Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 23 September 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍ستمبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 23 September 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍ستمبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہشت گر دی کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑنے اور دہشت گردوں کی پشت پنا ہی کر رہے مما لک کو سبق سکھا نے کا وقت آ گیا ہے ۔ وہ کل امریکہ کے ہو سٹن میں منعقدہ ہائوڈی مودی نامی تقریب میں بھارتی برادری سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے کسی بھی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ کون دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ اِس تقریب میں امریکی صدر ڈو نالڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی امریکہ کے سچے اور قریبی دوست ہیں۔ اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ مودی کی قیادت میں ہندستان خوشحالی کی سمت بڑھ رہا ہے۔
***** ***** *****
عثمان آ باد میں منعقدہونے والے93؍ ویں کل ہند مراٹھی ساہتیہ سمیلن کی صدارت کے لیے بزرگ ادیب فادر فرانسِس دِبری ٹو کا انتخاب عمل میں آ یا ہے۔ اکھیل بھارتیہ ساہتیہ مہا منڈل کے چیئر مین کو تِک رائو ٹھالے پاٹل نے یہ بات بتائی۔ وہ کل عثمان آ باد میں صحا فیوں سے مخاطب تھے۔پاٹل نے بتا یا کہ اِس سمیلن کا انعقاد10‘11؍ اور 12؍ جنوری2020 کو عمل میں آئے گا۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کو خصو صی ریاست کا درجہ دینے والی دفعہ370؍ اور35 A؍ کی منسوخی کا فیصلہ ملک کی یکجہتی اور سا لمیت کو بر قرار رکھنے کے لیے ضروری تھا۔آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کی تشہیر مہم کا آغاز کل ممبئی میں امیت شاہ کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔اِس موقعے پر خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ آرٹیکل370؍ کانگریس پارٹی کے لیے سیاسی موضوع تھا ۔ جبکہ موجودہ حکو مت کے لیے یہ حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا موضوع ہے۔
اِس موقعے پر اُنھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ دیویندر پھڑ نویس ہی مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
***** ***** *****
آل اِنڈیا مجلسِ اتحادُالمسلمین MIM کی جانب سے اسمبلی انتخابات کے لیے امید واروں کی دوسری فہرست کل جاری کی گئی۔جس میں شولا پور ضلعے میں سانگولا حلقہ انتخاب سے شنکر سر گر‘ شو لا پور وسط سے فاروق شابدی‘ شولاپورجنوب سے صوفیہ شیخ اور پونا میں پو نا چھائو نی حلقے سے حنا مو من کو امید واری دی گئی ہے ۔ پارٹی کے ریاستی صدر و رکنِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے کل یہ فہرست جاری کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایم آئی ایم نے پہلی فہرست میں تین امیدواروں کو نامزد کیا تھا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے معروف شاعر و ادیب عارِف خورشید کا کل قلبی حملے کے باعث انتقال ہو گیا۔ وہ69؍ برس کے تھے۔ اردو ادب کی ترقی کے لیے اُنھوں نے گراں قدر خدمات انجام دیں ۔ اِسی سلسلے میں جناب عارف خورشید نے عالمگیر ادب نامی تنظیم بھی قائم کی۔ اُنکی تدفین آج پنج کنواں قبرستان میں عمل میں آئے گی۔
***** ***** *****
بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلی گئی تینT-20؍ کر کٹ مقابلوں کی سیریز کا کل کھیلا گیا آخری مقابلہ جنوبی افریقہ نے 9؍ وکٹ سے جیت کر سیریز برا بری پر ختم کی۔ کل بنگلورو کھیلے گئے آخری مقابلے میں بھارت نے ٹا س جیت کر پہلے بلّے بازی کرتے 9؍ وکٹ کے نقصان افریقی ٹیم کے سامنے 134؍ رن کا ہدف رکھا۔ جوابی بلّے بازی میں افریقی ٹیم نے 17؍ ویں اوور میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر 140؍ رن بنا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔
***** ***** *****
قزاخستان کے نور سُلطان میں کھیلے جا رہے کُشتی کے عالمی چیمپن شپ مقابلوں میں بھارت کے پہلوان دیپک پُنیا نے آخری مرحلے سے اپنے قدم واپس لے لیے ہیں۔ ایران کے حسن یزدانی کے ساتھ ہوئی آخری کُشتی میں گھٹنے کی چوٹ کے باعث اُنھیں چاندی کے تمغے پر اکتفاء کر نا پڑا ۔ تاہم وہ پہلے ہی2020 کے اولمپک مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ دوسری جانب مہاراشٹر کے راہل آوارے نے چیمپن شپ مقابلوں میں61؍ کلو وزن زمرے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ اُنھوں نے امریکی پہلوان کو4-11؍ کے فرق سے شکست تھی۔ لیکن اِس جیت کے با وجود بھی راہل آ وارے اولمپک مقابلوں کے لیے اہل قرار نہیں پائے ۔اِن مقابلوں میں اب تک بھارت پانچ کانسے کے تمغے حاصل کر چکا ہے۔
***** ***** *****
گیارہویں جماعت میں داخلوں کے عمل کا آخری مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔یہ مر حلہ 30؍ ستمبر تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجو کیشن پر وین آہیرے نے یہ بات بتائی۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment