Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 04.08.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 04 August 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۴؍اگست ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
جلگائوں اور سانگلی۔ میرج۔ کپواڑ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔ جلگائوں میونسپل کارپوریشن کی کُل 75/ نشستوں میں سے بی جے پی نے 57/ نشستیں حاصل کیں‘ شیوسینا کو صرف 15/ نشستوں پر ہی اکتفاء کرنا پڑا‘ جبکہ کانگریس اور راشٹروادی کانگریس کو ایک بھی حلقے سے کامیاب نہ ہوسکی۔ پہلی بار الیکشن لڑنے والی مجلس ِ اتحاد المسلمین کے 3/ اُمیدوار کامیاب ہوئے۔ بی جے پی کی اس کامیابی کے بعد جلگائوں میونسپل کارپوریشن پر اب تک رکنِ اسمبلی سریش جین کی بالادستی ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔
سانگلی۔ میرج۔ کپواڑ میونسپل کارپوریشن کی 78/ نشستوں میں سے بی جے پی 41/ نشستیں حاصل کرکے واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس کے اُمیدوار 35/ حلقوں میں کامیاب ہوئے۔
ان نتائج پر اپنے ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکنِ پارلیمنٹ رائو صاحب دانوے نے بی جے پی کی کامیابی کو ترقی کیلئے دیا گیا عوامی مینڈیٹ قرار دیا اور پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دی۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ ان نتائج سے بی جے پی پر عوامی اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اطلاعات و نشریات کے مملکتی وزیر راجیہ وردھن راٹھوڑ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کسی بھی چینل کے کام کاج میں دخل نہیں دیتی۔ کل لوک سبھا میں کانگریس رہنما ملک ارجن کھرگے کی جانب سے وقفۂ صفر کے دوران اٹھائے گئے اس موضوع پر بحث کا وہ جواب دے رہے تھے۔ وزیرِ موصوف نے کہا کہ کسی خانگی چینل کے داخلی فیصلوں کیلئے حکومت کو ذمہ دار قرار دینا درست نہیں ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
قومی اسپورٹس یونیورسٹی بِل 2018ء کل لوک سبھا میں منظور کرلیا گیا۔ وزیر برائے کھیل راجیہ وردھن راٹھوڑ نے بتایا کہ اس بِل میں ملک کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی‘ منی پور میں تعمیر کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعظم جن دھن یوجنا کے تحت ماہِ جولائی کے آخر تک کُل 32/ کروڑ 17/ لاکھ بینک کھاتے کھولے گئے۔ جن میں مجموعی طور پر 80/ ہزار کروڑ روپئے جمع کیے گئے ہیں۔ مرکزی مملکتی وزیرِ خزانہ شیوپرکاش شکلا نے کل لوک سبھا کو یہ معلومات دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پردھان منتری مُدرا یوجنا کے تحت جولائی 2018ء تک 57/ ہزار 443/ کروڑ روپئے کے قرضۂ جات تقسیم کیے گئے۔ اب تک ایک کروڑ سے زائد قرض خواہوں کی درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔ قرض تقسیم کرنے میں مہاراشٹر ملک بھر میں سرِ فہرست ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
عدالت ِ عظمیٰ نے مرکزی حکومت سے سوال کیا ہے کہ کریمی لیئر سے متعلق سرکاری نوکریوں درجِ فہرست ذاتوں اور قبائل کیلئے متعین نمائندگی کی تفصیلات موجود کیوں نہیں ہے۔ کل اس سلسلے میں داخل کردہ ایک درخواست پر سماعت کے دوران عدالت ِ عظمیٰ نے یہ سوال کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مسلمانوں کو مستقل ریزرویشن دئیے جانے اور مہاراشٹر میں مجوزہ میگا بھرتی میں مسلم نوجوانوں کو 5/فیصد ریزرویشن کے مطالبے پر مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کی جانب سے کل کلکٹر آفس کے روبرو زوردار مظاہرہ کیا گیا۔ کل دوپہر ہوئے اس مظاہرے میں مالیگائوں سے تعلق رکھنے والے رکنِ اسمبلی آصف شیخ‘ بابا درّانی اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ اس مظاہرے میں عمائدین ِ شہر نے حکومت سے مسلمانوں کو مستقل ریزرویشن دئیے جانے کا پُرزور مطالبہ کیا۔ بعد ازاں اس خصوص میں مطالباتی محضر انتظامیہ کو پیش کیا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھا ریزرویشن سے متعلق ممبئی عدالت ِ عالیہ میں داخل کردہ عرضداشت پر آئندہ منگل 7/ اگست کو سماعت ہوگی۔ اس سے قبل یہ سماعت 14/ اگست کو رکھی گئی تھی۔ سرِ دست ریاست میں اس موضوع پر جاری پُرتشدد مظاہروں کے پیشِ نظر عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ اس درخواست پر سماعت جلد کی جائے۔ مراٹھا ریزرویشن کے مسئلے پر اب تک 7/ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھا ریزرویشن کے مطالبے پر کل ہنگولی ضلعے کے کلمنوری میں رکنِ پارلیمنٹ راجیو ساتو کی رہائش گاہ کے روبرو مظاہرہ کیا گیا۔ اورنگ آباد میں رکنِ اسمبلی اتل ساوے کے دفتر کے روبرو زوردار مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت کیخلاف زوردار نعرے بازی کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھا ریزرویشن پر گفت و شنید کیلئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے 8/ اگست کو ریاست کے اعلیٰ پارٹی قائدین کو نئی دہلی طلب کیا ہے۔ گذشتہ ہفتے کانگریس کے متعدد اراکینِ اسمبلی نے اس موضوع پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے کہا کہ راہل گاندھی کے طلب کردہ اجلاس کے بعد ہی اس مسئلے پر کوئی فیصلہ کیا جائیگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں ناکام طلبہ کو کامیاب کیے جانے کے ریکٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ یووا سینا کے ایڈیشنل سیکریٹری اور سینیٹ ممبر سورج رامرے نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کے شعبۂ امتحانات کی تحقیقات کرکے خاطیوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

No comments:
Post a Comment