Monday, 31 July 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 31 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۱ ؍جولائی  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سال2017؁ء کو عزائم کا سال بنائیں۔ 70؍ ویں یوم آزا دی سے پہلے وزیر اعظم نے بھارت چھوڑو تحریک کا ذکر کر تے ہوئے کہا کہ عوام بھر پور عزائم کے ساتھ آئندہ19؍ اگست سے گند گی، غریبی ،بدعنوا نی، فرقہ پرستی اور دہشت گردی سے پاک بھا رت کی تعمیر کے لیے انتھک جد و جہد کریں۔ وہ کل آکاشوا نی سے نشر ہونے والے ما ہا نہ سلسلے وار پروگرام ’’من کی بات ‘‘کے ذریعے عوام سے مخا طب تھے۔ جناب مو دی نے کہا کہ اِس سال یوم آزادی یوم عہد کے طور پر منا یا جا نا چا ہیے۔
****************************
 بازار میں منا سب قیمت ملنے تک کسا نوں کو اُن کی پیدا وار کی ذخیرہ اندوزی کے لیے حکو مت نے محکمۂ ریل کی مدد سے ملک بھر میں Cold Storage کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہی ہے۔ کل نا سک ضلع کے مقام لا سل گائوں میں محکمۂ ریل اور لاسل گائوں کو آپریٹیو مار کیٹِنگ فیڈریشن کے اِشتراک سے ایک کثیر مقصدی سرد ذخیرہ خانہ یعنیCold Storage  کا
سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اِس موقع پر وزیر ریل سُریش پر بھو سمیت کئی نامور شخصیات موجود تھیں۔ وزیر اعلیٰ نے اِس موقع پر اپنی مخا طبت میں کہا کہ ملک بھر میں اِس طرح کے227؍ سرد ذخیرہ خانے تعمیر کیئے جائینگے۔ جِس میں سے52؍ ذخیرہ خانے مہا راشٹر میں قائم کیئے جائینگے۔ 52؍ میں سے 25؍ ذخترہ خانوں کی تعمیر جلد از جلد مکمل کیئے جانے کا تیقن بھی وزیر اعلیٰ نے دیا۔
****************************
 شِرڈی ریلوے اسٹیشن پر کل وزیر ریل سُریش پر بھو کے ہاتھوں مختلف نئے پراجیکٹس کا افتتاح عمل میں آیا۔ اِس کے علا وہ کل وزیر ریل کے ہاتھوں سائی نگر شِر ڈی تا ممبئی سُپر فاسٹ ٹرین کا بھی افتتاح عمل میں آیا۔ اِس موقع پر مملکتی وزیر دفاع ڈاکٹر سُبھاش بھامرے ، روز گار ضما نت اِسکیم اور سیا حت کے ریاستی وزیر جئے کمار  راول کے علا وہ دیگرنامور شخصیات بھی مو جود تھیں۔ جناب پر بھو نے اِس موقع پر اپنے خیا لات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مہا راشٹر میں ریلوے کے تقریباً26؍ ہزار کرو ڑ روپیوں کے پرا جیکٹس پر کام جا ری ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ شِر ڈی میں بڑی تعداد میں سائی بابا کے در شن کے لیے عقیدتمند آتے ہیں اُن سبھی کی سہو لت کی خا طر شِر ڈی اسٹیشن پر مزید سہو لیات کی فراہمی کے لیے حکو مت اقدا مات کر ے گی۔
****************************
 آج فصل بیمہ کی ادائیگی کی آخری تاریخ ہے۔ لہٰذا بینکوں میں کسا نوں کی بھیڑ لگ سکتی ہے۔ اِس پس منظر میں زر عی افسران اور ملا زمین آج دِن بھر بینکوں میں مو جود رہیں اور کسا نوں کی رہنمائی کریں۔ یہ ہدا یت ایگریکلچر کمِشنر سُنیل کیندریکر نے دی ہے۔ اُنہوں نے بینک انتظا میہ سے بھی در خواست کی ہے کہ وہ کسا نوں کی سہو لت کے لیے آج زائد کھِڑ کیوں کا انتظام کریں۔ کل اتوار کی تعطیل کے با وجود بینکوں میں کام کاج جاری تھا۔ کل بھی بیشتر کسا نوں نے اپنی بیمہ قسطیں ادا کی۔
 اِسی طرح مختلف مقا مات پر بینک عملے کی کمی کے باعث کسا ن کل اپنے بیمہ کی رقو مات نہیں بھر سکے۔ بیڑ ضلع کے مقام پر لی میں بینک کا وقت ختم ہو جانے کے با عث قطاروں میں کھڑے کسا نوں نے پتھرائو شروع کر دیا جِس کے نتیجے میں ایک خا تون کسا ن سمیت 2؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ناندیڑ میں کل رات ہی سے کسا نوں نے بینکوں کے سامنے قطا ریں بنا نی شروع کر دی تھی۔ جالنہ ضلع میں بھی ہجوم کے آپس میں ٹکرائو کو روکنے کے لیے پو لس کو لاٹھی چارج کر نا پڑی۔ پر بھنی میں بھی فصل بیمہ ادائیگی کے دوران پولس کے جوان تعینات کیئے گئے تھے۔
 دریں اثناء کانگریس کی ریاستی اکائی کے صدر اشوک چو ہان نے مطالبہ کیا ہے کہ فصل بیمہ کی ادائیگی کی مدت میں تو سیع کی جائے ۔
****************************
 وزیر زراعت پانڈو رنگ پھُنڈ کر نے کہا کہ فصل بیمہ کی ادائیگی کے لیے مدت میں توسیع کے لیے مرکزی حکو مت کو تجویز روانہ کی گئی ہے۔ اِسی طرح اورنگ آباد میں چیف سیکریٹری سُمِت ملِک نے صحیفہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ بیمہ کی ادائیگی کی مدّت میں توسیع پر حکو مت سنجید گی سے غور کر رہی ہے۔
****************************
 اِنکم ٹیکس ریٹرن داخل کر نے کا بھی آج آخری دِن ہے۔ اِس پس منظر میں کل سے محکمۂ اِنکم ٹیکس نے ’’آئیکر سیتو ایپ‘‘ شروع کیا ہے۔ اِس ایپ کی مدد سے ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس ریٹرن بھر سکے گے۔ اِ س کے علا وہ نئے پین کارڈ کے لیے در خواست دہی اور پین کارڈس کو
 آ دھار سے مر بو ط کر نے کے لیے بھی اِس ایپ سے مدد ملے گی۔ گو گل اِسٹور سے یہ ایپ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اِس کے علا وہ اِس ایپ کو حاصل کر نے کے لیے73 06 52 52 52 ؍ اِس نمبر پر Missed Call بھی دیا جا سکتا ہے۔ اِسی طرح محکمۂ ٹیکس کی جانب سے یہ وضا حت بھی کی گئی ہے کہ I-T Return ؍ کے ا دخال کی مدّت میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جا ئے گی۔
****************************
 جائیکواڑی ڈیم کے بالائی حصّے میں بڑے پیما نے پر تا لاب تعمیر کر دیئے گئے ہیں۔ جِس کے سبب یہ ڈیم گذشتہ 41؍ برسوں میں صرف 4؍ مرتبہ مکمّل بھر سکا۔ لہٰذا مراٹھواڑہ کو اُس کے حق کا پانی فراہم کر نے کے لیے حکو مت ہائی کورٹ میں ازسرِ نو حلف نامہ داخل کرے۔ یہ بات ماہر آبY.R.Jadhavنے کل اورنگ آباد میں جائیکواڑی آ بی کانفرنس کے موقع پر کہی۔ اِس موقع پر جناب Jadhav کی کتاب ’’جائیکواڑی چے پانی: نِیایا لین نِکال آنی پُڈھے‘‘ اِس کتاب کا اجراء بھی عمل میں آیا۔ اِس کانفرنس میں مختلف ماہرین نے اپنے خیا لات کااظہار کیا۔
****************************

No comments: