Tuesday, 20 February 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 20 February 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۰ ؍فروری  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 عالمی سر ما یہ کا روں کے اجلاس میگنیٹِک مہا راشٹر کنورجنس 2018؁ میں کل وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی مو جو د گی میں43؍ مختلف مفا ہمتی قراردادوں پر دستخط کیئے گئے۔ اِن معا ہدوں کے تحت ریاست میں 12؍ لاکھ کروڑ روپئے کی سر ما یہ کا ری کی جائے گی۔ جن میںملک اور بیرون ملک کے معروف صنعتی گروپ شامل ہیں۔ اِس اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ ریاست کی مو جو دہ شرح نمو 9.4؍ فیصد ہے اور اِسے15.4؍ فیصد تک لے جا یا جا سکے تو ہی ٹریلین ڈالر معیشت کا خواب شر مندۂ تعبیر ہو سکے گا۔ یہ ہدف حاصل کر نے کے لیے خد مات کے شعبے پر خصو صی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
 صنعتکار رتن ٹا ٹا اور گو تم سِنگھا نیا کو صنعتی میدان میں اُن کی گرانقدر خد مات پر وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔ اورنگ آ باد کی ایکسپرٹ گلو بل سلو شن اور میٹل مین کمپنیوں کو مراٹھواڑہ میں سب سے تیز رفتار تر قی کر نے والی کمپنیوں کا ایوارڈ بھی وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں دیا گیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 مرکزی تحقیقاتی اِدارے سی بی آئی نے پنجاب نیشنل بینک مالی بد عنوا نی کے سلسلے میں بینک کی ممبئی کی بریڈی ہائوس شاخ کو مقفل کر دیا ہے۔ اِس سلسلے میں جا ری اطلا عات میں بتا یا گیا ہے کہ ہیروں کے تاجر نیروَ مودی نے پنجاب نیشنل بینک کی اِسی شاخ کے ذریعے گیار ہ ہزار پانچ سو کروڑ روپئے کی خُرد بُرد کی ۔ اِس مالی بد عنوا نی کے سلسلے میں سی بی آئی  پو نا، تھا نہ اور ممبئی سمیت ملک بھر میں کئی مقا مات پر چھا پے مار رہی ہے۔ نیروَ مودی کی فائر اسٹار ڈائمنڈ کمپنی کے چیف فائنانس آ فیسر وِپول امبا نی سے بھی اِس سلسلے میں تحقیقات جا ری ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 مرکزی تحقیقاتی اِدارے سی بی آئی نے پین بنا نے والی کمپنی رو ٹو میک کی جانب سے بینک قر ضوں میں695؍ کروڑ روپئے کی جعلسازی کے سلسلے میں کمپنی کے مالک اور اُن کے افراد خاندان کے خلاف کل مقد مہ درج کیا ۔ کمپنی کے مالک وِکرم کو ٹھا ری اور تین ڈائریکٹروں کے خلاف بینک آف بڑودا کی جانب سے شکا یت کیئے جانے کے بعد یہ مقد مہ درج کیا گیا۔ اِس شکا یت میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے ڈائریکٹر ز اور چند بینک ملازمین نے منصو بہ بندی کر کے بینک کے سا تھ 616؍ کروڑ سے زائد کی جعلسازی کی۔ خبر رساں اِدارے نے بتا یا ہے کہ اِس کمپنی نے 7؍ بینکوں کے ساتھ خُرد بُرد کی ہے اور مجمو عی طور پر 695؍ کروڑ روپئے کی بد عنوا نی ہوئی ہے۔اِس خصوص میں ملزم کی کانپور میں واقع رہائش گاہ اور دفتر پر چھا پے مار کر اُنھیں مقفل کر دیا گیا ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 مرکزی حکو مت نے ریزرو بینک آف اِنڈیا کو ہدا یت کی ہے کہ بینکوں میں مالی بد عنوا نی کے معا ملات افشاء کر نے کے لیے مو جو دہ مِشنری کی اہلیت کی جانچ کی جائے۔ پنجاب نیشنل بینک میں ہیرا تا جر نیروَ مودی کی جانب سے کی گئی جعلسازی اور دیگر معا ملات کے پس منظر میں یہ احکا مات جاری کیئے گئے۔ مرکزی وِزا رت مالیات کے ذریعے یہ اطلاع دی گئی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 شیو جینتی کل ریاست بھر میں روا یتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ شیو نیری قلعے میں اِس سلسلے میں منعقدہ ایک پرو گرام میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس ،بہبود اطفال کی وزیر پنکجا مُنڈے اور ثقا فتی امور کے وزیر وِنود تائوڑے نے شِر کت کی۔ گور نر سی وِدیا ساگر رائو نے ممبئی کے شیوا جی پارک میں ،قا نون ساز کونسل کے چیئر مین رام راجے نائیک نِمبالکر نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں اور وزیر محنت سمبھا جی پاٹل نِلنگیکر نے منترا لیہ میں شیوا جی مہا راج کے مجسمے کو گلہائے عقیدت پیش کیئے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اورنگ آ باد میں کرانتی چوک پر نصب شیوا جی مہا راج کے مجسمے پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھو لوں کی پتیاں نِچھا ور کی گئیں اِس مجسمے کی اونچا ئی بڑھا نے کے کام کا کل اسمبلی اسپیکر ہری بھائو با گڑے اور میئر نند کُمار گھوڑیلے کی مو جو د گی میں آ غاز عمل میں آ یا۔
 اِس کے علا وہ جالنہ ،پر بھنی ،ناندیڑ ، ہنگو لی ، لاتور اور عثمان آ باد میں بھی شیو جینتی روایتی جوش و خروش سے منائی گئی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ریلوے محکمے نے درج سوم کے ملازمین کی بھر تی کے لیے مقررہ عمر کی حد بڑھا دی ہے ایڈیشنل لوکو پائلیٹ اور ٹیکنِشین کے عہدے کے لیے اب عمر کی حد کھُلے زمرے میں30؍ برس ،پسماندہ طبقات کے لیے33؍ برس اور درج فہرست ذاتوں اور قبائلوں کے اُمید واروں کے لیے 35؍ برس کر دی گئی ہے ۔ اِس کے علا وہ ٹریک مینٹینر ، پوائنٹ مین، گیٹ مین اور پورٹر جیسی آ سا میوں کے لیے اُمید واروں کے عمر کی حد کھلے زمرے کے لیے33؍ برس اوبی سی کے لیے36؍ برس اور ایس سی، ایس ٹی کے لیے38؍ برس کر دی گئی ہے۔ وِزا رت ریلوے نے حال ہی میں89 ؍ ہزار 409؍ خا لی آ سا میاں  پُر کر نے کا اعلان کیا تھا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 کو لہا پور ضلع میں پو نا -بنگلو رو قو می شاہراہ پر کل صبح ایک ٹرک کو پیش آ ئے حادثے میں 5؍ طلباء ہلاک اور25؍ زخمی ہو گئے۔ سانگلی کے والچند کالج کے یہ طلباء شیو جینتی کے سلسلے میں پِنہاڑ گڑھ سے شیو جیو ت لے کر سانگلی جا رہے تھے۔ ہمارے نا مہ نگار نے بتا یا ہے کہ چند زخمیوں کی حالت ہنوزتشویشناک ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

No comments: