Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 25 September 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ ؍ستمبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 25 September 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ ؍ستمبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
مہا راشٹر ریاستی امداد ِ باہمی بینک کے قرضوں کی تقسیم میں ہوئی بے ضا بطگیوں کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔ اسکے علا وہ 70؍ افراد پر بھی کیس درج کیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے پی ٹی آئی سے بات چیت کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے بتا یا کہ اِن افراد کے خلاف غیر قا نو نی معاشی لین دین مخالف قا نون کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ممبئی پولس کے ذریعے درج کی گئی ایف آئی آر کو کیس کی بنیاد بنا یاگیا ہے اور اِس معاملے میں بینک کے کچھ سابق ڈائریکٹر س بھی شامل ہیں۔ 2005 سے2010 کے دوران مہاراشٹر ریاستی امداد ِ باہمی بینک میں قرضوں کی تقسیم میں بے ضا بطگیوں کا انکشاف ہونے پر ریزر و بینک نے مذکورہ بینک پر ایڈ منسٹریٹر کا تقرر کر دیا تھا۔
###############
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے ونچت بہو جن آ گھاڑی نے اپنے22؍ امید واروں کی پہلی فہرست کل جاری کر دی۔ پارٹی صدر پر کاش امبیڈکر نے کل ممبئی میں اخباری کانفرنس میں اسکا اعلان کیا۔ فہرست کے مطا بق لاتور ضلعے کے لاتور شہر انتخا بی حلقے سے منیار راجہ صاحب کو اور اَ و سا حلقے سے سُدھیر شنکر رائو پوتدار کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علا وہ مغربی مہاراشٹر سے 13؍ ودربھ سے6؍ اور شمالی مہاراشٹر سے ایک امید وار کے نام کا اعلان کیا گیا۔ ایم آئی ایم نے بھی کل ممبئی میں پانچ انتخا بی حلقوں کے لیے اپنے امید واروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایم آئی ایم کے فہرست میں بائیکلہ سے موجودہ رکن اسمبلی وارث پٹھان کا نام شامل ہے۔
###############
کانگریس اور نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی نے الزام لگا یا ہے کہ ممبئی میں بحر عرب میں چھتر پتی شیواجی مہا راج کی یاد گارکی تعمیر میں بڑے پیما نے پر بد عنوا نی ہوئی ہے۔ کانگریس تر جمان سچن سا ونت اور این سی پی تر جمان نواب ملک نے کل ممبئی میں اخباری کانفر نس میں یہ بات کہی۔ اُنھوں نے مطا لبہ کیا وزیر اعلی اِن الزامات کی صفائی پیش کریں۔
###############
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کل ہونے والا ممبئی دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ پارٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ پی ٹی آئی کی خبر میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی اور شیو سینا میں اب تک انتخا بی اتحاد نہ ہو نے کو دورہ ردّ کرنے کی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔ امیت شاہ ممبئی آکر بی جے پی -شیو سینا انتخا بی اتحاد کا رسمی اعلان کرنے والے تھے۔
###############
دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے کہا ہے کہ مہا راشٹر اسمبلی انتخا بات کے لیے سیٹوں کی تقسیم پر شیو سینا اور بی جے پی کی بات چیت آخری مر حلے میں ہے۔ پاٹل نے کہا کہ وزیر اعلی دیویندر پھڑ نویس اور شیو سینا صدر اُدھو ٹھا کرے جلد ہی اتحاد کا اعلان کریں گے۔ ممبئی میں کل نا مہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہوئے پاٹل نے دعویٰ کیا کہ شیو سینا- بی جے ی اتحاد اِن انتخا بات میں 288؍ میں سے220؍ سیٹیں جیتے گا۔
###############
اِس بیچ شیو سینا نے بی جے پی کو اپنا محا سبہ کرنے کی تلقین کی ہے۔ شیو سینا تر جمان اور کن پارلیمنٹ سنجے رائوت نے کا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اگر اپنے وعدے پے قائم نہیں رہ سکتی ہے تو اُسے خود احتسا بی کی ضرورت ہے۔ رائوت کل ممبئی میں نا مہ نگا روں سے گفتگو کر رہے تھے۔ رائوت نے کہا کہ لوک سبھا انتخا بات کے دوران ہی ودھان سبھا کے لیے سیٹوں کی تقسیم کا فار مولہ ئے ہو چکا تھا۔ پی ٹی آئی کی خبر میں کہا گیا ہے کہ شیو سینا کی جانب سے دو نوں پارٹیوں میں سیٹوں کی مسا وی تقسیم اور ڈھا ئی -ڈھائی سال وزیر اعلیٰ کے عہدے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
###############
پنجاب مہا راشٹر کو آپریٹیو بینک‘ PMC پر بھا رتی ریزر و بینک نے پا بندی عائد کر دی ہیں اور بینک کے سبھی معا شی لین دین روک دیئے گئے ہیں۔ پی ایم سی بینک کے دیوالیہ ہونے پر آر بی آئی نے یہ کار وائی کی ہے۔ یہ پا بندیاں 6؍ مہینوں کے لیے ہوں گی۔ پا بندی کے دوران کھاتے دار اپنے کھا توں سے محض ایک ہزار روپئے نکال سکیں گے۔ریزرو بینک کا کہنا ہے کہ پی ایم سی بینک کے کام کاج کا جائزہ لینے کے بعد مستقبل میں کوئی فیصلہ لیاجائے گا۔
###############
بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے انعام دادا صاحب پھالکے کے لیے اِس سال معروف اداکار امیتابھ بچن کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اطلا عات و نشر یات کے وزیر پر کاش جائوڑیکر نے کل ٹوئیٹر پر یہ اطلاع دی۔ جائوڑیکر نے کہا کہ اپنی سدا بہار اداکا ری سے دو نسلوں کو محظوظ کرنے والے امیتابھ بچن کو دادا صاحب پھالکے انعام سے نوازا جا نے کے اعلان سے پورے ملک میں خو شی کی لہر ہے۔ پچاس سالوں پر محیط اپنے فلمی سفر میں امیتابھ نے کئی یاد گار کر دار ادا کیئے۔ اُنھیں چار مر تبہ قو می انعام سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
###############
ریاستی وزیر تعلیم ونود تائوڑے نے دعویٰ کیا کہ مہا راشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی لہر چل رہی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اشوک چو ہان پر طنز کر تے ہوئے تائوڑے نے اُنھیں ودھان سبھا انتخا ب نہ لڑ نے کی صلاح بھی دی۔ تائوڑے کل ناندیڑ میں نا مہ نگا روں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اُنھوں نے ناندیڑ میں بی جے پی کے میڈیا سینٹر ’’ وار روم‘‘ کا افتتاح بھی کیا۔
دوسری جانب تائوڑے پر جوا بی حملہ کر تے ہوئے اشوک چو ہان نے کہا کہ بی جے پی کو اُنکے خلاف لڑ نے کے لیے اپنی پارٹی میں کوئی امید وار نہیں مل سکا اسلے وہ دوسری پار ٹیوں سے در آمد کر دہ امید وارو کو اُنکے خلاف میدان میں اُتار رہی ہے۔
###############
مرکز اور ریاست دو نوں میں بی جے پی کی حکو مت کے دوران دیہی علا قوں کا آخری فرد تر قی سے محروم رہا۔ قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنما دھننجئے منڈے نے کل پر لی میں یہ بات کہی۔ ریاستی حکو مت پر تنقید کر تے ہوئے دھننجئے نے کہا کہ رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر پنکجا منڈے پر لی کو تر قی یافتہ بنا نے میں نا کام رہی ہیں۔
###############
No comments:
Post a Comment