Friday, 27 September 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 27 September 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۷ ؍ستمبر  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 اسمبلی انتخا بات کے لیے خواہشمند امید وارآج سے 4؍ اکتوبر تک اپنے پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ 5؍ اکتوبر کو کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ ہو گی جبکہ 7؍ اکتوبر نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ رائے دہی21؍ اکتوبر کو ہو گی اور 24؍ اکتوبر کو رائے شما ری کی جائے گی۔

***** ***** ***** 

 ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کے قو می صدر امیت شاہ نے کل نئی دہلی میں ریاستی نمائندوں کا ایک اجلاس طلب کیا تھا۔ جس میں انتخابی حکمتِ عملی سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اِس اجلاس میںبی جے پی کے کار گزار صدر  جے  پی  نڈّا   ‘ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس ‘ مرکزی وزیر نتن گڈ کری اور پارٹی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

***** ***** ***** 

  ذرائع سے ملی اطلاع کے مطا بق کانگریس پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کے کل منعقدہ اجلا س میں ریاست کے اسمبلی انتخا بات کے لیے100؍ امید واروں کے نام طئے کر لیے گئے ہیں۔میٹنگ کے بعد صحا فیوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر باڑا صاحیب تھو رات نے بتا یا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے 45؍ امیدواروں کے نام تجویز کیئے تھے جس میں سے 32؍ ناموں کو اِس میٹنگ میں منظوری دی گئی ہے۔
 288؍ نشستوں پر مشتمل ریاستی اسمبلی کے لیے کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس پارٹی فی کس125؍ نشستوں پر انتخابات لڑ ے گی جبکہ بقیہ38؍ نشستیں حلیف جماعتوں کے لیے چھوڑی گئی ہیں۔

***** ***** *****  

  اسمبلی انتخابات کے لیے کسان سنگٹھنا اور آزار بھارت پارٹی کی جانب سے جاری کی گئی امید واروں کی پہلی فہرست کے مطا بق اورنگ آباد ضلعے کے ویجا پور حلقے انتخاب سے سیتا رام اُگلے‘  پیٹھن سے  ترمبک جا دھو  ‘  جالنہ سے پر تاپ لہا نے ‘ گھن سائونگی  سے اپّا صاحب کدم‘  ماجل گائوں سے  اشوک نر وڈے ‘  ناگپور سے ارون کیدار  ‘  اور چندر پو رضلعے میں راجور حلقے انتخاب سے  سابق رکن اسمبلی وامن رائو چٹپ کونامزد کیا گیا ہے۔ 

***** ***** ***** 

 سانگلی کے دھنگر سماج کے قائد گو پی چند پڈڑکر نے ونچت بہو جن آگھاڑی چھوڑ نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح سوابھیمانی شیتکری سنگٹھنا کے ریاستی صدر  روی کانت تُپ کری نے بھی پارٹی چھوڑ نے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دونوںرہنمائوں کے بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

 ***** ***** ***** 

 ریاستی امداد ِ باہمی بینک گھو ٹا لہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ کی جانب سے راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قائد شرد پوار کے خلاف مقدمہ درج کیئے جانے پر  وہ آج دو پہر ممبئی میں ڈائریکٹریٹ کے دفتر جائیں گے۔ اُنھوں نے پارٹی کارکنان سےED دفتر کے احا طے میں جمع نہ ہونے کی اپیل کی ہے ۔واضح رہے کہ اِس معاملے میں ED نے ابھی تک پوار یا کسی بھی شخص کو دفتر میں حاضر ہونے کو نہیں کہا ہے۔
 پوار کے خلاف مقد مہ درج کیئے جانے کے بعد کل دوسرے دن بھی اورنگ آباد اور پر بھنی ضلعے میں بندکا ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا۔شہر کے مختلف علاقوں سمیت سلوڑ‘ کنڑ‘  پیٹھن ‘ گنگا پور‘  اور ویجا پو ر اِن تعلقوں میں بھی کچھ علاقوں میں بند منا یا گیا۔
 ناندیڑ ضلعے میں بھو کر راستے کے قریب پارٹی کی جانب سے راستہ روکرو احتجاج کیا گیا۔
 اِسی دوران مذکورہ معاملے میں پوار کے خلاف مقدمہ درج کیئے جانے پر بزرگ سماجی کار کن انا ہزار نے تعجب کا اظہار کیا ۔
وہ کل احمد نگر ضلعے کے راڑے گن سدھی میں ایک اخباری کانفرنس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔  جناب ہزار نے کہا کہ چوٹی کے بینکوں میں ہوئے گھو ٹا لوں سے متعلق تحقیقات میں کہی بھی پوار کا نام نہیں ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ جو بے گناہ ہیں اُنھیں بلا وجہ نہیں پکڑا جا نا چاہیے۔ 

***** ***** ***** 

 آکاشوانی سے نشر ہونے والے پرو گرام من کی بات میں  وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ اتوار کے روز صبح11؍ بجے ملک کی عوام سے خطاب کریں گے۔ من کی بات پروگرام سلسلے کی یہ 57؍ ویں قسط ہوگی۔ یہ پروگرام آکاشوانی کے ساتھ ساتھ دور درشن کے سبھی مراکز سے نشر کیا جائے گا۔

***** ***** *****
 مراٹھواڑہ سمیت ریاست میں کئی مقامات پر کل بھی زور دار بارش ہوئی۔دو روز ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے ریاست بھر میں 30؍ افراد جا بحق ہو گئے ۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے جائیکواڑی ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی اضا فہ ہو ا ہے۔انتظامیہ سے موصولہ اطلاع کے مطا بق جائیکواڑی ڈیم کے12؍ در وازے ڈھائی فٹ  اور  4؍ در وازے 3؍ فٹ تک کھو ل دیئے گئے ہیں۔احمد نگر ضلعے میں بھنڈار درا ‘ نڑ ونڈے‘  اوزر  اور مُڑا  ڈیم سے گودا وری ندی میں پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ جسکی وجہ سے جائیکواڑی ڈیم سے پانی کے اخراج میں مزید اضا فہ ہونے کا امکان ہے ۔  اِسی لیے انتظامیہ نے ندی کنارے آباد دیہاتوں کو چوکس رہنے کااشا رہ دیا ہے۔

***** ***** *****

No comments: