Wednesday, 26 July 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 26 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۶ ؍جولائی  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 ملک کے14؍ ویں صدر جمہوریہ کی حیثیت سے رام ناتھ کووِند نے کل حلف لیا۔ پارلیمنٹ کے وسطی ہال میں چیف جسٹِس   جے۔ایس۔ کھیہر نے اُنھیںعہدے اور  رازداری کا حلف دلا یا۔ اِس موقع پر نئے صدر کو 21؍ تو پوں کی سلا می دی گئی۔ نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصا ری ،لوک سبھا اسپیکر سُمِتّرا مہا جن ،وزیر اعظم نریندر مودی ،مرکزی وزراء اور مختلف سیا سی جماعتوں کے سر براہان اِس حلف بر داری تقریب میں شریک تھے۔
 اِس موقع پر اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند نے اقتصا دی قیا د ت کے ساتھ اخلا قی اقدار پر مبنی بھا رت کی تعمیر کی
تر غیب دی۔اُنھوں نے کہا کہ عالمی قیام امن کے ساتھ ساتھ ما حو لیا تی توا زن قائم رکھنے کے لیے بھارت کو دنیا بھر کی قیادت کر نا چا ہیے۔
****************************
 اراکین پارلیمان کی صدر جمہوریہ کی حلف بر داری تقریب میں شر کت کو یقینی بنا نے کے لیے کل لوک سبھا کا کام کاج دو پہر  3؍ بجے کے بعد شروع ہوا۔ اور  راجیہ سبھا کی کار وائی بھی2؍ بجے کے بعد ملتوی کر دی گئی۔
 راجیہ سبھا میں دو پہرکے سیشن میں کسا نوں کے مسائل اور کسا نوں کی خود کشیوں کے واقعے میں اضا فے پر بحث کی گئی۔ راشٹروادی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرفُل پٹیل اور کانگریس کی رکن پارلیمنٹ رجنی پاٹل نے اِس بحث میں حصّہ لیتے ہوئے مہا راشٹر کے کسا نوں کی جانب ایوان کی توجہ مبذول کر وائی۔
****************************
 لوک سبھا کی کار وائی دو پہر3؍ بجے کے بعد شروع ہو تے ہی کچھ دیر بعد دِن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ کانگریس قائد جو تیر آدِتّیہ سِندّھیا سے متعلق بی جے پی اراکین کے متنا زعہ بیان پر اعتراض جتا تے ہوئے کانگریس اراکین ایوان کے وسط میں جمع ہو کر نعرے بازی کرنے لگے۔ جِس پر اِسپیکر سُمِتّرا مہا جن نے ایوان کی کار وائی دِن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔
 دریں اثناء کانگریس کے6؍ اراکین کو لوک سبھاسے معطل کیئے جانے کی مذمّت میں حزب اختلاف کے قائد ین نے پارلیمنٹ ہائوس کے احا طے میں مہا تما گاندھی کے مجسمے کے سامنے دھر نا دیا  اور حکو مت کے خلاف نعرے بازی کی۔
****************************
 سائبر کرائم سے متعلق جرم ثابت ہونے کے معاملات ظا ہر کر نے کے مطالبے پر کل ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف نے ہنگا مہ آ رائی کی۔ وقفۂ سوالات کے دوران با لا صاحب تھورات اور پر تھوی راج چو ہان نے یہ معاملہ اُٹھا یا۔ مملکتی وزیر داخلہ ڈاکٹر رنجیت پاٹل نے ایوان کو بتا یا کہ سائبر کرائم اور اطلا عا تی تیکنا لو جی کے ذیل میں2014؁ء تا  مئی 2017؁ء کے دوران 8؍ ہزار 108؍ معاملات میں
3؍ ہزار736؍ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
****************************
 راشٹر وا دی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اُدین راجے بھونسلے کے خلاف داخل کر دہ مقد مہ فوری واپس لیے جانے کا مطالبہ پاٹن تعلقے کے رکن اسمبلی شمبھو راج دیسائی نے  اسمبلی میں کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ اُدین راجے بھونسلے کو جھوٹے الزا م میں پھنسا یا گیا ہے اور مطالبہ کیا کہ حکو مت اِس معاملے کی فوری تحقیقات کرے۔
 اِسی دوران رکن پارلیمنٹ اُدین راجے بھونسلے کو تا وان کی وصو لی کے الزام میں ستا را کی ضلعی عدالت نے14؍ دنوں کی عدالتی تحویل کا حکم سنا یا اور بعد میں ضما نت بھی منظور کر لی۔ اُدین راجے نے کل صبح ستا را شہر پولس تھا نے میں خود کو گرفتار ی کے لیے پیش کیا۔ بعد ازاں عدالت میں پیش کیئے جانے پر اُن کو14؍ دن عدالتی تحویل میں رکھنے کے حکم کے بعد ضما نت منظور کر لی گئی۔ اِس معاملے کی آئندہ سما عت
2؍ اگست کو ہو گی۔
****************************
 ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد رادھا کرشن وِکھے پا ٹل نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت کی معلنہ قر ض معا فی اسکیم فریب پر مبنی ہے اور اِس اسکیم کے ذریعے کسانوں کو انصاف نہیں مل سکتا۔ قر ض معا فی اسکیم پر حکو مت کے تشّکُر کے لیے حکمراں جماعت کے اراکین کی جانب سے پیش کردہ تجویز پر وہ کل ایوان سے مخا طب تھے۔ قر ض معا فی کے لیے کسا نوں کو آن لائن در خواست دہی لازمی قرار دیئے جانے پر حزب اختلاف کے اراکین نے سخت تنقید کی۔
****************************
 ممبئی کے گھاٹ کو پر میں دامودر پارک سے قریب سائی درشن نا می4؍ منزلہ عما رت منہدم ہو جانے سے 17؍ افراد ہلاک اور
دیگر7؍ زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک 3؍ ماہ کی بچی سمیت6؍ خواتین شامل ہیں۔ اِس عمارت کی نچلی منزل پر موجود اسپتال کی تجدید کے کام کے باعث یہ حادثہ رو نما ہوا۔ حادثہ کے ذمہ دارافراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
****************************
 اورنگ آباد شہر میں سر کا ری املاک پرموجود عبادت گاہوں کو ہٹا نے کی مہم کا آج سے آ غاز ہو رہا ہے۔
 ممبئی عدالت عالیہ کی اورنگ آ باد بینچ نے اِن مذہبی مقا مات کے تجا وزات کے خلاف کار وائی کرنے کے احکا مات جاری کیئے تھے۔
میونسپل کمِشنر ڈی۔ ایم۔مُگلیکر نے بتا یا کہ عدالت کی جانب سے انتظا میہ کو دیئے گے حکم کے بعد یہ کار وائی شروع کی جا رہی ہے۔ اِس خصوص میں کل منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے بتا یا کہ شہر میں1100؍ مذہبی مقا مات غیر قا نو نی ہیں اور میونسپل انتظا میہ کی4؍ ٹیمیں اِن تجا وزات کو ہٹا نے کے کام کا آ غاز کریگی۔
****************************
 

No comments: