Friday, 28 July 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 28 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۸ ؍جولائی  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے پُرا نے قر ضوں کی تشکیل نو کیئے گئے کسا نوںکو بھی قر ض معا فی اسکیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قا نون ساز اسمبلی کے دو نوں ایوانوں سے مشتر کہ طور پر خطاب کر تے ہوئے کل وزیر اعلیٰ پھڑ نویس نے کہا کہ پُرا نے قر ضوں کی تشکیل نو کیئے گئے کسا نوں کا بھی اب قر ض معا فی منصو بے کے تحت دیڑھ لاکھ روپئوں تک کا قر ض معاف کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ اسمبلی میں قر ض معا فی کے فیصلے کے بعد پیش کی گئی شکریہ کی تحریک کا جواب دے رہے تھے۔ پھڑ نویس نے کہا کہ اِس فیصلے سے82؍ فیصدکسا نوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ
 قر ض معا فی منصو بے کا مقصد کسا نوں کو مو جو دہ قر ضۂ جاتی نظام سے نکال کر منظم قر ض نظام کے تحت لا نا ہے۔ پھڑ نویس نے کہا کہ پا بندی سے
قر ضوں کی ادائیگی کر نے والے کسا نوں کے لیے مستقبل میں بھی ریاست کی معا شی صورتحال کے مطا بق نئے فیصلے لیے جائینگے۔
 دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے اِس بات کی تر دید کی کہ اشیاء اور خد مات ٹیکس GSTکی وجہ سے کسا نوں پر بوجھ بڑھا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ
یہ کہنا غلط ہے کیو نکہ زرعی اوزار ٹیکس سے آزاد ہیں۔ پھڑ نویس نے کہا کہ قر ض معا فی کے عمل پر نظر رکھنے کے لیے قا نون ساز بورڈ کی کمیٹی بھی تشکیل دی جائیگی۔
****************************
 اِ س بیچ کانگریس کے ریاستی صدر اور  رکن پارلیمنٹ اشوک چو ہان نے کہا ہے کہ قر ضۂ جات کی دو بارہ تشکیل دیئے گئے کسا نوں کو قر ض معا فی کے دائرے میں لا نے کا ریاستی حکو مت کا فیصلہ کانگریس کی کسا نوں کے لیے کی گئی جد و جہد کا نتیجہ ہے۔ چو ہان نے ریاستی حکو مت پر الزام عائد کر تے ہوئے کہا کہ اُس نے قر ضۂ جات کی تشکیل نو کیئے گئے کسا نوں کے بارے میں ہمیشہ گمراہ کیا اور غلط معلو مات فراہم کی۔ چو ہان نے کہا کہ کانگریس نے اِس بارے میں حکو مت کے جھو ٹ کا پر دہ فا ش کیا ہے اور مکمل قر ض معا فی دیئے جانے تک کانگریس کی لڑائی جا ری رہیگی۔
****************************
 فصل بیمہ منصو بے کا فائدہ سبھی کسا نوں تک پہنچا نے کے لیے عوا می نما ئندوں کا فوری اجلاس طلب کر نے کی ہدا یت قا نون ساز اسمبلی اسپیکر ہری بھائو با گڑے نے کل حکو مت کو دی ہے۔ کانگریس اراکین نے اسمبلی میں یہ معا ملہ اُٹھا یا تھا۔ حزب اختلاف رہنما رادھا کرشن وِکھے پا ٹل نے کسا  نوں کو فصل بیمہ منصو بے میں شامل کرنے میں پیش آ رہی دشوا ر یوں کا ذکر  کر تے ہوئے کہا کہ حکو مت نے مذکو رہ منصو بے میں شامل ہو نے کے لیے نہا یت غیر واجب شرائط و ضوابط طئے کیئے ہیں جِس سے کئی کسا ن فصل بیمہ منصو بے کے فائدوں سے محروم ہیں۔
****************************
 کمپنی قا نون اصلا حی بل کل لوک سبھا میں منظور کر لیا گیا۔ بل میں کمپنیوں کے انتظا میہ کو بہتر بنا نے ، غیر قا نو نی کمپنیوں کے خلاف سخت کار وائی کرنے اور ملک میں آ سا نی سے کار و بار کرنے کے لیے کئی ترا میم کی گئی ہیں۔ کمپنی امور کے مملکتی وزیر ارجُن میگھوال نے یہ بل پیش کیا۔ صو تی رائے دہی کے بعد بل میں40؍ سے زیادہ ترا میم کی گئی ہیں۔
****************************
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے انسا نی اسمگلنگ کو معا شرے کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ ریاستی خواتین کمیشن کی جانب سے کل ممبئی میں خواتین کی اسمگلنگ سے متعلق منعقدہ بین الاقوا می کانفرنس کا وزیر اعلیٰ پھڑ نویس نے افتتا ح کیا ۔ پھڑ نویس نے کہا کہ انسا نی اسمگلنگ ،
خصو صاً چھو ٹے بچوں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ریاستی حکو مت نے کئی اقدا مات کیئے ہیں اور حکو مت کے مُسکان پرو جیکٹ کی بدو لت بچوں کی اسمگلنگ کی شرح 40؍ فیصد سے گھٹ کر 5؍ فیصد تک آ گئی ہے۔ کانفرنس میں خواتین کے ریاستی کمیشن کی صدر وجیہ راہٹکر خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر پنکجا منڈے اور اداکار اکشئے کمار کے علا وہ کئی بین الاقوا می شخصیات نے بھی شر کت کی۔ 2؍ دِن چلنے والی اِس کانفرنس میں 300؍ مقررین اور 20؍ سے زیادہ مما لک کی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
****************************
 ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے ریاستی حکو مت کو اورنگ آباد شہر کے چکل تھا نہ میں30؍ نومبر سے پہلے تک ضلع اسپتال شروع کر نے کی ہدا یت جاری کی ہے۔ عدالت نے اسپتال کے بارے میں منعقدہ میٹِنگوں اور اعلا نات پر نا راضگی کااظہار کیا۔ عدالت نے اِس معا ملے میں سخت رخ اپنا تے ہوئے حکو مت سے پو چھا کہ اسپتال کے لیے ضروری ایمبو لنس ،دیگر وسائل کی کمی اور ملازمین کے نہ ہونے پر اسپتال کا  کام کاج کیسے چلا یا جا ئے گا۔
****************************
 Galleکے مقام پر بھارت کے ساتھ پہلے کر کٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے کل اپنی پہلی اِننگز میں
5؍ وِکٹ پر154؍ رن بنا لیے ہیں۔ کل جب کھیل ختم ہوا تو اُپُل تھرنگا نے 64؍ اور اینجیلو میتھیوز نے54؍ رن اسکور کیئے تھے۔ اِس سے پہلے بھارت نے کل صبح3؍ وکٹ پر399؍ رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور 201؍ رن کے اضا فے کے بعد پوری ٹیم
600؍ رن بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ ہاردِک پنڈ یا نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے49؍ گیندوں پر50؍ رن بنائے جبکہ محمد شمیع نے
30؍ گیندوں پر30؍ رن اسکو رکیئے۔ اسطرح نویں وِکٹ کی ساجھیداری میں62؍ رن کا اضا فہ کیا گیا۔ سری لنکا  کی طرف سے نوان پر دیپ نے 6؍ وِکٹ لیے جبکہ لہیرو کُمار نے 3؍ کھلا ڑیوں کو آئوٹ کیا۔
****************************

No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 15.08.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 15 August 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...