Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 September 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍ستمبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 28 September 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍ستمبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
مہاراشٹر اسمبلی انتخا بات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی داخل کر نے کی کل سے شروعات ہو گئی ہے۔
ریاست کے ایڈیشنل چیف الیکشن افسر دلیپ شندے نے بتا یا کہ کل پہلے دن سو لہ انتخا بی حلقوں سے سولہ امید واروں نے سترہ کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ عثمان آ باد ضلعے کے پرنڈّا میں آ رین راجے شندے نے آزاد امید وار کے طور پر اور اورنگ آ باد مشرقی حلقے سے وشال ناندر کر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امید وار کے طور پر در خواستیں پیش کی ہیں۔ ناندیڑ شمال اور ناندیڑ جنوب دو نوں ودھان سبھا حلقوں سے ایک ایک امید وار نے در خواست پیش کی ہے۔
ہما رے نمائندے نے بتا یا کہ جالنہ ‘ ہنگولی‘ بیڑ‘ لاتور اور پر بھنی ضلعوں میں در خواستیں تقسیم ہو چکی ہیں تا ہم ابھی تک کسی بھی امید وار نے در خواست جمع نہیںکر وائی ہے۔
***** ***** *****
آل اِنڈیا مجلس ِ اتحاد المسلمین ‘ MIM نے کل اورنگ آباد شہر کی تینوں وِدھان سبھا سیٹوں کے لیے اپنے امید واروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ پارٹی صدر اسد الدین اویسی کے ذریعے ٹوئیٹر پر دی گئی جانکا ری کے مطا بق اورنگ آ باد مشرق سے ڈاکٹر عبد الغفار قادری اور اورنگ آ باد مغرب سے ارون بورڈے کو امید واری دی گئی ہے۔ ساتھ ہی اورنگ آباد سینٹرل سے نا صر صدیقی کو MIMنے اپنا امید وار بنا یا ہے۔
***** ***** *****
نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے رکن ِ اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ اُنکے استعفے کو قا نون ساز اسمبلی اسپیکر ہری بھائو با گڑے نے منظور بھی کر لیا۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخا بات میں ایک مہینے سے بھی کم وقت بچا ہے اور اِس دوران اجیت پوار کے استعفے سے ہر طرف تعجب کا اظہار کیا جا رہاہے۔ اجیت پوار کے استعفے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔
دوسری جانب این سی پی کے قو می صدر شرد پوار نے بھی اجیت پوار کے استعفے سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔ کل پو نے میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ اُنھیں اجیت پوار کے استعفے کی وجہ معلوم نہیں ہے اور وہ اجیت پوار سے رابطہ قائم کرنے میں نا کام رہے ہیں۔ وہیں شرد پوار نے یہ بھی کہا کہ اجیت پوار کے فرزند پارتھ پوار نے اُنھیں بتا یا ہے کہ ریاستی امداد ِ باہمی بینک گھپلہ معاملے میں کیس درج کیئے جانے سے اجیت پوار دلبرداشتہ ہیں۔
ساتھ ہی شرد پوار نے یہ بھی وضاحت کی کہ ساتارا لوک سبھا حلقے کا ضمنی انتخا ب وہ نہیں لڑیں گے۔ پوار نے کہا کہ سا تا را لوک سبھا حلقے سے پر تھوی راج چو ہان‘ شرینواس پاٹل اور سنیل مانے کے نام لیے جا رہے ہیں تا ہم ابھی تک کسی کے بارے میں کوئی آخری فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
***** ***** *****
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مہا راشٹر اسمبلی انتخا بات کے موقعے پر مودی سر کار‘ شرد پوار کے خلاف بدلہ لینے کی نیت سے کار وائی کر رہی ہے۔ شرد پوار کے خلاف ہو رہی ED کی کار وائی کے تنا ظر میں راہل بول رہے تھے۔ راہل گاندھی نے الزام لگا یا کہ مودی سر کار موقع پر ستی کی سیاست کر رہی ہے اور جن ریاستوں میں انتخا بات ہو نے والے ہیں وہاں کے اپو زیشن رہنمائوں کے خلاف کیس درج کئے جا رہے ہیں۔
***** ***** *****
اِس بیچ کانگریس رہنما اور مہا راشٹر کے سا بق وزیر اعلیٰ اشوک چو ہان نے کہا ہے کہ اپو زیشن جماعتوں کا گلا گھوٹنے کے لیے بی جے پی حکو مت غلط طریقوں کا استعمال کررہی ہے۔ چو ہان نے کہا کہ کانگریس نے سیا سی انتقام کی ذہنیت کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں اشوک چو ہا ن نے شرد پوار کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میںپیش ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
***** ***** *****
شیو سینا صدر اُدھو ٹھا کرے نے آ نے والے ریاستی اسمبلی انتخا بات کے بارے میں تبادلۃٔ خیال کر نے کے لیے پارٹی رہنمائوں اور خواہشمند امید واروں کے ساتھ میٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی کے ساتھ انتخا بی اتحاد میں ہو رہی تاخیر کے پس منظر میں یہ میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے۔ شیو سینا کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اِس میٹنگ میں پارٹی کے اہم رہنما ‘ عہدیداران اور خواہشمند امید وار شر کت کریں گے۔ ضلع اور تعلقہ جاتی سطح کے عہدیداروں اور شیو سینا سے ٹکٹ کے خواہشمند افراد کو بھی اِس میٹنگ میں مدعو کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد گریجویٹ انتخا بی حلقے کے لیے ایک اکتوبر سے رائے دہندگان کے ناموں کا اندراج شروع ہو گا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد فہرست سے اُن لو گوں کے نام بھی ردّ کر دیئے گئے ہیں جو ماضی میں اپنا نام درج کر وا چکے تھے۔ لہذا سبھی گریجویٹ ووٹروں کو دو بارہ اپنا نام درج کر وا نا ہو گا۔ پر بھنی کے ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر اروِند لو کھنڈے نے کل پر بھنی میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
لاتور کے رکن اسمبلی امیت دیشمکھ نے ریاستی حکو مت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سو یا بین ‘ کپاس اور توّر کو منا سب دام نہیں مل رہے ہیں اور حکو مت خا موش تما شائی بنی بیٹھی ہے ۔ امیت دیشمکھ کل لاتور میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ رائے دہندگان اِس بات کا عزم کر لیں کہ وہ ماضی کی عظیم اتحاد والی سر کار کو دوبارہ اقتدار میں لائیں گے جس نے ریاست میں عوامی فلاح و بہبود کے بے شمار کام کئے ہیں۔
***** ***** *****
نیپال کی راجدھا نی کٹھمنڈومیں جا ری انڈر18؍ ’’سیف‘‘ فٹبال چمپئن شپ میں بھا رتی ٹیم فائنل میں داخل ہو گئی ہے۔ کل کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت نے مالدیپ کو چار- صفر سے ہرا دیا۔ کل اتوار کے روز فائنل میں بھارت کامقا بلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment