Tuesday, 27 February 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 27 February 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۷ ؍فروری  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 ریاستی قا نون سازاسمبلی کے بجٹ اجلاس کی کل سے شروعات ہوئی۔ اجلاس کے آ غاز پر اپنے خطاب میں گور نر سی وِدّیا ساگر رائو نے کہا کہ کسا نوں کی آ مد نی میں دو گنا اضا فہ کر نے کے مقصد کے تحت گلّہ با نی اور دودھ کی پیدا وار جیسے اضا فی ذرائع معاش کی حو صلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔ گور نر نے اپنی تقریر میں ریاستی حکو مت کی جانب سے چلائی جا رہی چھتر پتی شیواجی مہا راج شیتکری سنمان یو جنا ، دین دیال اُپا دّھیائے گرام جیو تی یو جنا، گال مُکت دھرن ،گال یُکت شِوار اور نا نا جی دیشمکھ کر شی سنجیو نی یو جنا جیسے منصو بوں اور اُنکے گذشتہ ایک سال میں ہوئے کاموں کا بھی ذکر کیا۔
 اِس بیچ گور نر کے خطاب کا مراٹھی تر جمہ فراہم نہ کیئے جانے اور مرا ٹھی تر جمہ سنائی بھی نہ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے اپو زیشن جماعتوں کے اراکین نے کل اجلاس کے پہلے دن ہی ایوان سے واک آئوٹ کیا۔حزب اختلاف رہنما دھننجئے منڈے نے اِسے مراٹھی بھا شا گورو دِن کے پس منظر میں مراٹھی زبان کی بے حر متی قرار دیا۔
 دریں اثناء مراٹھی زبان کے وزیر وِنود تائوڑے نے اِس معا ملے پر صفائی پیش کر تے ہوئے کہا کہ مراٹھی زبان کے متر جم کے مو جو د نہ ہونے کی وجہ سے یہ معا ملہ پیش آ یا ۔ اسمبلی کا کام کاج دو بارہ شروع ہونے پر وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے واقعے پر معذرت خواہی کی۔ وزیر تعلیم وِنود تائوڑے کو گور نر کے خطاب کا مراٹھی تر جمہ پڑھنا پڑا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متعلقہ افسران پر سخت کار وائی کی جائے گی اور ایسے واقعات کو مستقبل میں ہونے سے روکنے کے لیے قدم اُٹھا ئے جائیں گے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 بجٹ اجلاس کے پہلے دِن ہی کل ریاستی حکو مت نے قا نون ساز اسمبلی میں 3؍ ہزار871؍ کروڑ روپیوں کے مطالبات پیش کیئے۔ اِسکے علا وہ سیدھے عوام سے چُنے گئے صدر بلدیہ کو ڈھائی سالوں تک اپنی معیاد پوری کر نے سے پہلے ہٹا ئے جانے سے روکنے والے آر ڈیننس کو بھی پیش کیا۔ ریاستی حکو مت نے ایک دیگر آر ڈیننس بھی پیش کیا ہے جسکے مطا بق گرام پنچا یت رکن کی جانب سے انتخا ب کے چھ مہینوں کے اندر
کا سٹ سر  ٹیفِکیٹ پیش نہ کرنے پر اُسکے انتخا ب کو کالعدم قرار دینے کی گنجائش موجود ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 تمام انسا نیت کی فلاح و بہبود اور عالمی امن کی دعا کے ساتھ ہی اورنگ آ باد کے قریب لِمبے جلگائوں میں گذشتہ تین دِنوں سے جاری ریاستی تبلیغی اجتماع کا کل اختتام ہوا۔ اجتماع کے آخری دِن دعا کے موقعے پر لاکھوں افراد نے شر کت کی۔ سہ روزہ اجتماع کے دوران کئی مذہبی رہنمائوں نے حاضرین کی رہنمائی کی۔ اجتماع میں ملک اور بیرون ملک سے بھی کئی لو گوں نے شر کت کی۔
