Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 September 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍ستمبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 26 September 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍ستمبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ ریاستی امدادِ باہمی بینکوں کے ذریعے قرض تقسیم معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اُن کے خلاف فردِ جرم داخل کرنے پر وہ تفتیشی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔ پوار کل ممبئی میں نا مہ نگاروں سے گفت و شنید کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ کل صبح7؍ بجے EDممبئی دفتر میں حاضر ہوں گے۔ اُنہوں نے بتا یا کہ وہ کسی بھی ریاستی امداد ِ باہمی بینک کے کسی بھی عہدے پر نہیں رہے۔ اُنہوں نے ریاستی حکو مت پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست بھر میں این سی پی کو مل رہی حما یت دیکھ کر منفی ذہنیت سے یہ انتقا می کار وائی کر رہی ہے۔
***** ***** *****
دریں اثناء ریاست کے متعدد علاقوں میں پوار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا ردِ عمل سامنے آ یا۔ بارامتی شہر میں کل بند منا یا گیا۔ بیر ضلع کے پر لی شہر میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔ پر بھنی شہر میں آج این سی پی کی جانب سے بند منا نے کی اپیل کی گئی ہے ۔اورنگ آ باد‘ ناندیڑ‘ ستارا‘ سانگلی‘ احمد نگر اور نا سک میں بھی کل اِس واقعے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اِس بیچ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے امدادِ باہمی بینک گھپلے معاملے میں ED کی جانب سے کی جا رہی کار وائی کو سیاسی قرار دینے کے الزام کو مسترد کر دیا۔ وزیر اعلیٰ کل ممبئی میںصحیفہ نگاروں سے مخاطب تھے۔
***** ***** *****
ممبئی میں چھتر پتی شیواجی مہا راج کا مجسمہ نصب کر نے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے چیئر مین وِنائک میٹے نے اِس الزام کو مسترد کر دیا کہ مجوزہ یاد گار کے کانٹریکٹ تقسیم معاملے میں بد عنوا نی کی گئی ۔ میٹے نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتا یا کہ کانگریس اور این سی پی کی جانب سے اِس خصوص میں لگائے گئے الزا مات اُن کے ذہنی دیوالیہ پن اور ما یو سی کو ظا ہر کرتے ہیں۔
***** ***** *****
کل ہند مجلسِ اتحاد المسلمین MIM نے کل اسمبلی انتخا بات کے لیے مزید 3؍ امید واروں کے ناموں کا اعلان کیا ۔ پارٹی کے ریاستی صدر اور رکنِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے صحا فیوں کو بتا یا کہ جالنہ اسمبلی حلقے سے اقبال احمد خان‘ جلگائوں کے راویر سے وویک ٹھا کرے اور دھو لیہ سے محمد یو سف مُلّا پار ٹی کے امید وار ہیں۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت ما تھا ڑی مزدورں کی پُشت پر مضبوطی سے کھڑی ہے۔ ما تھا ڑی محنت کشوں کے قائد انّا صاحب پاٹل کی86؍ ویں جینتی کے موقعے پر وزیر اعلیٰ کل نئی ممبئی میں زرعی پیدا وار بازار کمیٹی کی جانب سے منعقدہ ما تھا ڑی مزدو روں کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اِس موقعے پر کہا کہ حکو مت نے مرا ٹھا ریزر ویشن نا فذ کر کے انّا صاحب پاٹل کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اِس جلسے میں شیو سینا سر براہ اُدّھو ٹھا کرے بھی موجود تھے۔ اُنہوں نے اپنے خطا ب میں اِس خواہش کا اظہار کیا کہ ما تھا ڑی مزدور نہ رہتے ہوئے مالک بنے۔
***** ***** *****
لاتور کے رابطہ وزیر سمبھا جی پاٹل نیلنگیکر نے کہا ہے کہ عوامی حما یت نہ ہونے کے سبب مخا لف جماعتوں کی اسمبلی انتخا بات میں شکست یقینی ہے جسے سے اُن کی پیروں تلے زمین کھسک گئی ہے۔ وزیر رابطہ کل لاتور میں بی جے پی سوشل میڈیا سیل کے اراکین سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے الزام عائد کیا کہ حزب اختلاف انتخا بات میں اُلجھن پیدا کر رہا ہیں۔ اِس دوران رکنِ اسمبلی امیت دیشمکھ نے کل لاتور میں کانگریس کار کنان کی میٹنگ لی۔ اُنہوں نے حکو مت پر نکتہ چینی کر تے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں لاتور کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا۔ دیشمکھ نے کہاکہ حکو مت نے اپنے دور میں صرف وعدوں کی بو چھا ر کی ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ سمیت ریاست کے متعدد علاقوں میں کل موسلا دھار بارش ہو ئی۔ اورنگ آ باد شہر میں کل دو پہر میں بجلی کی کڑ ک کے سا تھ بر سات ہوئی۔ نا سک ‘ عثمان آ باد‘ پر بھنی شہراور ضلع کے پا تھری میں بھی زور دار بارش ہوئی۔ پا نی کی آمد میں اضا فے کے سبب جائیکواڑی آ بی منصوبے کے 16؍ در وازے کل کھول دیئے گئے اور 18؍ ہزار گھن فٹ فی سیکند کی فتار سے ندی میں پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ سانگلی اور کو لہا پور اضلاع میں بھی بارش کے سبب ند یوں کی سطح آب میں اضا فے کی اطلاع ہمارے نا مہ نگا ر نے دی۔
پو نا کے سہکار نگر میں مو سلا دھار بارش کے سبب کل گھر کی دیوار گر نے سے ایک خا تون سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ وہیں شو لا پور شہر میں کل تیز بارش کے سبب نشیبی علاقوںمیں پانی جمع ہو گیا ۔ بلڈھا نہ کی پین گنگا ندی میں سیلاب کے سبب بلڈھا نہ- اجنٹا‘ بلڈھا نہ -دھاڑ اور بلڈھا نہ- رائے پور شاہ راہیں بند پڑ گئی ہیں۔ اِگت پوری-ممبئی روڈ پر بارش کا پانی جمع ہو نے کی وجہ سے ناندیڑ - ممبئی تپون ایکسپریس‘ کل ناسک کے دیو لائی تک ہی جا سکی جبکہ آج ممبئی سے ناندیڑ جانے والی تپون ایکسپریس منسوخ کر دی گئی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر سے ملحقہ چکل تھا نہ کی چو دھری کا لو نی میں کل رات ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین افراد کے قتل کا واقعہ پیش آیا پولس نے بتا یا کہ تہیری قتل کی یہ وار دات پر انی رنجش کا نتیجہ تھا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment