نہیں اُٹھا سکینگے۔
اِسی بیچ اجلاس سے قبل کل وزیر اعلیٰ کی جانب سے سبھی ارکان اسمبلی کی دعوت چائے کا حزب اختلاف نے بائیکاٹ کیا۔ کسانو ں کی قرض معا فی،ضلع پریشد کے بند ہو تے ہوئے اسکو لس، جھونپڑ پٹیوں کی باز آ بادکا ری میں گھو ٹا لہ، ریاست میں امن و قا نون کی ابتر صورتحال وغیرہ مسائل سے نمٹنے میں حکو مت بُری طرح نا کام ہو گئی ہے۔یہ بات ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف رہنما رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے کہی ہے۔ حزب اختلاف ارا کان کے اجلاس کے بعد وِکھے پاٹل نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا جِس میں ابو عا صم اعظمی،سنجئے دت ،شرد ران پِسے اور کپل پاٹل وغیرہ ارکان اسمبلی موجود تھے۔
اسمبلی کے ایوان بالا میں حزب اختلاف قائد دھننجئے مُنڈے نے کہا کہ قر ض معا فی تو ابھی نہیں دی گئی تاہم قر ض معا فی کے اِشتہا رات پر حکو مت نے لاکھوں روپئے خرچ کر دیئے ہیں۔
****************************
میڈیکل داخلہ امتحان NEET کے سو الیہ پر چے اب سبھی زبا نوں میں یکساں ہو ں گے۔ یہ بات اِنسا نی وسائل کے وزیر پر کاش جائو ڑیکر نے کہی ہے۔ وہ کل کولکتّہ میں صحیفہ نِگا روں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ اب NEET کے سوا لیہ پر چے ملک کی دیگر زبانوں میں علیحدہ سے تیار نہیں کئے جا ئینگے بلکہ انگریزی کے ہی پر چوں کا تر جمہ کیا جائے گا۔
****************************
ناسک ضلع میں بارش کا زور ہنوز قائم ہے۔ ناندور مدھمیشور تالاب سے 61؍ ہزار مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ جِسکے سبب جائیکواڑی تالاب کی سطح آ ب میں تیزی سے اضا فہ ہو رہا ہے۔ فی الحال جائیکواڑی ڈیم کی سطح آب 30؍ فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔ اِسی طرح جائیکواڑی تالاب کی بالائی حصّوں میں مسلسل بارش جا ری ہو نے کے سبب گنگا پور، ویجا پور اور پیٹھن تعلقوں کے ندی کے کنا رے آباد قصبات کے لو گوں کو چو کنّا رہنے کی ہدا یت دی گئی ہے۔
****************************
کسا نوں کو مکمل قرض معا فی دی جائے۔ کسا نوں کی تنظیم کے سر براہ رگھو ناتھ دادا پا ٹل نے کل دو با رہ یہ مطالبہ کیا۔ کسا نوں کی سبھی تنظیموں کی رابطہ کمیٹی کا کل پونہ میں اجلاس ہوا۔ اِس اجلاس سے مخا طبت میں رگھو ناتھ پاٹل نے یہ بات کہی۔ اُنہوں نے حکو مت کو انتباہ دیا کہ مکمل قر ض معا فی نہ دیئے جانے کی صورت میں15؍ اگست کو ریاست کے رابطہ وزیر وں کو پر چم کشائی نہیں کر نے دی جائے گی۔ کسا ن تنظیموں نے9؍اگست کو منعقدہ مراٹھا مورچے کی حما یت کا بھی اعلان کیا۔
****************************
کسا نوں کو غیر مشروط قر ض معا فی سر کا ری خزا نے پر ڈا کہ زنی کے مترا دِف ہے۔ یہ بات کسا نوں کے مسائل کے محقق امر حبیب نے کہی ہے ۔ وہ کل مراٹھواڑہ سا ہتیہ پر یشد کی جانب سے کسا نوں کے مسائل پر منعقدہ لیکچر سیریز میں اپنے خیا لات کا اظہار کر رہے۔
****************************
No comments:
Post a Comment