  اجتماع کے آخری دن ساڑھے چار ہزار سے زیادہ مسلم جو ڑوں کی اجتما عی شادیاں انجام پائیں۔ اجتما عی شادیوں کے ذریعے سا د گی کو اپنا نے اور غیر ضروری اخرا جات سے بچنے کا پیغام دیا گیا۔ اجتما ع کے انتظا مات میں تعینات ہزاروں کار کنوں اور نظم و نسق کے بہترین انتظا موں کی وجہ سے اِس اجتماع کو انتہائی کامیاب انعقاد قرار دیا جا رہا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آ باد بینچ نے کہا ہے کہ اورنگ آ باد شہر میں کچرے کے مسئلے سے نِمٹنے میں میونسپل کار پوریشن انتظا میہ کی نا کا می کے بعد ریاستی حکو مت عوامی صحت اور لو گوں کے وسیع تر مفا دات کے مد نظر اِس معاملے میں مدا خلت کرے۔ اِس معا ملے پر کل ہوئی سماعت کے دوران جسٹِس ایس ایس شِندے اور جسٹِس ایس ایم گوا ہنے نے کچرے سے نِمٹنے پر شدید نا راضگی کا اظہار کر تے ہوئے اِسکا فوری حل نکالنے کی ہدا یت دی۔ عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ عوام کی صحت سے جُڑا ہے اور اگر اِس پر ہر دن سما عت کی ضرورت پیش آ تی ہے تو عدالت اِسکے لیے بھی تیار ہے۔ عدالت نے کہا کہ ضرورت پڑ نے پر وہ میونسپل کار پو ریشن پر ایڈ مِنسٹریٹر کا تقرر بھی کر سکتی ہے۔
 معاملے کی سماعت آج بھی جاری رہیگی۔ عدالت نے میونسپل کمِشنر کو بھی عدا لت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 بالی ووڈ ادا کارہ شری دیوی کی موت کے معاملے میں دُبئی پولس نے کل شری دیوی کے شو ہر اور فلم ساز بو نی کپور کا بیان درج کیا۔ شری دیوی کی پوسٹ مار ٹم رپورٹ کے مطا بق اُنکی موت دل کا دو رہ پڑ نے سے نہیں بلکہ باتھ ٹب میں حادثا تی طور پر ڈو ب جانے سے ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی کی خبر میں دُ بئی کے مقا می اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شری دیوی کے جسم میں شراب کے اجزاء بھی پائے گئے ہیں۔ دُبئی کی قا نونی کار وائی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ادا کارہ کا جسد خا کی اب تک اُنکے افراد ِ خاندان کے سُپرد نہیں کیا گیا ہے۔ اپنے شو ہر کے بھانجے کی شادی میں دُبئی گئی شری دیوی کا سنیچر کی آدھی رات انتقال ہو گیا تھا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 پسماندہ طبقات کی ریاستی کمیشن کی جانب سے مراٹھا ریزر ویشن کے معا ملے پر کل لاتور میں عوا می سنوا ئی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اِس موقع پر مختلف تنظیموں اور مراٹھا سماج کے افراد کی جانب سے کمیشن کو محضرپیش کیئے گئے۔ کمیشن کے رکن ڈاکٹر راجیش کر پے نے بتا یا کہ مراٹھواڑہ کے76؍ میں سے68؍ تعلقوں کے 136؍ گائووں میں مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق سر وے کیا گیا ہے ۔ پسماندہ طبقات کے کمیشن میں ڈاکٹر رو ہیداس جا دھو اور سر وے کے ما ہر ڈاکٹر با لا صاحب سراٹے بھی شامل ہیں۔ اِس طرح کی جن سُنوائی آج عثمان آ باد میں بھی ہو گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 معیاد ختم ہو رہے لاتور ضلع کے گرام پنچا یتوں کے سر پنچوں اور گرام پنچا یت اراکین کے عہدوں کے لیے آج ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اِسکے ساتھ ہی ضمنی انتخا بات کے لیے بھی رائے دہی ہو گی۔ اِن میں سات تعلقوں کے گائوں شامل ہیں۔ رائے دہی کے تنا ظر میں ضلع کلکٹر جی شریکانت نے متعلقہ گائووں میں مقا می تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

No comments: