Saturday, 4 April 2026

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 04 اپریل 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 04 April-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۴/اپریل ۶۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہیں خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ بھارت رَتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا یومِ پیدائش صرف ایک جشن ہی نہیں بلکہ خیالات کو وسیع کرنے کا موقع ہے: وزیرِ اعلیٰ کا بیان۔
٭ ناسک ضلع کے ڈِنڈوری میں چار پہیہ کے کنویں میں گرنے سے 9 افراد ہلاک۔
٭ چون کھڑی کی تقریب روایتی طریقے سے منائی گئی۔
٭ انڈیا اسکلز ٹورنامنٹ میں مہاراشٹر کی ٹیم کا چار سونے کے تمغوں کے ساتھ بہتر کارنامہ۔
اور۔۔۔٭ محکمہ موسمیات کی مراٹھواڑہ کے کئی مقامات پر بارش کی پیش گوئی۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ بھارت رَتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا یومِ پیدائش صرف ایک جشن نہیں ہے بلکہ خیالات کو پھیلانے کا تہوار ہے۔ وہ کل 14‘ اپریل کو بابا صاحب امبیڈکر کے 135 ویں یومِ پیدائش کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک جائزاتی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ نئی نسل کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ معاشرے کو جو مواقع‘ حقوق اور ترقی ملتی ہے اس کے پیچھے کون ہے۔
14 اپریل کو ہونے والی جینتی کی تقریبات کیلئے ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مند چیتیہ بھومی آئیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ نے اس میٹنگ میں احکامات دئیے کہ ان کیلئے تمام ضروری سہولیات فراہم کروائی جائیں گی۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نے محکمہ محصولات کیلئے 35 ہزار 600 عہدوں کو منظوری دی ہے۔ یہ اطلاع وزیرِ محصول اور ناگپور کے سرپرست وزیر چندر شیکھر باونکولے نے دی۔ وہ کل ناگپورمیں میڈیا سے مخاطب تھے۔ باونکولے نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ سے ریاست میں گیارہ نئے ایڈیشنل ضلع کلکٹر آفس‘ آٹھ نئے ایس ڈی او آفس‘ دو نئے تحصیلدار آفس اور 69 اَپر تحصیلدار آفس کھولے جائیں گے۔
***** ***** *****
کل ناسک میں منعقدہ مہاراشٹر اندھی تقلید مخالف کمیٹی کی سنگھرش کانفرنس میں ایک قرارداد منظور کی گئی کہ ریاست کی تمام سیاسی جماعتیں فرضی باباؤں کے سلسلے میں اپنے لیڈروں‘ عہدیداروں اور کارکنوں کیلئے واضح اور سخت ضابطہئ اخلاق کا اعلان کریں۔ کانفرنس کا افتتاح سینئر مزدور رہنماء ڈاکٹر ڈی ایل کرار نے کیا۔ کراڑ نے مطالبہ کیا کہ اشوک کھرات کے پاس جانے والے ارکانِ اسمبلی اور وزراء کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے اور متعلقہ عہدیداروں کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
دریں اثناء‘ کمیٹی کے ریاستی ورکنگ صدر سنجئے بنسوڑے نے واضح کیا کہ کھرات کیس کی آخری دم تک پیروی کی جائیگی اور آنے والے دنوں میں جعلی باباؤں کے خلاف لڑائی تیز کی جائیگی۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت نے ایل پی جی گیس اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کیلئے ریاستوں اور مرکز کے زیرِ اہتمام علاقوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر نیرج متل نے اس سلسلے میں ریاستوں کو خط بھیجا ہے۔
دریں اثناء‘ چھترپتی سمبھاجی نگر میں ایل پی جی گیس چوری کا پردہ فاش کیا گیا ہے اور دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دریں اثناء‘ مغربی ایشیاء میں تنازعات کے درمیان بھی انڈین آئیل بھارت میں گھریلو صارفین کو یومیہ 28 لاکھ ایل پی جی سلنڈر کا ذخیرہ فراہم کررہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جنگ سے پہلے کی فراہمی کے قریب قریب سلنڈر فراہم کیے جارہے ہیں۔
***** ***** *****
INS تاراگری یہ ایک جدید ترین جنگی جہاز کل بھارتی بحریہ میں شامل ہوا۔ یہ تقریب وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ کی موجودگی میں وشاکھا پٹنم کے نیول ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔ ناقابلِ تسخیر اور جدید ہتھیاروں کی بہت سی جدید خصوصیات سے لیس اس جنگی جہاز کو مجگاؤں ڈاک شپ بلڈرز کمپنی نے بنایا ہے۔
***** ***** *****
گڈفرائیڈے کے موقعے پر کل ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ گڈفرائیڈے کے موقعے پر ہر کوئی عیسیٰ مسیح کے پیار‘ ہمدردی اور معافی کے پیغام کو یاد کررہا ہے۔ نائب صدرِجمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ ہمدری اور درگزر کی صفات سب میں بڑھیں۔
***** ***** *****
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کل چھترپتی شیواجی مہاراج کو ان کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے و نائب وزیرِ اعلیٰ سنیترا پوار نے بھی چھترپتی شیواجی مہاراج کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
ناسک ضلع کے دنڈوری میں کل ایک چار پہیہ گاڑی کے کنویں میں گرنے سے پانچ طلبہ سمیت نو افراد کی موت ہوگئی۔ یہ چار پہیہ ایک کھیت کے کنویں میں اس وقت گر گئی جبکہ طلبہ ایک ایک نجی ٹیوشن کلاس سے واپس لوٹ رہے تھے۔ امدادی کارروائیاں رات دیر گئے تک جاری رہیں اور تمام کی لاشیں نکال لی گئیں۔
***** ***** *****
پولس نے کل پربھنی تعلقے کے سمساپور شیوار میں پٹاخہ بنانے کے غیر قانونی اڈے کے خلاف کارروائی کی۔ اس کارروائی میں دھماکہ خیز مواد‘ کیمیکلز اور پٹاخے بنانے میں استعمال ہونے والا دیگر سامان ضبط کیا گیا‘ جس کی مالیت تقریباً دو لاکھ روپئے تھی۔ اس معاملے میں سنجئے سداشیو شندے اور سدرشن سداشیو شندے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلعے کے ییرماڑا میں ییڑیشوری دیوی کے چیتر پورنیما تہوار کے دوران کل روایتی انداز میں چونا کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جیسے ہی دیوی کی پالکی جو پہاڑوں سے آئی تھی دوپہر کو امرائی پہنچی، ہزاروں عقیدت مند جمع ہوگئے اور پالکی پر کٹے ہوئے چونے کی بارش کی۔ اس موقعے پر ہیلی کاپٹر سے پالکی پر پھول نچھاور کیے گئے۔
***** ***** *****
ورلڈ اسکلز مقابلوں کی مشق سمجھے جانے والے انڈیا اسکلز 2025-26 ٹورنامنٹ میں مہاراشٹرکے مسابقین نے کُل 17 تمغے جیتے ہیں‘ جن میں چار طلائی‘ آٹھ چاندی اور پانچ کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ یہ مقابلہ جو اُترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہوا ہنر اور روزگار کے نام پر منعقد کیا جارہا ہے۔ وزیرِ صنعت و اختراع منگل پربھات لوڈھا نے پوری ٹیم اور فاتحین کو مبارکباد دی ہے۔ آئندہ ستمبر میں چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ ورلڈ اسکلز مقابلے کیلئے ان جیتنے والوں کی تربیت کا اگلا دور شروع ہوگا۔
***** ***** *****
پربھنی میں علاقائی محصول کھیل و ثقافت مقابلوں کا افتتاح ضلع کی سرپرست وزیر میگھنا بورڈیکر نے کل کیا۔ بورڈیکر نے اپیل کی کہ ہر ایک کو روزمرہ کے کام کے تناؤ کو دور کرنے اور ذہنی و جسمانی صحت کیلئے کھیل کھیلنا چاہیے۔ اس تقریب میں ڈویژنل کمشنر جتندر پاپلکر‘ وسنت راؤ نائیک مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اِندرمنی سمیت مختلف اضلاع کے ضلع کلکٹرس موجود تھے۔ پربھنی میں زرعی یونیورسٹی کے اشومیدھ میدان پر اس تین روزہ پروگرام کے دوران مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
