Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 27 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍جولائی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date: 27 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍جولائی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
بہار میں کل شام مستعفی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو گور نر کیسری ناتھ تِر پا ٹھی نے دو با رہ حکو مت سازی کی دعوت دی ہے۔ گور نرنے اُنہیں اندرون 2؍یوم اکثر یت ثابت کرنے کی بھی ہدا یت دی ہے۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادوَ کو بد عنوا نی کے الزامات کے تحت مقد مات کا سا منا ہے۔ نتیش کمار اُن کے استعفیٰ کا انتظار کر رہے تھے۔ اُن کے مستعفی ہونے کے امکا نات ختم ہو جا نے کے بعد نتیش کمار نے خود مستعفی ہو تے ہوئے کانگریس اور راشٹر یہ جنتا دل سے اتحاد کو ختم کر دیا۔ نتیش کمار نے استعفیٰ کے بعد کہا کہ اِن حا لات میں حکو مت چلا نا دُشوار ہو گیا تھا۔ اِس کے کچھ گھنٹوں بعد ہی نتیش کمار اور بی جے پی قائدسُشیل کمار مودی نے گورنر سے ملا قات کر کے اُنہیں132؍ ارکان اسمبلی کی حما یت سے حکو مت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔ نتیش کمار آج صبح 10؍ بجے دو بارہ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے۔
دریں اثناء اِس ضمن میں اپنا ردّ عمل ظا ہر کر تے ہوئے راشٹریہ جنتا دل قائد لا لو پر ساد یادوَ نے کہا کہ یہ ایک منصو بہ بند سازش ہے۔
****************************
پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں کی کار وائی کل دِن بھر بار بار ملتوی ہو تی رہی۔ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف اراکان نے وزیر مالیات ارون جیٹلی کے متنا زعہ بیان کی مذمت میں نعرے بازی کی اور ایوان کے ریکارڈ سے جیٹلی کے بیان کو حذف کرنے کی مانگ کی ۔ حزب اختلاف کے جار حا نہ تیور کو دیکھتے ہوئے کل ساڑھے با رہ بجے تک ایوان کی کار وائی 3؍ مرتبہ ملتوی کر نا پڑی۔
لوک سبھا میں بھی حزب اختلاف ارکان اپنے مطالبات کی یکسوئی کے لیے نعرے بازی کر تے رہے۔ جِس کے با عث اسپیکر نے کچھ دیر کے لیے ایوان کی کار وائی ملتوی کر دی تھی۔ تاہم دو پہر سے ایوان کی کار وائی جا ری ہو تے ہی کانگریس ارکان نے اُن کے 6؍ ارکان کی معطّلی کی منسوخی کا مطالبہ کیا جِس کے بعد اسپیکر سُمِتّرا مہا جن نے دن بھر کے لیے ایوان کی کار وائی ملتوی کر دی۔
****************************
ریاستی اسمبلی کا کام کاج بھی گھاٹ کو پر عما رت کے اِنہدام کے موضوع پر کل 3 ؍ مرتبہ ملتوی ہوا۔ راشٹروادی کانگریس پارٹی رکن اجیت پوار نے اِس ضمن میں وقفۂ سوا لات کو ختم کر تے ہوئے بحث کا مطالبہ کیا۔ وزیر مالیات Sudhir Mungantiwar نے کہا کہ
یہ واقعہ افسوس ناک ہے اور وزیر اعلیٰ نے خود موقعہ وار دات پہونچ کر حا لات کا جائزہ لیاہے۔ اسپیکر ہری بھائو باگڑے نے حزب اختلاف کا بحث کا مطالبہ تومنظور کر لیا تاہم وقفہ سوا لات کو ختم کر نے کے مطالبے کو مسترد کر دیا جِس کے بعد حزب اختلاف کی شور و غل اور ہنگا مہ آ رائی کے بعد اسپیکر نے پہلے2؍ مرتبہ 10-10؍ منٹ کے لیے اِس کے بعد تیسری مرتبہ15؍ منٹ کے لیے ایوان کی کار وائی ملتوی کی۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل کہا کہ 30؍ سالہ پرانی عما رت کا Structural Audit کیا جا نا لازمی ہے۔
کل دو پہر کے بعد اسمبلی میں گھاٹ کو پر عمارت انہدام سے متعلق بیان دیتے ہوئے اُنہوں نے یہ بات کہی ۔اِس ضمن میں وزیر اعلیٰ نے سبھی میونسپل کمشنر س کو اندرون 10؍ دن رپورٹ پیش کر نے کی ہدا یت بھی دی ہے۔ گھاٹ کو پر میں منہدم ہوئی عمارت میں مہلو کین کے ورثاء کو فی کس 2؍ لاکھ روپئے جبکہ زخمیوں کو فی کس ایک لاکھ روپئے اِمداد کا اعلان بھی وزیر اعلیٰ نے کیا ہے۔
****************************
اورنگ آباد شہر میں زیر زمین گٹر کی تعمیر میں اگر کوئی بد عنوا نی ہو ئی ہو تو اُس کی جانچ کی جائے گی نیز اِس کام میں اگر
نا قص چیزوں کا استعمال کیا گیا ہو تب خا طیوں کے خلاف سخت کار وائی کی جائے گی۔ یہ بات وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہی ہے۔ رکن اسمبلی سُبھاش جھامّبڑ کے ایک سوال کا جواب میں وزیر اعلی ٰ نے یہ بات کہی۔
****************************
ریاست بھر کی خصو صاً مراٹھواڑہ اور مغر بی مہا رشٹر کی ضلع پریشد کی پرائمری اور ہائی اِسکولس کی مخدوش عمارت کی از سر نو تعمیر کی منصو بہ بندی کی جائے گی۔ اِن عمارت کی جدید تعمیر آئندہ 5؍ برسوں میں مکمل کر لی جائے گی۔ یہ بات اسکو لی تعلیم کے وزیر وِنود تائوڑے نے کہی ہے۔ رکن اسمبلی امر سنگھ پنڈت نے بیڑ ضلع میں ضلع پریشد اسکو لوں کی کی مخدوش عمارت سے متعلق سوال کیا تھا جِس کے جواب میں تائو ڑے نے یہ بات کہی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بیڑ ضلع کے ضلع پریشد اسکو لوں کی تعمیر کے لیے سرو شِکشا ابھّیان کے تحت 3؍ کروڑ 15؍ لاکھ روپئے دیئے جائینگے۔
****************************
کسا نوں کے مسائل کی یکسو ئی کے لیے گذشتہ 3؍ دنوں سے کمیو نِسٹ پارٹی آف اِنڈیا ملک گیر احتجاج کر رہی ہے۔ کل پار ٹی ور کروں نے اورنگ آ باد -پو نہ شاہراہ پر لِمبے جلگائوں سے قریب راستہ روکو آندو لن کیا۔ اِس کے بعد مختلف مطالبات پر مبنی محضر انتظا میہ کو دیئے گئے۔
****************************
اورنگ آ باد شہر کی جالنہ روڈ اور بیڑ بائے پاس روڈ کے لیے مرکزی حکو مت امداد فراہم کرے۔ اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ چندر کانتھ کھیرے نے سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نِتن گڈ کری سے ملا قات کر کے یہ مطالبہ کیا ۔ اُنہوں نے جناب گڈ کری سے کہا کہ 2؍ سال قبل اُنہوں نے اورنگ آباد میں اِن دو نوں راستوں کی تعمیر کے لیے 100؍ کرو ڑ روپئے دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔
****************************
سری لنگا میںGalleکے مقام پر سری لنکا کے ساتھ جاری کر کٹ ٹیسٹ کے پہلے دِن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے 3؍ وِکٹ پر399؍ رن بنائے تھے۔ اِس میں شیکھر دھوَن کے 190؍ رن اور چِتّیشور پُجا را کے144؍ رن بھی شامل ہیں۔ پُجا را کل کا کھیل ختم ہو نے تک ناٹ آئوٹ تھے۔ اِس کے علا وہ اجِنکیا رہا نے بھی39؍ رنوں پر کھیل رہے تھے۔
****************************
No comments:
Post a Comment