Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 28 February 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸؍فروری ۲۰۱۸ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
وزارت خزا نہ نے ملک کی سر کا ری شعبے کی بینکوں کو ہدا یت کی ہے کہ 50؍ کروڑ روپئے سے زیادہ کے تمام ترغیر منافع بخش NPA کھاتوں کی تحقیقات کی جائے۔ اور اُن کھاتوں میں اگر کوئی بے ضابطگی پائی جاتی ہے تو یہ معا ملہCBI کے حوالے کیا جائے۔ ما لی خد مات کے سیکریٹری راجیو کُمار نے کل نئی دہلی میں بتا یا کہ بینکوں کی جعلسازی کا پتہ لگا کر مشکوک معا ملات CBI کے سپرد کر نے کی ہدا یت عوا می شعبے کی بینکوں کو کی گئی ہے ۔ اِس کے علا وہ بر آ مدات و در آ مدات کے ضا بطوں کی خلاف ور زی پائے جانے پر اِنفورسمنٹ ڈائریکٹو ریٹ اور ڈائریکٹو ریٹ آف ریو نیو اِنٹیلی جنس کو شامل کیا جائے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اشیاء اور خد مات ٹیکس GST کے تحت اِس برس ماہ جنوری میں 86؍ ہزار318؍ کروڑ روپئے ٹیکس جمع کیا گیا ۔ جو پچھلے ماہ کی بہ نِسبت کم ہے ۔ یہ رقم ماہ دسمبر میں86؍ ہزار703؍ کروڑ روپئے تھی۔ وزا رت خزا نہ کے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اِس ماہ کی25؍ تاریخ تک
GST کے تحت ایک کروڑ30؍ ہزار ٹیکس دہندگان نے اور17؍ لاکھ 65؍ ہزار ڈیلرس نے کمپو زیشن ڈیلر کے طور پر اپنا نام درج کر وا یا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
وزیر برائے لسا نیات وِنود تائوڑے نے کہا ہے کہ مراٹھی زبان بار ہویں جماعت تک لا زمی مضمون قرار دینے کے لیے نصا بی بورڈز کو ہدا یت کی جائے گی ۔ کل یوم مراٹھی زبان کی منا سبت سے اسمبلی کے دو نوں ایوانوں میں ایک قرارداد پر مبا حثے کے دوران اُنھوں نے یہ عندیہ دیا۔ اِس قرار داد میں حکو مت سے سفا رش کی گئی ہے کہ مراٹھی زبان کی مقبو لیت میں اضا فے کے لیے اقد ا مات کیئے جائیں۔ تائوڑے نے کہا کہ ریاست کے سر کا ری کام کاج میں مراٹھی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے حکو مت کوشاں ہے۔
اِس دن کی منا سبت سے مراٹھی لسا نی یو نیور سٹی کے قیام کے لیے گرنتھا لی پر کاشن کو ممبئی میں اراضی مہیا کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اِس اراضی کے دستا ویز کل ادارے کے ڈائریکٹر دِنکر گنگال کے حو الے کیئے۔ اِس دن کی منا سبت سے اورنگ آ باد کے سر سوتی بھون تعلیمی اِدارے کی جانب سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ اِس کے علا وہ سینٹرل بس اِسٹینڈ پر بھی ایک پرو گرام منعقد کیا گیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
حزب اختلاف کی جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سر کا ری قرض معا فی اسکیم کا فائدہ کسا نوں تک نہیں پہنچ رہا اور اِس سلسلے میں حکو مت کا رویہ مضحکہ خیز ہے۔ اِس موضوع پر کل قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے اراکین نے زوردار نعرے بازی کی۔ جس کے بعد ایوان کی کار وائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ ایوان میں حزب اختلاف کے قائد دھننجئے منڈے نے یہ مسئلہ اُٹھا تے ہوئے تحریک التواء پیش کی ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
نیشنلِسٹ کانگریس پار ٹی کے سر براہ شرد پوار نے کہا ہے کہ کسا نوں کو معا شی، سما جی اور تعلیمی بنیادوں پر ریزر ویشن دیا جا نا چا ہیے۔ گذشتہ ہفتے ایم این ایس کے سر براہ راج ٹھا کرے کو اِنٹر ویو دیتے ہوئے شرد پوار نے مطالبہ کیا تھا کہ یہ ریزر ویشن معاشی پسماندگی کی بنیاد وںپر دیا جا ئے۔ اِس مطالبے پر شرد پوار پر کا فی تنقید کی گئی ۔ اِس پس منظر میں کل ممبئی میں اطلا عی کا نفرنس میں شرد پوار نے اپنے مو قف کی وضا حت کی۔ اُنھوں نے کہا کہ درج فہرست ذاتوں قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کو مو جودہ ریزر ویشن بر قرار رکھا جائے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
دریں اثناء نوٹ بندی کے دوران ضلع امداد با ہمی بینکوں میں مو جود پرا نے کرنسی نوٹ لینے سے آر بی آئی نے انکار کر رکھا ہے اور بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ بینک اپنے گوشواروں میں اِسے خسا رے کی مد میں درج کریں۔ شردپوار نے کہا کہ آر بی آئی کے اِس فیصلے کے خلاف وہ عدالت عظمیٰ سے رجوع کریں گے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آ باد بینچ نے ہدا یت کی ہے کہ اورنگ آ باد میں عارضی کچرا ڈپو کے لیے متبا دل جگہ کا تعین کرنے کے لیے ضلع کلکٹر ، میونسپل کمشنر اور پو لس کمشنر مشتر کہ طور پر معائنہ کر کے اپنی رپورٹ پیش کریں۔ اِس کے لیے مٹمٹہ ، تیس گائوں اور آڑ گائوں کی کھلی اراضی کی تجویز رکھی گئی ہے۔ عدالتی حکم کے بعد اِن تینوں افسران نے کل مجوزہ متبادل مقا مات کا دورہ کیا۔ اِس دوران مقا می با شندوں نے اپنے علا قوں میں کچرا ڈپو کے قیام کی شدید مخالفت کی اِس خصوصی میں مفاد عا مہ کی عرضداشت پر سماعت کے دوران آج یہ عہدیداران اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
بالی ووڈ کی مقبول و خو برو ادا کا رہ سر ی دیوی کے جسد خا کی کو کل شب دُبئی سے ممبئی لا یا گیا۔ آج ممبئی کے وِلے پار لے میں اُن کی آخری رسو مات ادا کی جائے گی۔ دریں اثناء کل دُبئی پولس نے سر ی دیوی کی موت سے متعلق تمام شکوک و شبہات کو مسترد کر تے ہوئے تحقیقات ختم کر دی۔ دُبئی پولس اِس بات پر مطمئن ہے کہ سری دیوی کی موت غسل خا نے کے ٹب میں ڈو ب کر ہو ئی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
ناگپور-ممبئی سمرُدّھی ایکسپریس وے کے لیے ایکوائر کی گئی اراضی پر مو جود در ختوں کے تخمینے میںردّ و بدل کر نے کے لیے
5؍ لاکھ روپئے کی رشوت لیتے ہوئے جالنہ کے زر عی آفیسر روڈگے اور دیگر تین افراد کو کل اِنسداد بد عنوا نی محکمے نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

No comments:
Post a Comment