Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 24 September 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍ستمبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 24 September 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍ستمبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
چیف انتخابی کمشنر سنیل ارورہ نے تر غیب دی ہے کہ مہاراشٹر اور ہر یا نہ اسمبلی انتخا بات کے دوران چھو ٹی چھوٹی غلطیوں سے بی اجتناب کیا جائے۔ اِ ن دو نوں ریاستوں کے لیے نامز دکیئے گئے 500 انتخا بی مشاہدین کے ایک تر بیتی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اِن انتخا بات میں طئے شدہ معیار وضوابط پر سختی سے عمل در آ مد کیا جائے۔ نیز متعلقہ انتخا بی حلقوں میں پوری طرح تیار و بیدار رہیں۔
***** ***** *****
آئندہ اسمبلی انتخا بات کے لیے شیو سینا اور بی جے پی کے ما بین نشستوں کی تقسیم کے سلسلے میں گفت و شنید ہنوز جا ری ہے اور اِس سلسلے میں آج با قاعدہ اعلان نہیں کیا جا ئے گا۔ خبر رساں ادارے پی ٹی آئی سے گفتگوکر تے ہوئے شیو سینا رہنما انیل پر ب نے کہا کہ بات چیت مکمل ہو نے کے بعد ہی سینا - بی جے پی اتحاد سے متعلق با ضا بطہ اعلان کیا جا ئے گا۔ ایک بی جے پی رہنما نے کہا تھا کہ اتحاد سے متعلق با ضا بطہ اعلان آج متوقع ہے۔
دریں اثناء کل ممبئی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ بی جے پی-شیو سینا اتحاد سے متعلق اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ کار پو ریٹ ٹیکس میں رعا یت دیئے جانے پر دیویندر پھڑ نویس نے مرکزی وزیر خزا نہ نِر ملا سیتا رمن سے اظہارِ تشکر کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس فیصلے کے با عث صنعتوں کو کا فی راحت ملے گی اور صنعتوں میں نئی سر ما یہ کاری ممکن ہو سکے گی۔ وزیر اعلیٰ نے توقع ظاہر کی کہ کار پو ریٹ ٹیکس میں تخفیف سے ریاست میں بھی نئی صنعتیں لگیں گی۔
***** ***** *****
ریاست اسمبلی انتخا بات کے لیے کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس کا مشتر کہ انتخا بی منشور جا ری کیا جائے گا۔ کل ممبئی میں ایک اطلاعی کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے این سی پی کے قو می تر جمان نواب ملک نے یہ اعلان کیا۔ نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کا انتخا بی منشور کل جاری کیا جا نے وا لا تھا تا ہم اتحاد ی جماعتوں کے اصرار پر اتحاد کا مشتر کہ منشور جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک میں معاشی ابتری ‘بے روز گاری‘ کشمیر میں دفعہ370؍ کی بر خاستگی جیسے موضوعات پر نواب ملک نے مرکزی حکو مت پر سخت تنقید کی۔
اِسی دوران ریاست میں انتخا بی ضابطۂ اخلاق کے نفاذ کے پیش نظر پیٹرول پمپوں پر آ ویزاں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر والے بینرز ہٹا ئے جانے کا مطا لبہ کانگریس پارٹی نے انتخابی کمیشن سے کیا ہے۔
***** ***** *****
کانگریس نے کہا ہے کہ بد عنوا نیو ںکا کوئی الزام نہ ہونے اور شفاف وزیر اعلیٰ ہونے کا دعویٰ کرنے والے دیویندر پھڑ نویس کا تمام معا شی لین دین خانگی شعبے کے ایکسِس بینک کی معرفت ہو تا ہے۔ کل ممبئی میں صحیفہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہوئے کانگریس کی ریاستی اسمبلی انتخا بی تشہیری مہم کمیٹی کے سر براہ نا نا پٹو لے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی اہلیہ امر تا پھڑنویس کی گذشتہ5؍ برسوں میں ایکسِس بینک کی نائب چیر من تک کی تر قی شکوک و شبہات پیدا کر تی ہے۔
***** ***** *****
ضما نتی روز گار اسکیم کے وزیر جئے دت شر سا گر نے کہا ہے کہ نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی میں وہ پھنس چکے تھے اِس لیے اُنھوں نے شیو سینا میں شمو لیت اختیار کی۔ این سی پی سر براہ شرد پوار کی جانب سے دورۂ بیڑ کے دوران کی گئی نکتہ چینی پر وہ اپنا ردّ عمل پیش کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ خاندانوں میں نفاق ڈالنے والی جماعتیں اب غرق ہو جا ئیں گی۔ اُنھوں نے الزام عائد کیا کہ آنجہا نی گو پی ناتھ منڈے خاندان میں تفریق شرد پوارنے ہی پیدا کی تھی۔
***** ***** *****
احمد نگر ضلعے کے اکو لے تعلقے کے متعدد بی جے پی عہدیداروں اور کار کنوں نے کل راشٹر وادی کانگریس میں شمو لیت اختیار کر لی۔ کل این سی پی رہنما اجیت پوار کی موجود گی میں منعقدہ ایک اجتماع کے دوران یہ عہدیداران بی جے پی چھوڑ کر این سی پی میں شامل ہوئے۔ اِن میں ضلع پریشد کے رکن ڈاکٹر کرن لہا مٹے‘ سُنیتا بھانگرے اور قبائلی رہنما اشوک بھا نگرے سمیت متعدد کار کن شامل ہیں۔
بی جے پی کے جام کھیر پنچا یت سمیتی کے چیئر من سبھاش آوہاڑ‘ ڈپٹی چیر پر سن راجشری مورے اور بی جے پی ضلع نائب صدر سوریہ کانت مورے نے بھی اجیت پوار کی موجود گی میں این سی پی میں شمو لیت اختیار کر لی۔
***** ***** *****
ونچِت بہو جن آ گھاڑی کے سر براہ ایڈو کیٹ پر کاش امبیڈ کر نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست میں ٹا ٹا گروپ کے چھ پشتوں کا پا نی اُزنی ڈیم کے ذریعے مراٹھواڑہ کو دیا جائے۔ کل پو نا میں نا مہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اِس پانی کو بجلی سازی کے لیے استعمال کر نے کی بجائے مراٹھواڑہ کی عوام کو دیا جائے۔
***** ***** *****
اسمبلی انتخا بات کے لیے عام آدمی پارٹی نے 8؍ ناموں پر مشتمل اپنے امید واروں کی پہلی فہرست کل جاری کر دی ہے ۔ اِس میں ممبئی کی جو گیشوری ویسٹ سے انسا نی حقوق کار کن وِٹھل لاڑ‘ چاندیولی سے سراج خان‘ دِنڈوشی سے دلیپ تائوڑے شامل ہیں۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع میں کل شب مو سلا دھار بارش ہوئی جس کے با عث بِندو سرا اور کَر پَرا ندی کے پاٹ پوری طرح بھر جانے کے بعد شہر کے زیر یں علاقوں میں پا نی داخل ہو گیا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment