AIR News Urdu Text Bulletin, Aurangabad 16.03.2017 8.40- 8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 16 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۶ مارچ ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
Date - 16 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۶ مارچ ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
مراٹھواڑہ کے بیڑ‘ لاتور‘ عثمان آباد‘ ناندیڑ‘ ہنگولی اَور پربھنی اِن چھ اَضلاع میں کل کئی مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ غیر موسمی بارِش ہوئی۔ اِس بارِش کے دَرمیان بجلی گرنے سے بیڑ ضلع میں پانچ تاہم لاتور اَور شولا پور میں ایک ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بیڑ ضلع میں بیڑ‘ اَمبا جوگائی اَور گیورائی تعلقوں میں غیر موسمی بارِ ش ہوئی۔ پرلی اَور کیج تعلقوں میں بجلی گرنے سے دو۔ دو اَفراد اِسی طرح اَشٹی تعلقے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بجلی گرنے کی وَجہ سے دیگر دو اَفراد زَخمی ہوگئے۔ منجھلے گائوں تعلقے میں طوفانی ہوائوں کی وَجہ سے چند مکانات کے ٹین اُڑ گئے۔
لاتور شہر میں چند مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔ بجلی گرنے سے ڈھاکنی میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ اودگیر‘ شِرور‘ نلنگا‘ اُستوری‘ مُروڑ‘ اوراد‘ شہاجنی‘ اَحمد پور‘ دیونی وَغیرہ مقامات پر ہوائوں اَور بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ کل غیر موسمی بارِش ہوئی۔
پربھنی ضلع میں سون پیٹھ تعلقے میں وِیٹا اَور مُدگل علاقے میں ژالہ باری سمیت بارِش ہوئی۔ عثمان آباد تعلقے کے کلمب‘ دیو دھانورا‘ واشی کے علاقوں میں کل گھن گرج اَور ہوائوں کے ساتھ ژالہ باری اَور غیر موسمی بارِش ہوئی۔ تلجا پور تعلقہ کے کئی مقامات پر غیر موسمی بارِش ہوئی۔ اِس بارِش کی وَجہ سے بجلی گرنے سے تین مویشی ہلاک ہوگئے۔
عمرگہ میں بھی موسلا دھار بارِش ہوئی۔ اِسی طرح عثمان آباد کے تعلقے کے بیس سے 22/ دیہاتوں میں کل غیر موسمی بارِش ہونے کی خبر ہمارے نمائندے نے دی۔ ضلع میں آم‘ گیہوں‘ جوار‘ اِن فصلوں کا نقصان ہوگیا۔ فصلوں کے نقصان کے پنچنامے کرنے کا حکم تحصیلدار آیوش پرشاد نے دِیا ہے۔
ناندیڑ ضلع کے کئی مقامات پر کل غیر موسمی بارِش ہوئی۔ ہنگولی ضلع کے بسمت میں بارِش ہونے کی اِطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
شولا پور ضلع کے پنڈھر پور سمیت کئی تعلقوں میں بارِش ہوئی۔ کرماڑا تعلقے میں بجلی گرنے کی وَجہ سے دو بیل ہلاک ہوگئے۔
دَریں اَثناء ژالہ باری کی وَجہ سے ہوئے نقصانات کے فوراً پنچنامے کرنے کا حکم وَزیرِ زِراعت پانڈورنگ پھُنڈکر نے محکمۂ زِراعت کو دِیا ہے۔ کل اِس سلسلے میں اُنھوں نے ممبئی میں میٹنگ لی اَور محصول مشنری کی مدد سے نقصانات کے پنچنامے کرنے کے اِحکام دِئیے۔
کل صبح تک محکمۂ موسمیات کے اَندازے کے مطابق مراٹھواڑہ سمیت وِدربھ کے چند مقامات پر گھن گرج اَور ہوائوں کے ساتھ بارِش ہوگی۔ اِس کے مدِنظر عوام کو محتاط رَہنے کی ہدایت ناندیڑ ضلع کلکٹر آفس نے دی ہے۔
---------------------------------
کسانوں کی قرض معافی کے مسئلے پر کل اَسمبلی کا کام کاج نہ ہوسکا۔ دونوں ایوانوں میں اِس مطالبہ پر اَراکین نے نعرے بازی کرنے کی وَجہ سے کام کاج ملتوی کرنا پڑا۔
قانون ساز کونسل میں کام کاج شروع ہوتے ہی حزبِ مخالف پارٹی رَہنما دھننجے منڈے نے قرض معافی کا مطالبہ کیا۔ اِس پر تعمیراتِ عامّہ کے وَزیر چندر کانت پاٹل نے کہا کہ اِس پر فوراً فیصلہ نہیں لیا جاسکتا۔ وَزیرِ اَعلیٰ کے ساتھ بات چیت کرکے راستہ نکالا جائیگا۔ اِس کے بعد ایوان میں رَخنہ اَندازی کی وَجہ سے اِسپیکر کو دِن بھر کے لیے اِجلاس کی کاروائی ملتوی کرنی پڑی۔
قانون ساز اَسمبلی میں بھی اِس مطالبہ پر اَراکین نے نعرے بازی کی۔ جس کی وَجہ سے تین مرتبہ ایوان کی کاروائی ملتوی کرنی پڑی اَور آخر میں تمام دِن کے لیے اِجلاس کی کاروائی ملتوی کرنی پڑی۔
---------------------------------
مرکزی حکومت کے ملازِمین اَور سبکدوش ملازِمین کے مہنگائی بھتہ میں دو فیصد کا اِضافہ کرنے کا فیصلہ کل مرکزی کابینہ نے لیا۔ یکم جنوری سے یہ فیصلہ عائد کیا جائیگا۔ اَب مہنگائی بھتہ چار فیصد ہوگیا ہے۔ ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارِشات کے تحت یہ اِضافی مہنگائی بھتہ دِیا گیا ہے۔ 48/لاکھ 85/ ہزار مرکزی ملازِمین اَور 55/ لاکھ 51/ ہزار سبکدوش ملازِمین کو اِ س کا فائدہ حاصل ہوگا۔
---------------------------------
کرنسی تبدیلی کے بعد کیے گئے مبینہ کاروبار کے پس منظر میں پربھنی شہر کے آٹھ مقامات پر محکمۂ اِنکم ٹیکس نے چھاپے مار کر تقریباً 9/ کروڑ روپیوں کی غیر حسابی املاک ضبط کی ہے۔ اِن میں ایک اِمدادِ باہمی پت سنستھا اَور سات تاجر شامل ہیں۔ اِس کاروائی میں وَزیرِ اَعظم غریب کلیان یوجنا کے تحت پانچ کروڑ 60/ لاکھ روپیوں کی ملکیت ظاہر کی گئی ہے۔
---------------------------------
چھترپتی شیواجی مہاراج کی جینتی کل منائی گئی۔ اَورنگ آباد کے کرانتی چوک علاقے میں شیواجی مہاراج کے مجسّمے کو ہار پہنا کر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اِس موقع پر مختلف پارٹیوں‘ تنظیموں کے عہدیدار‘ وَرکرس اَور شہری صبح سے کثیر تعداد میں موجود تھے۔ ناندیڑ‘ عثمان آباد‘ پربھنی‘ ہنگولی‘ جالنہ‘ بیڑ اَور لاتور سمیت تمام مقامات پر شیواجی مہاراج کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
اِس موقع پر گاڑیوں کی رَیلیاں‘ جلوس‘ خون کے عطیات کے کیمپ وَغیرہ پروگرامس کا اِہتمام کیا گیا تھا۔
---------------------------------
No comments:
Post a Comment