Sunday, 18 February 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 18 February 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  18 ؍فروری  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

ٍ ممبئی میںآج میگنیٹک مہاراشٹر اس عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کاافتتاح وَزیراعظم نریندرمودی کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔آج شام
M.M.R.D.A کے میدان پروہ صنعتکاروں سے خطاب کریںگے۔ سن 2025 تک ریاست کی معیشت ٹریلیم امریکن ڈالرس کرنے کاحکومت کا نشانہ ہے۔ اس کے تحت بیرونی سرمایہ کاری کوفروغ دینا،روزگارپیداکرنا،انسانی وسائل کااستعمال وغیرہ باتوں کوفروغ دینااس کانفرنس کامقصدہے۔
 اس کے ساتھ 16؍ہزارکروڑروپیوں کی سرمایہ کاری کرکے قائم کئے جانے والے بین الاقوامی طیران گاہ کی بھومی پوجن تقریب وَزیراعظم کے ہاتھوں آج عمل میںآئے گی۔سن 2020 میں اس طیران گا ہ سے طیاروں کی پروازکاسلسلہ جاری ہوجائے گاایسا حکومت کانشانہ ہے۔جواہرلال نہرو پورٹ ٹرسٹ کے چوتھے ٹرمینل کنٹینرکاافتتاح بھی وزیراعظم کریںگے۔ اس کی وجہہ سے ٹرسٹ کے کنٹینرکے حمل ونقل کی گنجائش دگناہوجائے گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 پنجاب نیشنل بینک گھپلے کے سلسلے میںسی بی آئی نے بینک کے سابق اسسٹنٹ منیجرگوکل ناتھ شیٹی سمیت ہیمنت بھٹ اورمنوج کھرات کوکل حراست میںلے لیا۔اسی بیچ بینک کواپنے اندرونی انتظامیہ پرکنٹرول کرنے میںناکامی ہونے کی وجہہ سے ایسے حالات پیداہوئے ہیںیہ بات انڈین ریزروبینک نے کہی۔چندملازمین کی بے قاعدگی کی وجہہ سے یہ حالات پیداہوئے ہیں۔یہ بات کہتے ہوئے ریزروبینک نے کہا کہ ہم بینک کاروبارپرمکمل نظراورکنٹرول رکھے ہوئے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ممبئی ہائی کورٹ نے Interiem ضمانت کاتحفظ ختم کرنے کے بعدتعمیرات شعبے کے ڈی ایس کلکرنی کوکل دلّی میںان کی شریک حیات کے ساتھ حراست میں لے لیا۔حراست میںلینے کے بعد انہیں پونے لایاگیا۔ضلع سیشن جج نے 23؍ فبروری تک دونوں کوپولس کسٹڈی کاحکم صادرکیا۔کلکرنی نے مکانات تعمیرکرنے کے لئے سات بڑے شراکت داراداروں کی معرفت عام لوگوں سے بڑے پیمانے پرسرمایہ جمع کرکے دھوکہ دہی کی ہے۔ایساجرم داخل کیاگیاہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 بڑودہ میںجاری 91؍ویں آل انڈیامراٹھی ساہتیہ سمیلن کاکل دوسرادن تھا۔جس میںسنیل دیشپانڈے کی صدارت میںکوئی کوی سمیلن کااہتمام کیاگیاتھا۔آج اس ساہتیہ سمیلن کااختتام عمل میںآئے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 گورنرسی ودیاساگررائوکے ہاتھوں کل ممبئی میںشیوچھترپتی کھیلوں کے ایوارڈس تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرسن 2014-15، 2015-16 اور 2016-17 ان تین سال کے کھیلوں کے ایوارڈس تقسیم کئے گئے ۔کرکٹر انکیت بائونے ، روہیت شرما، اجنکے راہنے سمیت ریاست کے کھلاڑیوں اور کھیلوں کے ورکرس کااس موقع پرخیرمقدم کیاگیا۔ اس میںمراٹھواڑہ کے 21؍اشخاص شامل ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 دھنگراورمراٹھاریزرویشن کے سلسلے میںحکومت کامثبت رول ہے۔آئینی روکاوٹیں حل ہونے کے بعدہی ریزرویشن دیناممکن ہوگا۔یہ بات ریاست کے انیمل ہسبنڈری اورڈیری ڈیولپمنٹ وزیرمہادیوجانکرنے کہی ہے۔اورنگ آبادسے قریب منڈی اورشیڑی پالن مرکزپروہ افتتاحی تقریب سے مخاطب تھے۔مملکتی وزیرارجن کھوتکرسمیت کئی معززشخصیتیں اس موقع پرموجودتھیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 طلاق ثلاثہ پرپابندی عائدکرنے والے بل کی مخالفت میںجالنہ میںکل مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اصلاح معاشرہ خواتین کمیٹی کی جانب سے مورچہ نکالاگیا۔گاندھی چمن چوک سے نکالے گئے اس مورچے کاعیدگاہ میدان پرجلسہ عام کے بعداختتام عمل میںآیا۔اس موقع پرکمیٹی کے خواتین ذمہ داروں نے طلاق ثلاثہ بل واپس لیاجائے ایسا مطالبہ کرنے والامیمورنڈم تحصیلدارویپن پاٹل کوپیش کیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 بارہویں جماعت کے امتحانات 21؍فبروری بروزبدھ سے شروع ہورہے ہیں۔اورنگ آبادڈیویژن میںجملہ 374؍مراکزہے۔جن میں ایک لاکھ 64؍ہزار877؍ طلباء وطالبات شریک کریںگے۔ان امتحانات کونقل سے پاک اورتنائوسے آزادماحول میںانجام دینے کے لئے مختلف اسکیموں پر عمل درآمدکیاجارہاہے۔ اس کی اطلاع ڈیویژنل سیکریٹری سگاتاپوننے نے دی۔امتحانی عمل میںبدعنوانی نظرآئے توفوراً کاروائی کرنے کااشارہ انہوں نے دیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 

No comments: