Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 06.08.2019 , Time : 8.40-8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 06 August 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۶؍ اگست ۲۰۱۹
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
جموں و کشمیر ریاست کو خصوصی درجہ دینے والے دفعہ 370/ کو کالعدم قرار دینے اور جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے سے متعلق جموں و کشمیر تشکیل ِ نو بِل کل راجیہ سبھا میں منظور کرلیا گیا۔ 125/ راکین نے اس بل کی حمایت میں اور 61/ ارکان نے بل کیخلاف ووٹ دیا۔ راجیہ سبھا کے تمام ارکان نے پرچی کے ذریعے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس بل کی منظوری کے بعد اب جموں و کشمیر اور لداخ دو علیحدہ وفاق کے زیرِ انصرام علاقے ہوںگے۔ اس بل پر مباحثے کا جواب دیتے ہوئے وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ حالات بہتر ہونے اور درست وقت آنے پر جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دیا جاسکتا ہے۔ملک بھر میں نافذ تمام قوانین اب جموں وکشمیر میں بھی نافذ ہونگے اور آزادی کے بعد سے جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ ختم ہوجائیگا۔
اس بل پر مباحثے کے دوران مختلف جماعتوں نے بل کی حمایت اور مخالفت میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ قائد ِ حزبِ اختلاف غلام نبی آزاد نے اس بل کی مکمل مخالفت کا اعلان کیا۔ کانگریس کے سرکردہ قائد پی چدمبرم نے جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی مراعات کو ختم کرنے والے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے بعد سامنے آنے والے خطرناک نتائج کی پوری ذمہ داربی جے پی حکومت ہوگی۔ ترنمول کانگریس اورمتحدہ جنتا دل نے بھی اس بل کی مخالفت کی۔ پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے دو اراکین نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے دستورِ ہند کی کاپی پھاڑنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد ایوان کے چیئرمین نے مارشل کے ذریعے ان دونوں ارکان کو ایوان سے نکال باہر کیا۔ راشٹروادی کانگریس پارٹی نے اس بل پر رائے دہی میں حصہ نہیں لیا۔ پارٹی کی رُکن وندنا چوہان نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ریاستی حکومت کی موجودگی میںوہاں کی مقامی قیادت کے ساتھ گفت و شنید کے بعد یہ فیصلہ کیا جانا چاہیے تھا۔ شیوسینا‘ عام آدمی پارٹی‘ بہوجن سماج پارٹی‘ تیلگو دیشم‘ اے آئی اے ڈی ایم کے‘ بیجو جنتا دَل‘ آرپی آئی‘ اَکالی دَل اور آسام گن پریشد نے خصوصی درجہ ختم کرنے والے اس بل کی حمایت کی۔
اس بل پر آج لوک سبھا میں بحث ہوگی۔ وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے کل ہی بحث کیلئے اسے لوک سبھا میں پیش کیا تھا‘ جس پر کانگریس کے اراکین نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔
مرکزی حکومت کے اس فیصلے پر مہاراشٹر کے مختلف مقامات پر خوشیاں منائی گئیں۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے اسے تاریخی دِن قرار دیا۔ مرکزی وزیرِ حمل و نقل نتن گڈکری‘ شیوسینا سربراہ اُدّھو ٹھاکرے اور یووا سینا کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے بل کا خیر مقدم کیا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر باڑا صاحب تھورات نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت ملک کے آئین کو تباہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ وہ کل جالنہ میں کانگریس کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ سابق وزیرِ اعلیٰ اشوک چوہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اپنے خطاب میں چوہان نے کہا کہ پارٹی سے وفاداری نہ رکھنے والے افراد ہی پارٹی سے باہر جارہے ہیں، اس لیے کانگریس کی صفائی ہی ہورہی ہے۔ انھوں نے پارٹی کارکنوں کو ترغیب دی کہ مراٹھواڑہ کے مسائل حل کرنے کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کریں۔
***** ***** *****
ریاست میں کل بارش کا زور ٹوٹ جانے کے باوجود سیلاب کی صورتحال برقرار رہی۔ ممبئی‘ تھانہ، کوکن‘ کولہاپور‘ سانگلی‘ پونا‘ پمپری چنچوڑ‘ ناسک اور احمد نگر اضلاع میں ندیوں اوربرساتی نالوں میں آئی طغیانی برقرار رہی۔ سیلاب کا سب سے زیادہ اثر خاندیش میں ہوا اور وہاں کے بیشتر دیہات زیرِ آب آگئے۔ کوکن میں سندھو دُرگ کے راجہ پور علاقے میں ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ ناسک ضلع میں بھی دو افراد پانی میں بہہ گئے۔ کولہا پور میں 5/ ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا گیا۔ سانگلی اور ستارا اضلاع میں 107/ دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ۔ پونا ضلع کے موڑا اور موٹھا ندیوں میں پانی چھوڑے جانے سے پونا شہر‘ پمپری چنچوڑ‘ بارا متی اوردَونڈ تعلقوں میں ندی کے کناروں پر آباد بستیوں سے 13/ ہزار افرادکو محفوظ مقامات پر پہنچادیا گیا۔ احمد نگر ضلع میں کوپر گائوں سیلاب سے شدید متاثر ہوا۔
ناسک ضلع میں اب تک سالانہ اوسط بارش سے زیادہ برسات ہوچکی ہے۔ تمام پشتے 67/ فیصد بھرچکے ہیں اور ان پشتوں سے جائیکواڑی کی سمت پانی چھوڑا جارہا ہے۔ جس کے باعث جائیکواڑی ڈیم کی سطح آب 27/ فیصد ہوچکی ہے۔ اورنگ آباد ضلع میں ویجاپور کے باب تارا‘ بھال گائوں‘ ڈون گائوں اور لاکھ گنگا دیہاتوں کے بیشتر مقامات میں پانی داخل ہوگیا ہے۔
***** ***** *****
قانون ساز کونسل کی اورنگ آباد۔ جالنہ لوکل باڈیز حلقۂ انتخاب میں کل درخواست واپس لینے کے آخری دِن تین اُمیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لیے۔ اس طرح اب شیوسینا۔ بی جے پی اتحاد کے امباداس دانوے‘ کانگریس۔ این سی پی کے بابو رائو کلکرنی اور آزاد اُمیدوار شاہنواز عبدالرحمن خان میدان میں ہیں۔
***** ***** *****
راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ممبئی کے صدر کی حیثیت سے پارٹی ترجمان اور سابق وزیر نواب ملک کو نامزد کیا گیا ہے۔ ریاستی صدر جینت پاٹل نے کل یہ اعلان کیا۔

No comments:
Post a Comment