Sunday, 25 February 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 25 February 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  25؍فروری  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
**************************************
 مرکزی تفتیشی محکمے CBI نے کل دِلّی کے ایک ہیروں کی تجارت کی کمپنی کے خلاف 390کروڑروپئے بینک قرض گھپلے کے سلسلے میں جرم داخل کیا۔دوارکاداس سیٹھ اس بین الاقوامی نجی کمپنی کے خلاف اورئینٹل بینک نے چھ ماہ قبل CBI کے پاس شکایت درج کی تھی۔کمپنی نے 2007 سے 2012کے درمیان مختلف ذرائع سے اورئینٹل بینک سے قرض حاصل کیاہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 پنجاب نیشنل بینک گھپلے کے ضمن میںسخت وصولی ڈائریکٹریٹ نے اہم مجرم نیرومودی کے 523؍ کروڑروپیوں کی 21جائیدادوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ان جائیدادوں میںنیرومودی کاعلی باغ کافارم ہائوس ، شمسی توانائی پروجیکٹ ، احمدنگر کی 135؍ ایکراراضی اسی طرح پونااورممبئی کے دفاتر کے ساتھ رہائشی املاک شامل ہیں۔
 گذشتہ کئی ایام سے جاری ان کاروائیوں میںنیرو مودی کی پانچ ہزارکروڑروپیوں سے زیادہ املاک پرپابندی عائدکی گئی ہے۔ اس میں جواہر سے لیس عالیشان چارپہیہ گاڑیاں ،بیرونی ساخت کی گھڑیاں، بینک کھاتے اسی طرح مختلف کمپنیوں کے شیئرس وغیرہ املاک شامل ہیں۔
 اسی بیچ CBI نے پنجاب نیشنل بینک کے اعلیٰ افسران کی کل جانچ کی۔دریںاثناء بینک گھپلے کے ضمن میںانڈین ریزوربینک کی معرفت جانچ کرکے 60؍ یوم میںذمہ داری کوقطعیت دیں۔یہ بات کانگریس پارٹی نے کہی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ہندی فلمی دنیا کی مشہور فلم اداکارہ شری دیوی کل قلبی حملے کے باعث چل بسی۔وہ 54؍برس کی تھیں۔ کسی رشتہ دارکی شادی میںشرکت کے لئے وہ دوبئی گئی ہوئیں تھیں۔شب ساڑھے گیارہ بجے کے قریب قلبی حملے کی وجہہ سے وہ چل بسی۔ ا س کی اطلاع سنجے کپورنے میڈیا کودی۔1969 میں تمل فلم میں انہوںنے Child role کیاتھا۔بطورChild Artist جولی ان کی یہ پہلی ہندی فلم تھی۔
 شری دیوی نے صدمہ ، چاندنی، ہمت والا،تحفہ ،نگینہ ، مسٹر انڈیا، چالباز ، جدائی ، انگلش وینگلش وغیرہ فلموں میںبہترین اداکاری کی۔تمل ،ملیالم ، کنڑ ، تیلگوزبانوں کی فلموں میں بھی انہوںنے کام کیا۔
 انہیں 2013 میںبھارت سرکارکے پدم شری ایوارڈس سے نوازہ گیاتھا۔Mom یہ ان کی آخری فلم ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اورنگ آبادسے قریب لمبے جلگائوں میںتین روزہ ریاستی تبلیغی اجتماع کاکل آغازہوا۔تمام ملک سے لاکھوں فرزندان ِتوحید اس اجتماع میںشامل ہوئے ہیں۔ امت مسلمہ اللہ کی مدد ونصرت کے لئے نبی کریم ﷺ کی سنتوں پرعمل پیراہوجائیں۔یہ بات امیرجماعت مولانامحمدسعد نے اپنے خطاب میں کہی۔آج دوپہر تین بجے کے بعد پانچ ہزارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کااہتمام کیاگیاہے۔کل اس اجتماع کادعاپراختتام عمل میں آئے گا۔
 اسی بیچ اجتماع کے لئے آنے والے مسافروں کے ہجوم کے مدنظر اورنگ آبادریلوے اسٹیشن پرپلیٹ فارم کے ٹکٹ کے نرخ دس روپئے سے بڑھاکر 20 روپئے کردئیے گئے ہیں۔یہ نرخ آج سے تین یوم کے لئے رہیںگے۔اس کی اطلاع ریلوے ذرائع نے دی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 وزیراعظم نریندرمودی 8؍مارچ کوعالمی خواتین دن کے سلسلے میںراجستھان کے جھُن جھُن ضلع سے قومی خوراک مہم کاآغازاسی طرح بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو مہم کی توسیع کریںگے۔اسی بیچ وزیراعظم آج آکاشوانی پرمن کی بات اس پروگرام کے تحت ملک کے عوام سے خطاب کریںگے۔اس سیریز کا یہ 41؍واں حصہ ہے۔آکاشوانی اوردوردرشن کے تمام چینلس صبح گیارہ بجے اسے نشر کریںگے۔وزیراعظم کے دفتر اطلاعات ونشریات وزارت ، ڈی ڈی نیوز کے یوم ٹیوب چینلوں پربھی یہ پروگرام نشرکیاجائے گا۔پروگرام کے نشریہ کے فوراً بعد علاقائی زبانوں میں اس کاترجمہ نشرکیاجائے گا۔شب آٹھ بجے یہ ترجمہ دوبارہ نشرکیاجائے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 بھارت کے مردوں اورخواتین کی دونوں ٹیموں نے کل جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی۔ٹیونٹی کرکٹ مقابلوں میںکامیابی حاصل کی۔ خواتین کرکٹ ٹیم نے کل پانچواں اورآخری ٹیونٹی،ٹیونٹی مقابلہ 54رنز سے جیت لیا۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بیس اوورس میں166 رنز بنائے ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اٹھارہ اوورس میں112 رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی۔مردوں کے مقابلے میںپہلے بلے بازی کرتے ہوئے بیس اوورس میںبھارت کی ٹیم نے 172 رنز بنائے۔اس کے جواب میںجنوبی افریقہ کی ٹیم بیس اوور س میںچھ وکٹس کے نقصان پر165 رنز بناسکی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

No comments: