Wednesday, 21 February 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 21 February 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۱؍فروری  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 سر ما یہ داروں کو مہاراشٹر میں سر ما یہ کاری کے لیے راغب کر نے کے مقصد سے منعقدہ میگنیٹِک مہا راشٹر کانفرنس میں 4؍ ہزار106؍ مفاہمت ناموں پر دستخط کیئے گئے ہیں ۔ اِن مفا ہمت ناموں کے ذریعے مہاراشٹر میں با رہ لاکھ دس ہزار464؍ کروڑ روپیوں کی سر ما یہ کا ری ہو گی۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے یہ بات کہی۔ پھڑ نویس کل ممبئی میں کانفرنس کے اختتام کے موقع پر بول رہے تھے۔ اختتا می تقریب میں ریلوے کے مرکزی وزیر پیوش گوئل ، صنعتوںکے ریاستی وزیر سُبھاش دیسائی ، وزیر محنت سنبھا جی پاٹل نِلنگیکر ، چیف سیکریٹری سُمِت ملِک اور دیگر سر کر دہ شخصیات نے شر کت کی۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اِن مفا ہمت ناموں کے بعد مراٹھواڑہ میں بھی بڑے پیما نے پر سر ما یہ کا ری ہو گی۔ دریں اثناء بھارتی ریل کے ساتھ ہوئے 600؍ کروڑ روپیوں کے سمجھو تے کے تحت لاتور میں ساڑھے تین سو ایکر خطہ ٔ اراضی پر ریلوے کوچ بنا نے کے کا رخا نے کے پہلے مر حلے کا کام شروع ہو جائے گا۔ اِس سے قریب پندرہ ہزار لو گوں کو سیدھے روز گار میسر ہو گا اور اِس سے تین گُنا زیادہ افراد کو بلا واسطہ طور پر روز گار کے مواقع دستیاب ہو نگے۔
 اِسکے علا وہ جنو بی کو ریائی کمپنی ہیو سنگ اورنگ آ باد کے قریب شیندرا صنعتی علاقے میں ساڑھے بارہ سو کروڑ روپیوں کی سر ما یہ کاری کریگی۔ اِسکے علا وہ ناندیڑ میں اِنڈیا ایگرو اناج لِمیٹیڈ دو سو کروڑ روپئے جبکہ شِئور  ایگرو لِمیٹیڈ کمپنی ہنگو لی میں125؍ کروڑ روپیوں کی سر ما یہ کا ری کریگی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 وزیر خزا نہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ نِگراں ایجنسیوں کو اپنا احتساب کر نے کی ضرورت ہے۔تاکہ مستقبل میں پنجاب نیشنل بینک جیسے معاملے نہ ہوں۔
کل نئی دِلّی میں  ایک تقریب میں اظہار خیال کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ حکو مت نے بینک انتظا میہ کو خود مختاری سے کام کرنے کا اختیار دیا ہے لیکن بہت زیادہ جوابدہی کے ساتھ۔ اُنھوں نے کہا کہ انتظا میہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں نا کام رہی ہے۔جیٹلی نے زور دے کرکہا کہ بینکنگ نظام قر ض لینے والے اور قرض دینے والے کے در میان بھروسے اور اعتماد پر چلتا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی دو نو آڈیٹر زہیرا پھیری پکڑ نے میں نا کام رہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ نگراں ایجنسیوں کو خودسونچنا ہے کہ کس طرح سے آڈیٹر اپنا کام بہترین طور سے انجام دے سکتے ہیں۔جیٹلی نے کہا بینکنگ شعبے میں چیلنجیس سامنے آ رہے ہیںاورNPAایک بڑا چیلنج ہے۔جیٹلی نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں نما یا اضا فہ ہواہے اور ٹیکس سے اکٹھارقو مات بڑھی ہیں۔ جیٹلی نے کہا کہ مینو فیکچرنگ کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے تا ہم زراعت کے شعبے میں اب بھی بہت کچھ کر نے کی ضرورت ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 کسا نوں کی خود کشی اور زرعی اشیاء کو امدادی قیمت دینے کے معاملے میں حکو مت کی جانب سے بڑھتی جا رہی مبینہ بے حِسی پر تنقید کر تے ہوئے کسا نوں کی تنظیم کی سُکا نو کمیٹی  نے دو بارہ احتجاج کر نے کا انتباہ دیا ہے ۔ سو کانو کمیٹی کے کل نندور بار میں منعقدہ جائزہ اجلاس کے بعد تنظیم کے رہنما رگھو ناتھ دادا پا ٹل نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ 23؍ مارچ کو یوم شہدا کے موقع پر ریاست بھر میں شیتکری جاگر یاتّرا نکا لی جائے گی اور 30؍ اپریل کو 25؍ لاکھ سے زیادہ کسا ن پورے مہا راشٹر میں جیل بھرو آ ندو لن کرینگے۔ دادا پاٹل نے مزید کہا کہ اگر اِن سب کے با وجود بھی حکو مت نہیں جاگی تو ایک جون سے کسا ن دو بارہ بند منائیں گے۔
 دریں اثناء آج 21؍ فروری کو جلگائوں میں سُکا نو کمیٹی کے اراکین کی میٹِنگ ہو نے جا رہی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اورنگ آ باد کے قریب لِمبے جلگائوں میں24؍ فروری سنیچر سے شروع ہو رہے تین روزہ ریاستی تبلیغی اجتماع کے لیے شو لا پور ریلوے ڈِویژن کی جانب سے خصوصی ٹرین چلائی جائیگی۔یہ ٹرین گُلبر گہ ریلوے اِسٹیشن سے جمعہ کے دن دو پہر ایک بجے روانہ ہو گی۔ شو لا پور، دونڈ اور منماڑ ہوتے ہوئے یہ ٹرین اورنگ آباد پہنچے گی۔اجتماع کے اختتام کے بعد26؍ فروری کو اورنگ آ باد ریلوے اسٹیشن سے یہ ٹرین رات 9؍ بجے اپنے واپسی کے سفر کے لیے روانہ ہو گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ریاستی تعلیمی بورڈ کے با رہویں جماعت کے امتحا نات آج سے شروعات ہو رہی ہے۔ اورنگ آباد اور لاتور سمیت ریاست کے
9؍ ڈویژنوں میں یہ امتحا نات منعقد ہو رہے ہیں۔ با رہویں جماعت کے امتحا نات میں ریاست بھر سے 14؍ لاکھ85؍ ہزار132؍ طلباء شر کت کر رہے ہیں۔ امتحا نات کے لیے 2؍ ہزار822؍ امتحانی مراکز قائم کیئے گئے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اورنگ آ باد کی ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھوارہ یو نیور سٹی کے ڈِپٹی رجِسٹرار ایشور ما نجھا کو رشوت لینے کے معاملے میں کل گرفتار کر لیا گیا۔ اورنگ آباد پولس کمِشنریٹ کے معا شی جرائم سے متعلق دستے نے کل صبح یہ کار وائی کی۔ مانجھا پر الزام ہے کہ اُنھوں نے ملازمت دلوا نے کا جھا نسہ دے کر شکا یت گذاروں سے پیسے لیے تھے۔ کہا گیا ہے کہ ما نجھا نے یہ رقم شکا یت گذار کو لو ٹا دی تھی لیکن وہ چیک بائونس ہو گیا جسکے بعد یہ معا ملہ منظر عام پر آ یا۔
 معا شی جرائم سے متعلق شاخ کے اسِسٹنٹ اِنسپکٹر امول سا تود کر نے کہا ہے کہ اِس معاملے میں اُنھیں اور بھی شکا یت موصول ہوئی ہیں جس سے کئی اور معا ملات کے سامنے آ نے کا امکان ہے ۔ مانجھا کو کل عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اُنھیں24؍ فروری تک پولس تحویل میں بھیج دیا گیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 پر بھنی ضلع کے ڈِپٹی کلکٹر سُدرشن گائیکواڑ کو کل اِنسداد بد عنوا نی محکمے ACB نے ایک لاکھ روپیوں کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پا جھر تا لاب کے لیے تحویل میں لی گئی زمین کے پرو جیکٹ متا ثرین کی رپورٹ بھیجنے کے لیے گائیکواڑ نے رشوت کا مطا لبہ کیا تھا۔ اِس معا ملے میں پر بھنی شہر کے نیا مو نڈھا پولس اِسٹیشن میں شکا یت درج کی گئی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 بھارت اور جنو بی افریقہ کی خواتین کر کٹ ٹیموں کے در میان چو تھا T-20؍ مقابلہ آج سنچو رین میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی وقت کے مطا بق یہ مقا بلہ شام چار بجے شروع ہو گا۔مر دوں کی ٹیم بھی آج اپنے دوسرے T-20؍ مقابلے میں جنو بی افریقہ سے ٹکرائے گی۔ یہ مقا بلہ بھی سنچو رین میں ہی کھیلا جائے گا۔ مر دوں کا مقابلہ رات ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰


No comments: