Sunday, 23 July 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 23 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:   23؍جولائی  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 صدرِ جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی کی معیاد کل ختم ہورہی ہے۔پارلیمنٹ کی جانب سے آج مکھرجی کے اعزاز میںوداعیہ دیاجارہاہے۔ نائب صدرِ جمہوریہ اورراجیہ سبھا کے چیئرمین محمدحامدانصاری ، وزیراعظم نریندرمودی ، لوک سبھا اسپیکرسُمترامہاجن سمیت پارلیمنٹ کے تمام اراکین اس تقریب میں موجود رہیںگے۔نومنتخبہ صدرِ جمہوریہ رامناتھ کووندکومنگل کوعہدے کاحلف دلایاجائے گا۔اس تقریب کی راشٹرپتی بھون میں تیاری جاری ہے۔
****************************
 قرض معافی کی وجہہ سے رِیاستی خزانے پریقینا بوجھ پڑے گا۔تاہم اِس کی وجہہ سے ترقیاتی کاموں میںرکاوٹ نہیں آئے گی۔یہ بات وَزیر اعلیٰ دِیویندرپھڑنویس نے کہی ہے۔وہ ممبئی میںایک نجی نیوزچینل کے پروگرام سے مخاطب تھے۔ترقیاتی کاموںپرعمل درآمدکے لئے علیحدہ منصوبہ تیار کیا گیاہے یہ بات وَزیراعلیٰ نے کہی۔
****************************
 انکم ٹیکس محکمہ نے ہانگ کانگ اورشنگھائی بینکنگ کارپوریشن H.S.B.C کے کھاتے داروں اوردیگرچندافرادکی جانچ میں19؍ہزارکروڑ روپیوں کے کالے دھن کاپتہ لگایاہے۔مرکزی وَزیرمالیات اَرون جیٹلی نے راجیہ سبھا میں اس کی اطلا ع دی۔
****************************
 مرضِ کینسرکے لئے روایتی ادویات کی کھوج لگانے اوراس کی ترقی کے لئے ہندوستان امریکہ کے ساتھ ایک معاہدہ کررہاہے۔اس کی اطلاع انسانی وِزارت کے وزیرشری پادنائیک نے دی۔پہلی مرتبہ ہندوستان اِن روایتی ادویات کی ترقی کے لئے امریکہ کے ساتھ کامیابی سے کام کررہاہے۔ یہ بات وَزیرموصوف نے کہی۔
****************************
 سابق امدادِ باہمی وَزیرشیواجی رائوپاٹل کل صبح ممبئی میں چل بسے۔وہ 92؍برس کے تھے۔پاٹل نے بطورِ امدادِ باہمی وَزیرکام کیاتھا۔2013 میںاُنہیں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازہ گیاتھا۔1972,1967اور 1978 مسلسل تین مرتبہ وہ قانون سازاسمبلی کے لئے منتخب ہوئے۔پاٹل یہ آنجہانی فلم اداکارہ اِسمیتا پاٹل کے والدتھے۔ پاٹل کے انتقال پرراشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدرشردپوارنے غم کااظہارکیاہے۔
 پاٹل کے انتقال کی وجہہ سے اِمدادِباہمی تحریک کاایک سینئررہبرہم نے کھودیاہے۔اِن الفاظ میںوَزیراعلیٰ نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔پاٹل کے جسدخاکی پرکل دھولیہ ضلع کے شیرپورمیںآخری رسومات اداکی جائے گی۔
****************************
 ممبئی سمیت رِیاست کے کئی مقامات پرکل موسلادھاربارش ہوئی۔ممبئی میںصبح سے بارش کاسلسلہ جاری تھا۔کئی نشیبی علاقوں میںپانی بھرگیا۔ اسی طرح ٹریفک نظام مفلوج ہوگیا۔ناسک ضلع میںبارش کا سلسلہ جاری ہے۔گنگاپور،دارنہ،کڑوا،ناندور،مدھیوشوراورہوڑکرپل ڈیمس میںپانی چھوڑاگیا ہے۔اورنگ آباد شہراورنواحی علاقوں میںکل کم زیادہ بارش کاسلسلہ جاری رہا۔
**************************** 
 گورکشکوں کی جانب سے ہورہے حملوں کی مذمّت میںکل اورنگ آبادمیںمجلسِ اتحادالمسلمین ایم آئی ایم پارٹی کی جانب سے شہر کے آزاد چوک سے بھڑکل گیٹ کے درمیان خاموش جلوس نکالاگیا۔جلوس میںکثیرتعدادمیںمسلم اوردلت خواتین ،نوجوان اسی طرح شہریوں نے شرکت کی۔اس مورچے کے بعد ایم آئی ایم کے رکنِ پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے خطاب کیا۔سب کاساتھ سب کاوکاس سے زیادہ سب کے تحفظ پراویسی نے زور دیا۔تشدد کے خلاف قانون بنانے کامطالبہ اس موقع پراویسی نے کیا۔
****************************
 خواتین عالمی کرکٹ مقابلے میںآج ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان فائنل مقابلہ ہورہاہے۔انگلینڈکے لارڈس میدان پردوپہر تین بجے اس مقابلے کاآغازہوگا۔ہندوستان دوسری مرتبہ فائنل مقابلہ کھیل رہاہے۔اس سے قبل 2005 میںہندوستان اورآسٹریلیاکے مابین آخری مقابلہ کھیلا گیا تھا۔اس وقت ہندوستان کودوسرامقام حاصل ہواتھا۔
****************************
 ناندیڑضلع میںبلولی میںدوگاڑیوں کے تصادم میںتین افراد ہلاک ہوگئے اورچارافرادزخمی ہوگئے۔ان میںسے دوافرادسنگاپورکے دورے سے حیدرآبادہوتے ہوئے ناندیڑکی جانب جارہے تھے۔کل صبح یہ حادثہ پیش آیا۔
 بیڑضلع میں کل ہوئے مختلف سڑک حادثوں میںچارافرادہلاک اور18؍افرادزخمی ہوگئے۔
****************************
  

No comments: