Thursday, 14 December 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 14 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۴ ؍دسمبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 مرکزی حکو مت نے بینک کھا توں کو آ دھار کارڈ اور پین کارڈ سے منسلک کرنے کی معیاد میں31؍ مارچ تک توسیع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزا رت خزا نہ کی فرا ہم کر دہ اطلا عات کے مطا بق آدھار نمبر ،پین یا فارم 60؍ جمع کر انے کی آ خری تاریخ31؍ مارچ2018؁ کر دی گئی ہے اور اِس کے لیے قا نون میں ضروری تر میم کر دی گئی ہے۔ اِس سے قبل بینک اکائونٹ کو آ دھار سے جوڑ نے کی آ خری تاریخ 31؍ دسمبر2017؁ تھی
تا ہم یکم اکتو بر کے بعد نئے اکائونٹ کھولنے والوں کے لیے یہ مدت6؍ ماہ رہے گی۔ اگر حکو مت کے حکم نا مے میں جا ری کر دہ تاریخ تک بینک کو آ دھار اور پین کارڈ فراہم نہیں کیئے جا تے تو صا رفین کے بینک کھاتوں کا لین دین روک دیا جائے گا۔
****************************
 ریاستی اسمبلی کے سر مائی اجلاس کے کل تیسرے دن بھی کسانوں کی قر ض معا فی اور دیگر مسائل پر حزب اختلاف کے اراکین نے جا رحا نہ رویہ جاری رکھا۔ قا نون ساز کونسل میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ما بین الزام اور جوابی الزام کا سلسلہ جاری رہا۔ دو نوں فریقوں کے اراکین کی جانب سے ایوان کے وسط میں پہنچ کر نعرے بازی کیئے جانے کے باعث شور و غل کے سبب کل بھی ایوان کی کار وائی دو پہر ہی میں دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد را دھا کرشن وِکھے پاٹل اور راشٹر وادی کانگریس کے رہنما اجیت پوار نے قرض معا فی کے معاملے میں حکو مت کے جاری کر دہ اعداد و شمار کو تسلیم کر نے سے انکار کر دیا اور مطالبہ کیا کہ اِس تعلق سے درست اطلا عات ایوان میں پیش کی جائیں۔
 اسمبلی میں حزب اختلاف نے40؍ لاکھ ہیکٹر پر کپاس کی فصلوں میں کیڑوں کے باعث ہونے والے نقصان پر توجہ دلائو اور نوٹس پیش کی۔ اِس پر اسپیکر ہری بھائو باگڑے نے کہا کہ اِس ضمن میں معلو مات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اِس پر اپو زیشن اراکین نے زور دار نعرے بازی کی جس کے بعد اسپیکر نے وقفہ سوا لات سے قبل ایوان کی کار وائی 10؍ منٹ کے لیے ملتوی کر دی۔
****************************
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے تیقن دیا ہے کہ اورنگ آ باد کے چھائو نی علا قے میں گذشہ نومبر میں گیسٹرو کی وباء کے سلسلے میں اگر کسی جانب سے جان بوجھ کر کا ہلی کے ارتکاب کی بات سامنے آ تی ہے تو خا طیوں کے خلاف سخت کار وائی کی جائے گی۔ وہ کل اسمبلی میں مجلس اتحاد المسلمین کے اورنگ آ باد کے رکن امتیا ز جلیل کی جانب سے پیش کر دہ توجہ دلائو نوٹس کا جواب دے رہے تھے اُنھوں نے بتا یا کہ چھائو نی علاقے کی قدیم پائپ لائن تبدیل کر کے آ برسانی معمول پر لائی جا چکی ہے۔
****************************
 وزیر زراعت پا نڈو رنگ پھونڈ کر نے کل اسمبلی کو بتا یا کہ نیشنل فوڈ پرو سیسِنگ مہم کے تحت ایک سو گیارہ تجا ویز کو منظور ی دیدی گئی ہے اور جس میں64؍ تجا ویز پر مکمل مالی امداد جا ری کی جا چکی ہے۔ اِس اسکیم کو بند کرنے کے با عث مراٹھواڑہ کے تاجروں کو نقصان ہونے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے وزیر زراعت نے کہا کہ اِس فیصلے کے باعث مراٹھواڑہ میں صنعتوں کو فروغ مل رہا ہے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اسکیم کی بقیہ 47؍ تجا ویز پر جز وی امداد جاری کرنا باقی ہے اور اِن پر نئی اسکیم کے تحت فنڈ ز جا ری کیئے جائیں گے۔
****************************
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ شہر اورنگ آ باد میں عوا می بیت الخلاء کی تعمیر کے لیے زمین دستیاب نہیں ہے۔ کل قا نون ساز کونسل میں اِس خصوص میں پو چھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے شہر میں عوامی بیت الخلاء کی تعمیر میں جگہ کی دستیا بی دشوا ری بنی ہوئی ہے۔
اِس سلسلے میں رکن اسمبلی دھننجئے منڈے ،ستیش چو ہان اور امر سنگھ پنڈت نے سوال اُٹھا یا تھا۔
****************************
 ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کی مینجمنٹ کونسل میں قا نون ساز اسمبلی کے نمائندے کی حیثیت سے رکن اسمبلی امر سنگھ پنڈت کی نامز دگی عمل میں آئی ہے۔
****************************
 ہندوستا نی بحر یہ کی آ بدوز آئی این ایس کلو ری کو آج ممبئی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں بحر یہ میں شامل کیا جائے گا۔  آئی این ایس کلو ری ڈیزل الیکٹرک پہ چلنے والی آ بدوز ہے۔ اِس نوعیت کی کچھ اور آ بدو زوں کو بحر ی بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔ یہ اُس منصو بے کی پہلی کڑی ہے۔
****************************
 ریاست میں کل 10؍ نگر پریشد اور نگر پنچا یتوں کے انتخاب کے لیے رائے دہی عمل میں آئی۔ اورنگ آ باد ضلع کے پھلمبری نگر پنچا یت کے لیے75؍ فیصد رائے دہی ہو ئی جبکہ ناندیڑ ضلع کی کِنوٹ میونسپلٹی کے لیے62؍ فیصد رائے دہند گان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔
****************************
 ما ہو لی میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوا می کرکٹ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو141؍ رنوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برا بر کر دی۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم نے کپتان روہِت شر ما کی غیر مفتوح دوہری سنچری اور شِریش ایر کے 83؍ رنوں کی بدولت مقررہ 50؍ اووروں میں392؍ رن بنائے تھے جواب میں سری لنکا مقررہ اوورز میں8؍ وِکٹ پر صرف251؍ رن ہی بنا سکی ۔
****************************

No comments: