Monday, 26 February 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 26 February 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۶ ؍فروری  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 ریاستی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سے ممبئی میں شروع ہو رہا ہے۔ 2018-19؁ کا سا لا نہ مالی بجٹ آئندہ9؍ مارچ کو پیش کیا جائے گا۔ اِس کے علا وہ بجٹ اجلاس میں ریاست کی مو جو دہ صورتحال اور اِس پر اقدا مات پر مبا حثے کے علا وہ 11؍ بل پیش کیئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ قا نون ساز کونسل اور اسمبلی میں مجمو عی طور پر16؍ بل پیش ہو ں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسا نوں کے قر ض معاف کر نے کی اسکیم پر انتہائی شفاف طریقے سے عمل در آ مد جا ری ہے تا ہم جو کسان اِس اسکیم کے تحت در خواست دہی سے محروم رہے اُنھیں یکم تا31؍ مارچ کے دوران دو بارہ موقع فراہم کیا جائے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 بجٹ اجلاس سے قبل کل حکو مت کی جانب سے دی گئی روایتی چائے پار ٹی کا حزب اختلاف نے بائیکاٹ کیا۔ اسمبلی میںحزب اختلاف کے قائد را دھا کرشن وِکھے پا ٹل نے وزیر اعلیٰ کو ار سال کر دہ مکتوب میں کہا کہ کسا نوں کے مسائل اور دشوا ریوں ، بڑھتی گراں بازا ری ، بیروز گاری اور بینکوں میں بد عنوا نیوں کے معا ملات کے خلاف بطور احتجاج حزب اختلاف اِس چائے پار ٹی کا بائیکاٹ کر رہی ہے۔ اِس خط پر قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے قائد دھننجئے منڈے ، سا بق وزیر اعلیٰ پر تھوی راج چو ہان ، سا بق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ، ریپبلیکن پارٹی قائد جو گِندر کواڑے اور رکن اسمبلی کپل پاٹل نے بھی دستخط کیئے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی شرا کت کو یقینی بنا نا ہر ہندوستا نی کا فرض ہے۔ آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم نے کہا کہ خواتین کے استحکام اور قو می تر قی میں اُنھیں مسا وی شرا کت دینا ہی نئے بھارت کا خواب ہے۔
 سوچھ بھا رت ابھیان کے تحت گو بر دھن یو جنا پر وزیر اعظم نے کہا کہ اِسے صفائینہیں بلکہ تر قیا تی منصو بے کے نکتہ نظر سے دیکھیں۔ آزا دی کے 70؍ سال بعد ممبئی سے10؍ کلو میٹر فاصلے پر واقع گھا را پو ری غا روں تک بجلی پہنچنے وزیر اعظم نے اُس علا قے میں رہائش پذیر با شندوں کو مبا رکباد دی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اورنگ آ باد ضلع کے لِمبے جلگائوں میں جا ری سہ روزہ تبلیغی اجتماع آج دو پہر اختتام پذیر ہو گا۔ اجتماع کے دوسرے دِن بھی کل بڑی تعداد میں عوام کی آ مد کا سلسلہ جا ری رہا۔ دوسرے دن بھی علمائے اکرام نے اپنی تقا ریرمیں فرزندان تو حید کو حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتوں پر عمل کرنے اور تقویٰ اختیار کر نے کی تلقین کی۔ کل اجتماع گاہ میں نماز عصر کی ادائیگی کے بعد4؍ہزار 700؍ جوڑوں کا اجتماعی نکاح کر وا یا گیا۔ کل دوسرے دن اجتماع میں شر کت کر نے والوں کی تعداد پہلے دن شامل افراد کی بہ نسبت دو گنا بتائی گئی ۔ اجتماع گاہ میں تمام معقول انتظا مات کیئے گئے اور پانی کی کمی کے پیش نظر اضا فی ٹینکرس اجتماع گاہ پہنچائے گئے۔
 محکمۂ ریلوے کی جانب سے اجتماع کے لیے چلائی جا رہی خصو صی ٹرینوں سے بھی شر کاء کی آ مد کا سلسلہ جاری رہا۔ ریلوے اسٹیشن سے اِنھیں اجتماع گاہ پہنچا نے کے لیے تقریباً100؍ سے زائد بسیں اور ٹرک مفت چلائے جا رہے ہیں۔ آج صبح حافظ منظور اجتماع سے اختتا می خطاب کریں گے۔ جس کے بعد 11؍ بجے تبلیغی جماعت کے قو می امیر مو لا نا سعد کی دعا کے بعد یہ اجتماع اختتام پذیر ہو گا۔ جس کے بعد کم و بیش 25؍ ہزار جماعتیں ملک بھر میں اور بیرون ملک تبلیغ دین کے لیے روانہ ہو ں گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 شکر کی قیمتوں اور فروخت میں کمی کے پیش نظر ریاست بھر میں گنّے کے کاشتکا روں کے ڈھائی ہزار کروڑ روپئے شکر کا ر خا نوں کے ذمہ واجب الادا ہیں۔ ریاست کے محکمۂ امداد با ہمی کے ذرائع نے بتا یا ہے کہ شکر کار خا نوں کی جانب سے کاشتکا روں کو راست اور واجبی قیمتیں ادا کر نا ممکن نظر نہیں آ تا۔ اِس کے لیے کشیدد کیئے گئے 480؍ لاکھ ٹن گنّے کے لیے کل 10؍ ہزار500؍ کروڑ روپئے ادا کر نا ہو نگے اور کار خا نوں نے 8؍ ہزار150؍ کروڑ روپئے ہی منظور کیئے ہیں۔ یہ اطلاع پی ٹی آئی نے دی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 بالی ووڈ کی مقبول و خو برو ادا کا رہ شری دیوی کا جسد خاکی آج خصوصی طیا رے کے ذریعے دوبئی سے ممبئی لا یا جائیگا۔ پر سو شب حر کت قلب بند ہو جانے کے با عث وہ دو بئی میں چل بسیں تھیں۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کوو ِند، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر اہم شخصیات نے شری دیوی کی موت پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ریاستی کمیشن برائے پسماندہ طبقات کی جانب سے آج لاتور میں اور کل 27؍ تاریخ کو عثمان آباد میں مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینے سے متعلق عام عوامی سماعت منعقد کی گئی ہے۔ اِس سماعت کے دوران لا تور اور عثمان آ باد اضلاع کے شہریوں اداروں اور تنظیموں کے نمائندوں کی جانب سے تحریری تجاویز قبول کی جا ئے گی۔ کمیشن نے وضا حت کی ہے کہ اِس مو ضوع پر کسی بھی شخص یا کسی بھی نمائندہ وفد سے کوئی گفتگو نہیں کی جا ئیگی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

No comments: