Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 21.05.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 21 May 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۲۱؍ مئی ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
علاقائی خود مختار اداروں سے چنی جانے والی ریاستی قانون ساز کونسل کی چھ سیٹوں کیلئے آج رائے دہی ہورہی ہے۔ ان چھ سیٹوں کیلئے ناسک‘ امراوتی‘ چندر پور‘ رائے گڑھ‘ رتنا گیری‘ سندھو دُرگ‘ عثمان آباد‘ لاتور‘ بیڑ اور پربھنی‘ ہنگولی علاقائی خود مختار اداروں میں رائے دہی ہورہی ہے۔ لاتور۔ بیڑ۔ عثمان آباد حلقے کیلئے لاتور میں 353/‘ عثمان آباد میں 291/ اور بیڑ سے 361/ اس طرح جملہ ایک ہزار پانچ رائے دہندگان اور پربھنی۔ ہنگولی حلقے سے جملہ 503/رائے دہندگان اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔ رائے دہی کا وقت صبح آٹھ بجے سے سہ پہر چار بجے تک رکھا گیا ہے۔ رائے دہندگان بیلٹ پیپر پر اپنی پسند کے اُمیدوار کو ترجیحی بنیادوں پر ووٹ دیں گے۔ جمعرات 24/ مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔
------------------------------
اس بیچ ممبئی ہائیکورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے حکم دیا ہے کہ بیڑ نگر پریشد سے فارغ کیے گئے کاکو نانا آگھاڑی کے 9/ کائونسلروں اور دیگر دو نمائندوں اس طرح گیارہ کائونسلروں کے ووٹوں کو اگلی سماعت تک گنا نہیں جائیگا۔ انتخابی کمیشن نے وضاحت کی تھی کہ رکنیت منسوخ کیے گئے یہ کائونسلر قانون ساز کونسل کی چھ نشستوں کیلئے ووٹ دے سکتے ہیں، لیکن کل عدالت نے اس فیصلے پرمشروط روک لگادی۔ عدالت نے کہا کہ اگر جیتنے اور ہارنے والے امیدوار کے درمیان دس سے کم ووٹوں کا فرق پایا جاتا ہے تو اگلی سماعت تک لاتور۔ عثمان آباد۔ بیڑ انتخابی حلقے کے نتیجوں کا اعلان نہ کیا جائے۔ واضح ہو کہ بیڑ نگر پریشد کے صدر کے دفتر میں کچرا پھینکنے پر ان کائونسلروں کی رکنیت منسوخ کی گئی ہے۔
------------------------------
چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلعے میں نکسلیوں کی جانب سے گھات لگاکر کیے گئے حملے میں سات جوانوں کی موت ہوگئی ۔ کل دوپہر ہوئے اس حملے میں نکسلیوں نے جوانوں کو لے جارہی گاڑی کو بارودی سرنگ کے دھماکے سے اُڑا دیا۔ حملے کے بعد نکسلیوں نے جوانوں کے ہتھیار بھی لوٹ لیے۔ آرمڈ فورسیز اور ضلع پولس کے جوان مہلوکین میں شامل ہیں۔
------------------------------
دہشت گردی اور تشدد کی مخالفت کا عالمی دن آج ملک بھر میں منایاجارہا ہے۔ حکومت نے اس موقع پر سبھی سرکاری اداروں میں دہشت گردی اور تشدد مخالف عہد لینے کا حکم جاری کیا ہے۔
------------------------------
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مہاراشٹر کے وزیرِ مالیات سدھیر منگنٹیوار نے کہا ہیکہ 2019ء کے لوک سبھا انتخابات کے اتحاد کیلئے شیوسینا کی جانب سے پہل کیے بناء کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ خبر رساں ادارے PTI کو دئیے گئے انٹرویو میں منگنٹیوار نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ شیوسینا کے ساتھ اتحاد کرکے انتخابی میدان میں اُترنے کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے، لیکن اتحاد کے بارے میں بی جے پی کی جانب سے بار بار پہل کیے جانے کے باوجود شیوسینا کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا ہے۔
------------------------------
پرائیویٹ کانٹریکٹروں کی جانب سے مہاڈا کے پروجیکٹ وقت پر مکمل نہ کرنے پر اُن کا کانٹریکٹ ردّ کرنے کیلئے ریاستی حکومت قانون میں اصلاح کرنے پر غور کررہی ہے۔ مکانات کی تعمیر کے وزیر پرکاش مہتا نے کل ممبئی میں یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ جھونپڑپٹی بازآباد کاری اتھاریٹی کے قانون میں یہ ترمیم موجود ہے لیکن مہاڈا قانون میں یہ اب تک نہیں ہے۔ اس لیے مہاڈا قانون میں اصلاح کیلئے محکمہ قانون کے پاس تجویز روانہ کی گئی ہے۔
------------------------------
بجلی صارفین کو بارش کے دوران غیر مسدودبجلی فراہم کرنے کیلئے ملازمین کو مانسون سے پہلے کیے جانے والے کام وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت مہاوترن کے جوائنٹ مینیجنگ ڈائریکٹر اوم پرکاش بکوریا نے دی ہے۔ مہاوترن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ مہاوترن اورنگ آباد ڈویژن دفتر کے تحت اورنگ آباد‘ جلگائوں‘ لاتور اور ناندیڑ رینج کے گیارہ ضلعوں میں ہر جمعہ کو دوپہر ایک بجے تک یہ کام مکمل کیے جائیں گے۔
------------------------------
ناٹک اداکارہ رانی جوشی کل اورنگ آباد میں چل بسیں۔ وہ 38/ برس کی تھیں۔
رانی جوشی نے ’’گاڑھواچے لگن‘‘ اور ’’اِچّھا ماجھی پوری کرا‘‘ جیسے مراٹھی ناٹکوں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ اُن کی آخری رسومات کل شام ادا کردی گئیں۔
------------------------------
تیز رفتار ٹرک اور دوپہیہ سوار کے درمیان ہوئے تصادم سے کل جالنہ میں دو طلبہ کی موت ہوگئی۔ جالنہ کے چھترپتی سنبھاجی گارڈن کے سامنے کل دوپہر یہ حادثہ پیش آیا۔ مہادیو وید اور گورو وید دونوں طلبہ عنبڑ تعلقے کے شرنیر کے رہنے والے ہیں۔
ایک دیگر حادثے میں اورنگ آباد۔ جلگائوں شاہراہ پر کل ایک نوجوان کی بھی موت ہوگئی۔
------------------------------
یونین پبلک سروس کمیشن UPSC اور مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن MPSC امتحانات میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے اُمیدواروں اور ان کے سرپرستوں کا کل ناندیڑ ضلع انتظامیہ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے نے مستقبل کے سرکاری افسران سے عوامی خدمت کے جذبے کو ملحوظ رکھتے ہوئے کام کرنے کی اپیل کی۔

No comments:
Post a Comment