Saturday, 24 February 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 24 February 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۴؍فروری  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 حکو مت نے گذشتہ خریف کے موسم میں فصلوں کو ہوئے نقصان کی بھر پائی کی رقم وزیر اعظم فصل بیمہ منصو بے کے تحت ایک ہفتے کے اندر متعلقہ کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کر نے کی ہدا یت جاری کی ہے۔ محکمہ زراعت کے اپّر چیف سیکریٹری وِجئے کُمار نے کل بیمہ کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ہوئی میٹِنگ میں یہ ہدا یت جا ری کی۔ میٹِنگ کے دوران بیمہ کمپنیوں کے نمائندوں نے بتا یا کہ کسا نوں کے بینک کھا توں کی معلو مات کا بینک کے پاس درج شدہ معلو مات سے ملاپ کر نے کے بعد رقم تقسیم کی جا رہی ہے۔ واضح ہو کہ خریف2017؁ بیمہ منصو بے میں قریب
81؍ لاکھ کسان شامل ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 تعمیرات کے شعبے سے جُڑے مزدوروں کے اِندراج کی خصو صی ای-اِندراج مہم کل وزیر اعلیٰ دویندر پھڑ نویس نے شروع کی۔ وزیر اعلیٰ نے اِس مہم کے تحت25؍ لاکھ مزدوروں کے اِندراج کا نشا نہ مقرر کر نے کی محکمہ محنت کو ہدا یت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے سے منسلک مزدوروں کے لیے شروع کی گئی اٹل وِشو کر ما سنمان یو جنا کو ریاست کے 25؍ لاکھ مزدوروں تک پہنچا یا جائے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 راجیہ سبھا کی 58؍ نشستوں کے لیے23؍ مارچ کو رائے دہی ہو گی۔ انتخا بی کمیشن نے 16؍ ریاستوں کی 58؍ راجیہ سبھا نشستوں کے انتخا بات کا کل نئی دِلّی میں اعلان کیا ۔ اِن میں مہا راشٹر کی 6؍نشستیں شامل ہیں۔ انتخا بی عمل کی شروعات 5؍ مارچ سے ہو گی جبکہ ووٹوں کی گنتی بھی 23  ؍ مارچ کو ہی انجام پائے گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نِتن گڈ کری نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس جاری کر نے کے عمل میں تیزی لائی جائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ مستقبل میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ہوئے امتحا ن پاس کر نے والے امید واروں کو مقرر ہ وقت میں لائسنس جاری کر نا RTO کے لیے لازمی ہو گا۔ گڈ کری نے بتا یا کہ ملک بھر میں دو ہزار نئے دفاتر شروع کیئے جائیں گے جہاں کمپیو ٹر کے ذریعے امید وار وںکا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ گڈ کری نے مزید کہا کہ حادثوں کا تنا سب کم کر نے کے لیے مختلف طریقوں پر عمل در آ مد کیا جا رہا ہے ۔ گڈ کری نے امید ظا ہر کی کہ لوک سبھا کی جانب سے منظور کیئے جا چکے موٹر وہیکل قا نون کی تر میمات کو راجیہ سبھا میں بھی جلد ہی منظور کر لیا جائے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 وزیر اعظم نریندر مودی کل آ کاشوانی کے من کی بات پرو گرام کے ذریعے قوم سے خطاب کریں گے۔ کل نشر ہونے والا نشر یہ اِس سیریز کی
41؍ ویں قسط ہو گا۔ آکاشوانی اور دور درشن کے سبھی چینلز کل صبح گیارہ بجے سے اِسے نشر کریں گے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اورنگ آ باد کے قریب لِمبے جلگائوں میں آج سے تین دِن چلنے والے تبلیغی اجتماع کی شروعات ہو گئی ہے۔ اجتماع کے لیے اورنگ آباد آنے والوں کی بڑی تعداد کے مدّ نظر عوامی نمائندوں کی در خواست پر ناندیڑ ریلوے ڈِویژن نے اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر چار پر عارضی طور پر پانچ ٹکٹ کائونٹر س ،ایک انکوائری کیبِن اور دو پولس کیبِن قائم کیئے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 مراٹھا ریزر ویشن کے بارے میں شرد پوار سے مو قف واضح کر نے کا مطالبہ شیو سنگرام سنگٹھنا کے صدر اور رکن اسمبلی وِنائک میٹے نے کیا ہے۔ میٹے کل بیڑ میں اخباری کانفرنس میں بو ل رہے تھے۔ میٹے نے کہا کہ حال ہی میں پو نے میں منعقدہ ایک تقریب میں پوار نے معا شی بنیادوں پر ریزر ویشن فراہم کر نے کا موقف پیش کیا ہے لیکن اِس سے پہلے پوار مراٹھا سماج کو ذات کی بنیاد پر ریزر ویشن دینے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ میٹے نے مزیدکہا کہ ریاستی حکو مت کی نا نا جی دیشمکھ زرعی اسکیم بیڑ تعلقے کے39؍ گائووں میں نا فذ کی جائے گی جس سے کسا نوں کو فائدہ اُٹھا نا چا ہیے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ناندیڑ-ہنگولی شاہراہ پر کلمنوری تعلقے کے مالے گائوں سے جھرا کے راستے پر کل ایک ایس ٹی بس کے اُلٹ جانے سے پیش آئے حادثے میں
30؍ مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں 6؍ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ احمد نگر سے عمر کھیڑک جانے والی یہ بس ڈرائیور کی بجائے کنڈکٹر چلا رہا تھا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 پنجاب نیشنل بینک گھپلہ معاملے میں اِنفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ہیروں کے بیو پاری نیرو مو دی گروپ کے قریب30؍ کروڑ روپئے
ما لیت کے بینک کھا تے اور 13؍ کروڑ86؍ لاکھ کے مختلف کمپنیوں کے شیئرس منجمد کر لیے ہیں۔ اِسکے علا وہ EDنے غیر ملکی گھڑ یوں کا سیٹ، 176؍ دھاتی الما ریاں،158؍ درازیں اور 60؍ ڈبّے بھی ضبط کیئے ہیں۔
 اِسکے علا وہ اِنکم ٹیکس محکمے نے گیتانجلی گروپ کی حیدر آ باد میں واقع بارہ سو کروڑ روپیوں کی املاک بھی ضبط کر لی ہے۔ دریں اثناء اِنفورسمنٹ ڈائریکٹو ریٹ نے نیرو مو دی کے خلاف دو با رہ نو ٹس جاری کر کے اُسے26؍ تاریخ کو ممبئی میں جانچ ایجنسیوں کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 بھا رت اور جنو بی افریقہ کے در میان جا ریT-20؍ مقا بلوں کی سیریز کا تیسرا  اور آخری مقابلہ آج کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ رات ساڑھے نو بجے شروع ہو گا۔
 دوسری جانب بھارت کی خواتین کر کٹ ٹیم بھی آج جنو بی افریقہ سے اپنا پانچواں اور آخری T-20؍ مقابلہ کھیلے گی۔ خواتین کا میچ دو پہر ساڑھے چار بجے شروع ہو گا۔ بھارت کی مردوں کی ٹیم ایک-ایک کی برا بری پر ہے جبکہ خوا تین ٹیم نے سریریز میںدو-ایک کی بر تری حاصل کر لی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

No comments: