Saturday, 21 September 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 21 September 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۱ ؍ستمبر  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 مرکزی حکو مت نے معیشت کی رفتار میں اضا فے اور سر ما یہ کاری کو فروغ دینے کے لیے نئے اقدا مات کااعلان کیا ہے۔ اِسکے مطا بق کمپنی ٹیکس میں 10؍ فیصد کی کٹو تی کی گئی ہے۔ اب گھریلو کمپنیوں سے35؍ فیصد کی بجائے زیادہ سے زیادہ 25.17؍ فیصد ٹیکس لیا جائے گا جس میں سبھی سر چارج اور دیگر ٹیکس شامل ہوں گے۔ مرکزی وزیر ما لیات نر ملا سیتا رمن نے کل اِن اقدا مات کا اعلان کیا۔ وہ گوا کی راجدھا نی پنجی میں نا مہ نگاروں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ٹیکس کی اِن نئی شرحوں کا اطلاق ایک اپریل سے شروع ہو ئے مالی سال سے ہو چکا ہے۔سیتا رمن نے مزید کہا کہ کسی بھی طرح کی سہو لت نہ لینے والی کمپنیوں کے لیے ٹیکس کی شرح22؍ فیصد اور ایک اکتوبر سے شروع ہو نے والی نئی کمپنیوں کے لیے یہ شرح 15؍ فیصد رہے گی۔ وزیر مالیات نے کہا کہ اِن فیصلوں سے حکو مت کو قریب دیڑھ لاکھ کروڑ روپیوں کا اضا فی محصول حاصل نہیں ہو سکے گا لیکن صنعتی شعبے کی تر قی اور سر ما یہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ فیصلے لیے گئے ہیں۔
 دوسری جانب بھارتی ریزرو بینک کے گور نر شکتی کانت داس نے اِن فیصلوں کا خیر مقدم کیا ۔ داس نے اِسے معیشت کے لیے مثبت اقدا مات قرار دیا ۔

***** ***** ***** 

 سپریم کورٹ نے ایو دھیا کے بابری مسجد-رام جنم بھو می تنازعے کی سماعت مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے پیر کے روز سے سنوائی میں ایک گھنٹے کا اضا فہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پانچ ججوں پر مشتمل آئینی بینچ نے اِس معاملے کی سنوائی 18؍ اکتو بر تک مکمل کرلینے کا فیصلہ لیا ہے۔ اب ہرروز شام5؍ بجے تک مقد مے کی سماعت ہو گی۔

***** ***** ***** 

 نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر شردپوار نے کہا ہے کہ آنے والے مہا راشٹر اسمبلی انتخا بات کے لیے کانگریس‘ این سی پی ‘ بہو جن وِکاس آگھاڑی‘ سماجوادی پارٹی اور شیتکری کامگار پارٹی میں انتخا بی اتحاد ہو چکا ہے۔ پوار نے کل اورنگ آباد میں یہ اعلان کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ مارکسسِٹ کمیو نِسٹ پارٹی اور سوا بھیما نی شیتکری سنگٹھنا سے بھی بات چیت جا ری ہے۔ نا مہ نگاروں سے گفتگو کے دوران شرد پوار نے کہا کہ کانگریس اور این سی پی کے در میان پانچ سے دس سیٹوں کے آپس میں تبدیل کرنے کے بارے میں آج ممبئی میںہونے والی پارٹی رہنمائو ںکی میٹنگ میں فیصلہ لیاجائے گا۔
 پوار نے کہا کہ مراٹھواڑہ کا اُنکا دورہ مکمل ہو چکا ہے۔ ساتھ ہی پوار نے دعویٰ کا کہ ریاست بھر میں حکو مت مخالف ماحول نظر آ رہا ہے۔ اور کسانوں اور نو جوانوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ اِس سے پہلے شرد پوار نے اورنگ آ باد اور جالنہ میں پارٹی کار کنوں کے اجلاس سے خطاب کیا ۔ جالنہ میں بولتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ مہاراشٹر حکو مت کسا نوں کے معاملے میں بے حس بنی ہوئی ہے۔ شرد پوار نے مزید کہا کہ این سی پی چھوڑ کر گئے رہنمائوں کو عوام انتخا بات میں ضرور سبق سکھائیں گے۔

***** ***** ***** 

 اِس بیچ شیو سینا صدر اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ آنے والے مہاراشٹر اسمبلی انتخا بات کے لیے بی جے پی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کا فار مو لہ لوک سبھا انتخا بات کے دوران ہی طئے ہو چکا ہے اور ایک دو دنوں میں اسکا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ اُدھو ٹھاکرے کل ممبئی میں شیو سینا رہنمائوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد نا مہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اِس موقعے پر کسان رہنما کِشور تیواری شیو سینا میں شامل ہو گئے۔

***** ***** ***** 

 دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے ممبئی میں کل نا مہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ سیٹوں کی تقسیم کا کوئی فار مو لہ ابھی تک طئے نہیں ہوا ہے۔ تاہم پاٹل نے کہا کہ شیو سینا-بی جے پی کا انتخا بی اتحاد ضرور ہو گا۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر نو نِر مان سینا  نے وِدھان سبھا انتخا بات لڑ نے کے اشارے دیئے ہیں۔ ایم این ایس رہنما بالا ناند گائونکر نے کل ممبئی میں اخباری کانفرنس میں بولتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ ناندگائونکر نے کہا کہ مہا راشٹر کے سبھی ضلعوں سے انتخا بات کے بارے میں رپورٹ موصول ہوچکی ہے اور آخری فیصلہ پارٹی صدر راج ٹھاکرے کریں گے۔

***** ***** ***** 

 کانگریس نے وِدھان سبھا انتخا بات کے لیے اپنے امید واروں کی پہلی فہرست کل جا ری کر دی۔ اِن میں ناندیڑ ضلعے کے تین انتخا بی حلقے بھی شامل ہیں۔ اِسکے مطا بق بھو کر سے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چو ہان‘ نائیگاوں سے وسنت چو ہان اور ناندیڑ شمال انتخا بی حلقے سے ڈی پی ساونت کو امید واری دی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

 مراٹھواڑہ کے بیشتر علاقوں میں کل بھی بارش ہوئی۔اورنگ آباد شہر میں کل دو پہر کے قریب تیز بارش ہوتی رہی۔ اِس سے پہلے دِن بھر مطلع ابر آلود رہا۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ پر بھنی شہر اور مضا فات میں بھی کل شام کے بعد موسلا دھار بارش ہو ئی۔
 ہنگولی ضلعے میں بھی بجلی کی گھن گرج کے ساتھ بارش کی آ مد ہوئی۔ ناندیڑ کے بھی زیادہ تر حصوں میں کل رات زور دار بارش ہوئی۔ اِس دوران بلڈھا نہ ضلعے کے مہکر میں تیز بارش کی وجہ سے دیوار گر جانے سے تین لو گوں کی موت ہوگئی۔ حادثے میں دو لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...