***** ***** *****
بیڑ شہر کیلئے منظور شدہ امرت واٹر سپلائی اسکیم کے کام کا جائزہ رکنِ اسمبلی وجئے سنگھ پنڈت نے جیون پرادھیکرن کے چیف انجینئروں کے ساتھ لیا۔ کام میں سنگین بے قاعدگیوں اور تاخیر کے ساتھ ساتھ ٹھیکیدار کی بے ایمانی بھی بے نقاب ہوئی۔ اس معاملے کے انکشاف کے بعد ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر شہر کے جونابازار علاقے کی مکہ مسجد کے روبرو 2026کے عازمینِ حج کیلئے ایک خصوصی سعودی ریال ایکسچینج کاؤنٹر کا کل افتتاح ہوا۔ اس سہولت کے تحت خصوصاً چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے سے جانے والے تمام عازمینِ حج کو مناسب ریٹ پر سعودی کرنسی فراہم کی جائیگی۔ تمام حجاجِ کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور قانونی سعودی ریال بل کے ساتھ حاصل کریں۔
دریں اثناء‘ آئندہ پیر 6 اپریل سے روزانہ صبح آٹھ تا سوا نو بجے چھترپتی سمبھاجی نگر کے سپریم گلوبل اسکول ناگسین کالونی میں عازمینِ حج کی تربیتی نشست منعقد ہوگی۔ اس میں خواجہ نصرت اللہ حج کی رہنمائی فرمائیں گے۔ حج کمیٹی اور ٹور سے جانے والے عازمین سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔
***** ***** *****
دھاراشیو شہر اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں کل شام بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے ییرمالا میں ییڑائی دیوی اور تلجا پور کی تلجابھوانی دیوی کی یاترا میں شریک عقیدت مندوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بیڑ ضلعے کے کئی علاقوں میں بھی کل طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ اس بارش سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور گندم، جوار، مکئی سمیت کئی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا۔ چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے میں بھی کل بارش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جالنہ شہر سمیت ضلعے میں صبح سے ہی گھن گرج کے ساتھ ہلکی بارش ہورہی ہے۔
دریں اثناء‘ آج مراٹھواڑہ سمیت ریاست کے مختلف مقامات پر بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے میں واقع عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل غارہائے اجنتا کے علاقے میں کل سیاحوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا۔ اس واقعے میں تقریباً 82 سیاح زخمی ہوئے۔ گزشتہ دو ماہ میں اس طرز کا یہ چھٹا واقعہ ہے۔
***** ***** *****
لاتور شہر میں پانی کی فراہمی کل بحال کر دی گئی۔ شہر کو دھنے گاؤں پشتے سے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ تاہم طوفانی ہواؤں اور بے موسمی بارشوں کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے پانی کی فراہمی مسدود ہوگئی تھی۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع کے نئے ضلع کلکٹر ونئے گوڑا.جی.سی. نے کل اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کر لیا۔ اس موقعے پر گوڑا نے تعلیم، صحت، سیاحت کے فروغ سمیت ضلعے کی ہمہ جہت ترقی کیلئے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
اور آخر میں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر...
٭ بھارت رَتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا یومِ پیدائش صرف ایک جشن ہی نہیں بلکہ خیالات کو وسیع کرنے کا موقع ہے: وزیرِ اعلیٰ کا بیان۔
٭ ناسک ضلع کے ڈِنڈوری میں چار پہیہ کے کنویں میں گرنے سے 9 افراد ہلاک۔
٭ چون کھڑی کی تقریب روایتی طریقے سے منائی گئی۔
٭ انڈیا اسکلز ٹورنامنٹ میں مہاراشٹر کی ٹیم کا چار سونے کے تمغوں کے ساتھ بہتر کارنامہ۔
اور۔۔۔٭ محکمہ موسمیات کی مراٹھواڑہ کے کئی مقامات پر بارش کی پیش گوئی۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 04.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 04 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...