Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 20.05.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 20 May 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۲۰؍ مئی ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہیکہ آزادی کے بعد جن چار کروڑ گھروں تک بجلی نہیں پہنچ سکی ہے اُن گھروں کو آئندہ دیڑھ سالوں میں بجلی فراہم کردی جائیگی۔ وزیرِ اعظم نے کل جموں و کشمیر کے زوجیلا پاس میں ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے زیرِ زمین سرنگ کی تعمیر کا سنگ ِ بنیاد رکھا۔ قریب 14/ کلو میٹر لمبی اس زیرِ زمین سرنگ کی بدولت سرینگر‘ کارگل اور لیہہ کے درمیان ہر موسم میں رابطہ برقرار رکھا جاسکے گا۔ مودی دو دنوں کے جموں و کشمیر دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوسرے دن آج مودی جموں و کشمیر میں مختلف تقریبات میں شرکت کرینگے۔
------------------------------
کرناٹک کے وزیرِ اعلیٰ بی ایس یدیو رپّا نے کل کرناٹک اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے سے پہلے ہی استعفیٰ دیدیا۔ کل دن بھر چلے ڈرامائی واقعات کے بعد شام چار بجے یدیورپّا نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ استعفیٰ دینے سے پہلے اسمبلی میں کی گئی اپنی تقرر میں یدیو رپا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو سب سے بڑی پارٹی کے طور پر جیت دلانے پر کرناٹک کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور حلف برداری کے محض 55/ گھنٹوں بعد ہی اعتماد کا ووٹ لینے سے پہلے اپنے استعفے کا اعلان کردیا۔ ید یورپا کے اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہنے کے بعد کرناٹک کے گورنر وجو بھائی والا نے جنتا دل سیکولر رہنما ایچ ڈی کمار سوامی کو حکومت بنانے کیلئے مدعو کیا ہے جو کانگریس کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔ کمارا سوامی بدھ کے روز کرناٹک کے وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔
------------------------------
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن‘ UGC نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں‘ سبھی کالجوں اور اعلیٰ تعلیمی ادارو ں میں پلاسٹک سے بنی اشیاء پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ واضح ہو کہ بھارت اس سال عالمی یومِ ماحولیات تقریبات کا میزبان ہے جس کا مقصد پلاسٹک سے ہونے والی آلودگی پر لگام لگانا ہے۔ اس پسِ منظر میں UGC نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
UGC نے یونیورسٹیوں کے احاطوں میں پلاسٹک سے بنی پلیٹس‘ کٹوریاں‘ کھانے کی چیزوں کے پیکٹ‘ بوتلیں‘ مگ اور اسٹراء سمیت سبھی اشیاء پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں وائس چانسلروں کو خط لکھا ہے۔ UGC نے سوچھ بھارت مہم کے تحت مختلف پروگرام منعقد کرنے کی بھی یونیورسٹیوں کو ہدایت دی ہے۔
------------------------------
مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی چھ سیٹوں کیلئے کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان میں مراٹھواڑہ سے پربھنی‘ ہنگولی اور عثمان آباد‘ لاتور‘ بیڑ یہ دوسیٹیں شامل ہیں۔ صبح آٹھ بجے سے سہ پہر چار بجے تک رائے دہی ہوگی۔ اس انتخاب کیلئے اپنی پسند کے اُمیدوار کیلئے فہرست کے مطابق ووٹ ڈالنے ہونگی۔ انتخابی کمیشن کے ذریعے فراہم کردہ جامنی رنگ کے مارکر پین سے ووٹ ڈالنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی جمعرات ‘24 / مئی کو ہوگی۔
------------------------------
گذشتہ دنوں اورنگ آباد میں ہوئے فسادات کی مخالفت میں کل شیوسینا کی جانب سے اورنگ آباد میں جلوس نکالنے کی کوشش کی گئی۔ یہ جلوس پیٹھن گیٹ سے ڈویژنل کمشنر دفتر جانے والا تھا، لیکن پولس انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر مظاہرین کو SB تعلیمی ادارے کے احاطے میں جلوس کو ختم کرنا پڑا۔ اس بیچ اورنگ آباد سے شیوسینا رکنِ پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے کی قیادت میں ایک وفد نے ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پرشوتم بھاپکر کو مطالباتی محضر پیش کیا۔
------------------------------
بیڑ نگر پریشد میں کاکو نانا آگھاڑی کے 9/ کائونسلروں کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ ان کائونسلروں نے جن میں نگر پریشد کے نائب صدر ہیمنت شرساگر بھی شامل ہیں نگر پریشد کے نائب صدر ہیمنت شرساگر پر آٹھ مہینے قبل شہر کی صفائی کے معاملے پر بیڑ نگر پریشد کے صدر بھارت بھوشن شرساگر کی کرسی اور ان کے کیبن میں کچرا ڈال دیا تھا۔ اس بارے میں کی گئی شکایت کے بعد شہری ترقیات کے مملکتی وزیر نے ان 9/ کائونسلروں کو نا اہل قرار دیا ہے۔
------------------------------
مہاتما گاندھی قومی روزگار ضمانتی منصوبے کے تحت مزدوروں کی اُجرت فوری ادا کرنے کیلئے مرکزی حکومت کو ریاستی سرکاروں سے تبادلۂ خیال کرکے ایک منظم خاکہ تیار کرنے کی ہدایت سپریم کورٹ نے دی ہے۔
واضح ہوکہ منریگا کے تحت کام کررہے مزدوروں کو پندرہ دنوں کے اندر ان کی مزدوری ادا کرنا لاز می قرار دیا گیا ہے۔
------------------------------
وزیرِ اعظم نریندر مودی آکاشوانی سے نشر ہونے والے اپنے پروگرام ’’من کی بات‘‘ کے ذریعے 27/ مئی کوقوم سے خطاب کرینگے۔ 27/ مئی کو نشر ہونے والا پروگرام اس سلسلے کی 44/ ویں قسط ہوگا۔ من کی بات کیلئے عوام سے اُن کی رائے یا خیالات ٹول فری نمبر 1800117800 یا mygovopenforum پر یا نریندر مودی ایپ پر بھیجنے کی اپیل کی گئی ہے۔
------------------------------
جالنہ ضلعے کے عنبڑ تعلقے میں ایک میڈیکل افسر کو رشوت لیتے ہوئے کل رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ خبر میں کہا گیا ہیکہ ڈاکٹر انیل واگھمارے اپنے ماتحت کے تبادلے کے عوض پندرہ ہزار روپئے قبول کررہے تھے کہ اسی دوران انسدادِ بدعنوانی محکمے‘ ACB کے عملے نہ اُنہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
------------------------------
بیڑ ضلعے کے ساترا پوترا میں رام نگر کے ایک کھیت میں بنے تالاب میں ڈوبنے سے کل دو بچوں کی موت ہوگئی۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب 15/ اور 8/ سال کے دو بہن بھائی تیراکی کیلئے تالاب میں اُترے تھے۔ ایک دیگر حادثے میں لاتور سے رائچور جارہے ایک ٹیمپو اُلٹ جانے سے ٹیمپو میں سوار تین مزدوروں کی جائے حادثے پر ہی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ کل صبح پیش آیا۔

No comments:
Post a Comment