Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 22 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲؍جولائی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date: 22 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲؍جولائی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
عدالت عظمیٰ نے مرکز اور ریاستی حکو متوں کو حکم دیا ہے کہ قا نون کی خلاف ور زی کرنے والے کسی بھی شخص کو تحفظ فراہم نہ کیا جائے۔ گئو رکشکوں کو بے قا بو ہونے سے روکنے کی ہدا یت کے لیے داخل کر دہ در خواست پر سما عت کے دوران عدالت نے مرکز اور ریاستی حکو متوں کو ہدا یت کی کہ وہ گئو رکشکوں کی جانب سے کئے جا رہے تشدد پر اپنا مو قف عدالت میں پیش کریں۔ جسٹس دیپک مِشرا کی زیر قیا دت بینج کے رو برو سماعت کے دوران مرکزی حکو مت نے اپنے بیان میں کہا کہ امن وانتظام سے متعلق امور ریاستی حکو متوں کا مسئلہ ہے۔ اور مرکز کسی بھی غیر قا نو نی سر گر می کی حما یت نہیں کر تا نیز ہر طرح کے تشدد کے خلاف ہے۔
****************************
’’وزیر اعظم وئے وند نا یو جنا ‘‘کا کل سے آ غاز ہوا۔ مرکزی وزیر خزا نہ ارون جیٹلی نے نئی دہلی میں اِس یو جنا کا افتتاح کیا۔ 60؍ سال سے زائد عمر کے شہر یوں کے لیے اِس خصوصی پینشن اِسکیم کے تحت ڈِپازیٹرس کو اُن کی جمع کر دہ رقوم پر 8؍ فیصد کی شرح سے سود دیا جائے گا۔ یہ اسکیم لائف اِنشورنس کار پو ریشن آف اِنڈیا کی جانب سے چلائی جا رہی ہے۔
****************************
لوک سبھا کے مانسون اجلاس میں کل حزب اختلاف کی جانب سے کسا نوں کو مکمل قرض معا فی دیئے جانے کے مطالبے پر زور دار نعرے بازی کی گئی۔ کانگریس اراکین نے کسا نوں کے مسائل پر بحث کرا نے کا مطالبہ کیا۔ اِسپیکر سُمِتّرا مہا جن نے ایوان میں شدید شور و غل کے با وجود بھی ایوان کی کار وائی جاری رکھی۔
بچوں کی مفت تعلیم کے حق سے متعلق تر میمی بل کل لوک سبھا میں منظور کر لیا گیا۔ اِس بل میں غیر تر بیت یافتہ اساتذہ کو اہلیت حاصل کر نے کے لیے مدت2019ء تک بڑھا نے کی گنجائش ہے۔ اِس کے علا وہ جماعت پنجم اور ہشتم میں نا کام ہونے والے طلباء کو
مئی کے مہینے میں دو با رہ امتحا نات دینے کا موقع دیا جائے گا۔ یہ اعلان فروغ انسا نی وسائل کے وزیر پر کاش جائو ڑیکر نے کل ایوان میں دیا۔
****************************
لاتور کے رکن پار لیمنٹ ڈاکٹر سنیل گائیکواڑ نے ممبئی -لاتور ایکسپریس کی بِدر تک توسیع کی مخالفت کل لوک سبھا میں کی۔ اُنھوں نے ایوان کو بتا یا کہ 3 ؍ ماہ قبل کی گئی اِس توسیع کے با عث لا تور کے مسا فروں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ جِس کے خلاف تحریک بھی چلائی گئی۔ اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ مسا فروں کی کثیر تعداد کے پیش نظر اودگیر- ممبئی اور بِدر- ممبئی کے لیے دو علحدہ ٹرینیس چلائی جائیں۔
****************************
اورنگ آ باد کے رکن پار لیمنٹ چندر کانت کھیرے نے حیدر آ باد -منماڑ ریلوے ٹریک پر قدیم پُلوں کی درستگی کا مطالبہ لوک سبھا میں کیا۔ اِس کے علا وہ اور نگ آ باد کے مکند واڑی ریلوے اِسٹیشن سمیت پوٹول،لاتور اور روٹے گائوںاِسٹیشنوں کی تر قی کے لیے خصو صی پیکیج دیئے جانے کا بھی اُنھوں نے مطالبہ کیا۔
****************************
سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نریش اگر وال نے کہا ہے کہ ہجوم کی جانب سے کیئے جا رہے تشدد کے واقعات کے خلاف حزب اختلاف کے اراکین کے راجیہ سبھا میں دیئے گئے بیا نات کے بعد بی جے پی کار کنوں کی جانب سے اُنھیںدھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ کل راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ اِن دھمکیاں دینے والوں کے خلاف سخت کار وائی کی جائے۔
****************************
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ممبئی-ناگپور سمرُدّھی ایکسپریس وے ایگریکلچرل پرو سیسنگ صنعت کے لیے نہا یت مفید ثابت ہو گا۔ کل ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اِس ایکسپریس وے کے ذریعے 24؍ اضلاع کو ایک دوسرے سے جو ڑا جا رہا ہے۔
****************************
اترا کھنڈ کے کیدار ناتھ میں ایک بس کے کھائی میں گر نے سے اورنگ آ باد سے تعلق رکھنے والی 2؍ خواتین یاتری ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہو گئے۔ بدری ناتھ سے کیدار ناتھ جانے والی اِس بس میں36؍ یاتری سوار تھے۔
****************************
ہجوم کے ہاتھوں تشدد کے واقعات اور اُن میں ہونے والی ہلا کتوں کے خلاف آج شام اورنگ آ باد میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ایک احتجا جی خا موش جلو س نکا لا جا رہا ہے۔ یہ خا موش کینڈل مارچ آج شام6؍ بجے آزاد چوک سے نکا لا جا ئے گا۔ اور بھڑ کل گیٹ پر اختتام پذیر ہو گا۔ اِس جلوس کی قیا دت ایم آئی ایم کے سر براہ اسد الدین اویسی کر رہے ہیں۔ جلوس کے کنوینر رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے بتا یا ہے کہ اِس جلوس کو شہر کی مختلف تنظیموں کی جا نب سے حما یت حاصل ہے۔
****************************
مرکزی مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج آہیر نے کہا ہے کہ عوامی رجحان کے پیش نظر ہر قاعدے اور قا نون میں ردّ و بدل ہو تا ہے۔ اِس لیے گوڈس اینڈ سر وِس ٹیکس پر عمل در آ مد کے لیے تمام تا جر تعائون کریں۔ وہ کل اورنگ آ باد میں GST سے متعلق ردّ عمل جاننے کے لیے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔
****************************
No comments:
Post a Comment