Friday, 20 December 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 20 December 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۰ ؍دسمبر ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کسا نوں کو مکمل قرض معا فی دینے کی بات دو ہرائی ہے۔ کل اسمبلی میں بولتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کے تر قیاتی کاموں پر کبھی بھی روک نہی لگائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کل گور نر کے خطبے پر پیش کی گئی شکریہ کی تحریک کے دوران بول رہے تھے۔ اِس دوران مہا راشٹر -کر نا ٹک سر حدی علا قوں کے بارے میں اظہار خیال کر تے ہوئے اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ وہ کر ناٹک کے زیر اختیار مہا راشٹر کے حصوں کو دو بارہ مہاراشٹر میں شامل کر نے کے لیے لگا تار کوشش کر رہے ہیں۔
 شیو سینا کی سا بقہ حلیف جماعت بی جے پی سے اتحاد ختم کر نے پر تبصرہ کر تے ہوئے ٹھا کرے نے کہا کہ اُنھوں نے اپنے والد آنجہا نی بالا صاحب ٹھا کرے سے وعدہ کیا تھا کہ وہ شیو سینک کو مہا راشٹر کا وزیر اعلیٰ بنا ئیں گے۔ اُدھو ٹھا کرے نے مزید کہا کہ اُنھوں نے اپنے والد سے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالکی کا ہمیشہ بوجھ نہیں اُٹھا ئیں گے اسلیے گزشتہ 25؍ سالوں کا بوجھ اُنھوں نے اپنے کندھوں سے اُتار دیا ہے۔
 اِس دوران اپو زیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس نے کہاکہ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے اپنے خطاب کے دوران کسا نوں کو 25؍ہزار روپئے فی ہیکٹر کی مدد دینے کے اپنے وعدے کا ذکر بھی نہیں کیا۔ اِس پر اپو زیشن رہنمائوں نے خوب نعرے بازی کی۔ اِس ہنگامے اور شور وغل کے در میان ہی اسپیکر نا نا پٹو لے نے گور نر کے خطبے پر پیش کی گئی شکر یہ کی قرارداد پر ووٹنگ لی اور اِسکے منظور ہو نے کا اعلان کر دیا۔

***** ***** ***** 

 مہا راشٹر کی مہا وکاس آ گھاڑی حکو مت کی جانب سے مراٹھا ریزر ویشن کے بارے میں سپریم کورٹ میں اپنا ئے گئے موقف پر بھی کل قا نون ساز کونسل میں زبر دست ہنگا مہ آرائی ہوئی۔ رکن اسمبلی ونائک میٹے نے تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ریاستی حکو مت کے موقف سے مراٹھا ریزر ویشن پر منفی اثر پڑیگا۔ اِس دوران اسپیکر رم راجے نمبالکر نے حکو مت کو ہدا یت دی کہ وہ اِس بارے میں وضاحت کرے۔
 دوسری جانب حکو مت کی جانب سے صفائی دیتے ہوئے سبھا ش دیسائی نے کہا کہ عدالت میں حکو مت کی پیر وی کر نے والے وکیل کو تبدیل نہیں کیا گیاہے۔ دیسائی نے مزید کہا کہ موجودہ تین پارٹیوں کی ریاستی حکو مت دستور پر عمل کر تے ہوئے سماج کے سبھی طبقوں کے لیے کام کر ے گی اور مہاراشٹر کو راحت پہنچا نے کے لیے دل و جان سے کوشش کریں گی۔ دیسائی نے اپو زیشن کے سبھی الزمات سے انکار کیا تاہم اُنکے جواب سے غیر مطمئین اپو زیشن اراکین ایوان سے باہر نک گئے۔

***** ***** ***** 

 شہر یت تر میمی قا نون CAA کی مخالفت میں مہاراشٹر سمیت کل ملک بھر میں زبر دست احتجاج ہوئے۔ اِن احتجا جوں میں کئی سماجی اور طلباء تنظمیں شامل رہیں۔ اُتر پر دیش کے کچھ حصوں میں شہر یت تر میمی قا نون کی مخالفت کے دوران تشدد کے واقعات بھی پیش آئے۔ وہیں ممبئی کے اگست کرانتی میدان پر طلباء اور نو جوانوں کی متعدد تنظیموں نے کل جلوس نکالے ہزار وں کی تعداد میں نو جوان اِس جلوس میں شریک تھے۔
 اِس موقعے پر شہر یت تر میمی قا نون کو ختم کرنے  کے مطالبے پر مبنی بینرس اور پوسٹرس لہرائے گئے ۔ دوسری جانب کانگریس‘ نیشنلِسٹ کانگریس اور بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں نے ممبئی کے آزاد میدان پر احتجاج کیا وہیں ناگپور میں مسلم کائونسل اور جمیعت علماء ہند نے کل ودھان بھون پر مورچہ نکا لا۔ احتجاجی شہر یت تر میمی قانون کو منسوخ کرنے اور مہاراشٹر میں مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزر ویشن دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔کانگریس رہنما وجئے وڈیٹوِار نے بھی اِس احتجاج میں شر کت کی۔

***** ***** ***** 

  عثمان آ باد میں بھی طلباء تنظیموں نے ضلع کلکٹر دفتر تک جلوس نکا لا اور نعرے بازی کی۔ اِس جلوس میں بائیں بازو کی سیا سی جماعتوں کی طلباء تنظیموں نے خصو صی شر کت کی۔ ناندیڑ میں بھی اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور 12؍ مختلف طلباء تنظیموں کی جانب سے ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر کے مجسمے سے ضلع کلکٹر دفتر تک طلباء کا جلوس نکا لاگیا۔ پو نے ‘ سانگلی ‘ امرا وتی ‘ نا سک ‘ شو لا پور ‘ سا تارہ اور احمد نگر ضلع بھی کل سرا پا احتجاج رہے۔

***** ***** ***** 

 اِس بیچ بی جے پی کی طلباء تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد ABVP نے شہر یت تر میمی قانون کی حما یت میں کل یو نیور سٹی میں جلوس نکا لا تھا۔اِس پر  MIM اور امبیڈکر واری طلباء تنظیمیں آمنے سامنے آ گئیں۔ اِس موقعے پر پولس نے مدا خلت کر تے ہوئے صورتحال پر قا بو پا یا۔پولس نے بتا یا کہ ABVP نے بناء کسی اجازت حاصل کیے جلوس نکالا تھا۔

***** ***** ***** 

 سماجی خدمتگار انا ہزار آج سے اپنے آبائی گائوں رالے گن سِدّھی میں موَن برت رکھیں گے۔ انا ہزارے کی جانب سے کل جا ری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ملک میں خواتین پر مظالم کے بڑھتے واقعات اور نر بھیا  معاملے کے ملزموں کو اب تک سزا نہ دیئے جانے کے خلاف انا ہزار موَن برت رکھیں گے۔

***** ***** ***** 

 معروف مراٹھی اداکار شری رام لا گو کی آخری رسو مات آج پو نے میں پو رے سر کا ری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔ شری رام لا گو دل کا دورہ پڑنے سے منگل کے روز چل بسے تھے۔ وہ92؍ برس کے تھے۔

***** ***** ***** 

 نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کی موجود گی میں آج اورنگ آباد میں MGM یونیور سٹی کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ساتھ ہیMGM ادارے کا 37؍ واں یومِ تاسیس بھی منا یا جائے گا۔اِس کے علا وہ  MGM یونیور سٹی کے چانسلر انکوش رائو کدم کا شرد پوار کے ہاتھوں استقبال بھی کیا جائے گا۔

***** ***** 
*****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 10.04.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 10 April 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...