Sunday, 30 July 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 30 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:   30؍جولائی  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 کِسانوں کی کارکردگی میںاضافہ کرنے کے لئے قرض معافی کافیصلہ لیناضروری ہے۔یہ بات سابق مرکزی وَزیرزراعت رکن پارلیمنٹ شرد پوارنے کہی ہے۔پوارکے پارلیمانی اُمورکے پچاس سال مکمل ہونے پرکل اورنگ آبادمیںاُن کاشہری استقبال کیاگیا۔اس استقبالیہ تقریب سے وہ مخاطب تھے۔مرکزی وَزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری ، سابق گورنرشیوراج پاٹل چاکورکرکے ہاتھوں پوارکوسپاسنامہ اوریادگاری نشانی دے کرخیرمقدم کیاگیا۔ نتن گڈکری نے اس موقع پراپنی مخاطبت میںپوارکے کام کاج کی ستائش کی ۔
شیوراج پاٹل چاکورکرسمیت خواتین وبہبوداطفال وَزیرپنکجامنڈے ، بھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی صدررائوصاحب دانوے، کانگریس ریاستی صدر رکن پارلیمنٹ اشوک چوہان،راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدرسُنیل تٹکرے ، قانون سازکونسل میںحزب مخالف رہنمادھننجے منڈے ، رکن پارلیمنٹ چندرکانت کھیرے نے اس موقع پرخطاب کیا۔
 دیوگیری کالج کے احاطے میںہوئے اس پروگرام سے قبل اس احاطے میںقائم کئے گئے شاردابائی پوارلڑکیوں کے ہاسٹل کاافتتاح پوارکے ہاتھوں عمل میںآیا۔اس ہاسٹل میںچارسوطالبات کی رہائش کاتمام جدیدسہولتوں کے ساتھ انتظام کیاگیاہے۔
****************************
 وَزیراعظم نریندرمودی آج آکاشوانی سے نشرہونے والے ’’من کی بات‘‘ اس پروگرام کے تحت عوام سے خطاب کریںگے۔اس سیریز کایہ 34؍واں حصّہ ہے۔آکاشوانی اوردُوردرشن کے تمام چینلس پرصبح گیارہ بجے اس پروگرام کونشرکیاجائے گا۔
****************************
 وَزیراعظم فصل بیمہ اسکیم میںکسانوں کوشامل کرنے کے لئے آج ریاست کے دیہی اورنیم شہری علاقوں کے بینکس کھلے رہیںگے۔اس کے ساتھ ہی بینکوں نے قرض دارکسانوں کے لئے ای کے وائے سی کی شرط فی الحال ختم کرکے آف لائن درخواستیں قبول کرناشروع کردیاہے۔اس اسکیم میں شامل ہونے سے کوئی بھی محروم نہیںرہے گااس کاخیال رکھاجارہاہے۔یہ بات وَزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہی۔وزیراعظم فصل بیمہ اسکیم میں خریف ہنگام کے لئے شامل ہونے کاکل کاآخری دن ہے۔اب تک تقریباً چارلاکھ کسان اس اسکیم میںشامل ہوگئے ہیں۔
****************************
 آئندہ ہنگام میںسویابین کوضمانتی نرخ سے خریداجائے گا۔ اس کی اطلاع مہاراشٹر زرعی کمیشن کے صدرپاشاہ پٹیل نے دی۔وہ کل لاتور میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے۔سویابین کے نرخ مستحکم رہیں اس کے لئے مرکزی حکومت کے سطح پرکوشش جاری ہیں۔یہ بات پاشاہ پٹیل نے کہی۔
****************************
 اورنگ آبادمیونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹرشیخ ضمیر احمدقادری کے چھپربندذات کے سرٹیفکیٹ کوذات جانچ کمیٹی نے غیرقانونی قراردیاہے۔ شہر کے عارف کالونی ،پرگتی کالونی سے دیگرپچھڑے ہوئے ذاتوں کے لئے مختص وارڈسے وہ منتخب ہوئے تھے۔اُن کے سیاسی حریف اُمیدوارواحدعلی نے اُن کے ذات سرٹیفکیٹ کوچیلنج کیاتھا۔ہائی کورٹ نے قادری کے ذات سرٹیفکیٹ کی جانچ کرنے کاحکم ذات جانچ کمیٹی کودیاتھا۔
****************************
 ہندوستان۔سری لنکاکے درمیان جاری سری لنکاکے گال میںہوئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میںہندوستان نے 304؍ رنوں سے فتح حاصل کی۔ کل مقابلے کے چوتھے دن بھارت نے 3؍ وکٹس پر240؍رن بناکراپنی دوسری باری ختم کرنے کااعلان کردیا۔ تاہم پہلی اننگز میں بنائے  600؍ رنز کی بنیادپرہندوستان نے سری لنکاکے سامنے کامیابی حاصل کرنے کے لئے 550؍رنزکانشانہ رکھا۔سری لنکاکی پوری ٹیم 245؍رنزپرآئوٹ ہوگئی۔ رویندرجڈیجہ اورروی چندراشوین نے تین ،تین وکٹس حاصل کئے۔
 محمدشمی اوراُومیش یادونے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پہلی اننگ میں190؍ رنزبنانے والے شیکھردھون مین آف دی میچ قراردئیے گئے۔ اسی کے ساتھ ہندوستان نے تین مقابلوں کی اس سیزیز میںایک صفر سے سبقت حاصل کرلی ہے۔دوسرامقابلہ تین اگست سے سری لنکاکے مقام کولمبومیںکھیلاجائے گا۔
****************************
 اورنگ آبادشہرمیںغیرقانونی مذہبی مقامات منہدم کرنے کاکام کل بھی جاری تھا۔پنڈلک نگرعلاقے میںایک مندراوردیگرچندمذہبی مقامات کے غیرقانونی قبضہ جات کل ہٹائے گئے۔اس بیچ میونسپل کارپوریشن کی کل ہوئی عام میٹنگ میںمذہبی مقامات ہٹانے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میںچیلنج کرنے کامطالبہ کارپوریٹرس نے کیا۔اس پرسینئرماہرقانون سے مشورہ کرکے فیصلہ کرنے کاحکم میئربھگوان گھڑاموڑے نے انتظامیہ کودیا۔
****************************

No comments: