Sunday, 12 March 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 12 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  12 ؍مارچ 2017
وقت : صبح  8.40 سے  8.45
 اُترپردیش اورگواسمیت پانچ رِیاستوں کے انتخابی نتائج کل ظاہر کردئیے گئے۔ بھارتیہ جنتاپارٹی نے اُترپردیش اوراُتراکھنڈ میںبہترین کامیابی حاصل کی۔پنجاب میںکانگریس پارٹی کوواضح اکثریت حاصل ہوئی۔منی پورمیںاِقتداروالی کانگریس کواورگوامیںاِقتداروالی بھارتیہ جنتاپارٹی کو اکثریت کے اعدادحاصل نہ ہوسکے۔اُترپردیش میںجملہ چارسوتین نشستوں میںسے بھارتیہ جنتاپارٹی نے 312؍نشستوں پرکامیابی حاصل کی۔اِقتدار والی سماج وادی پارٹی کو47؍،بہوجن سماج پارٹی کو19؍ اورکانگریس پارٹی کوصرف سات نشستوں پرکامیابی ملی۔اُتراکھنڈ میںاَسمبلی کی 70؍نشستوں میں سے 56؍نشستوں پربھارتیہ جنتاپارٹی کے اُمیدوارکامیاب ہوئے۔کانگریس پارٹی کوگیارہ نشستیں حاصل ہوئیں۔ لوہ گھاٹ حلقہ انتخاب کانتیجہ ہنوز ظاہر نہیںکیاگیا۔ووٹوں کی گنتی کے دوران ایک رائے دہی مشنری میں خرابی آنے کی وجہہ سے یہ ووٹوں کی گنتی نہیںہوسکی۔اس رائے دہی مرکزپردوبارہ چنائو کرنے کاحکم انتخابی کمیشن نے دیا ہے۔کانگریس کے وَزیراعلیٰ ہریش رائوت اپنے دونوں حلقہ انتخاب میںہارگئے ہیں۔
 پنجاب میںاِقتداروالی شرومنی اِکادلی دَل اوربھارتیہ جنتاپارٹی اتحادکوشکست ہوئی۔کانگریس پارٹی نے 117؍ نشستوں میںسے 77؍ نشستوں پرکامیابی حاصل کرتے ہوئے واضح اکثریت حاصل کرلی۔عام آدمی پارٹی کو20، شرومنی اِکادلی دَل کوپندرہ اوربھارتیہ جنتاپارٹی کوصرف تین نشستیں حاصل ہوئیں۔
 منی پورمیں60؍نشستوں میںسے کانگریس پارٹی کوسب سے زیادہ 28؍نشستیں حاصل ہوئیں۔بھارتیہ جنتاپارٹی کو21؍ترنمول کانگریس کو ایک اورمقامی پارٹیوں کے امیدواردس نشستوں پرکامیاب ہوئے۔یہاں اکثریت حاصل کرنے کے لئے کانگریس کوتین تاہم بھارتیہ جنتاپارٹی کو دس نشستوں کی ضرورت ہے۔گوامیںچالیس نشستوں میںسے کانگریس کوسب سے زیادہ 17؍اوربھارتیہ جنتاپارٹی کو13؍نشستوں پرکامیابی حاصل ہوئی۔ مہاراشٹروادی گومتک پارٹی نے تین گوافاروارڈپارٹی نے تین،راشٹروادی کانگریس پارٹی نے ایک اسی طرح تین نشستوں پرآزاداُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
***************************
 وَزیراعلیٰ لکشمی کانت پارسے کرکوکانگریس کے اُمیدواردیانند سوپٹے نے ساڑھے تین ہزارووٹوں سے شکست دی۔گوامیںاکثریت حاصل کرنے کے لئے کانگریس کوچاراوربھارتیہ جنتاپارٹی کوآٹھ نشستوں کی ضرور ت ہے۔اُترپردیش اوراُتراکھنڈ میںعوام نے ظاہر کئے گئے بھروسے پروَزیر اعظم نریندرمودی اوربھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی صدرامیت شاہ نے عوام اسی طرح ورکرس کاشکریہ اداکیاہے۔وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے اس ضمن میں اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی یعنی کرنسی تبدیلی کے فیصلے کوعوام کی حمایت ظاہرکرتی ہے۔
 تاہم بھارتیہ جنتاپارٹی کے رِیاستی صدررُکن پارلیمنٹ رائوصاحب دانوے نے کہا کہ عوام نے پھرایک مرتبہ ترقی کے مسئلے پرمہرثبت کردی ہے۔ اسی بیچ ان انتخابات میںہوئی ناکامی کی ذمہّ داری قبول کرتے ہوئے اکھلیش یادونے اُترپردیش کے وَزیراعلیٰ کا،ہریش رائوت نے اُتراکھنڈ کے وَزیر اعلیٰ کااورلکشمی کانت پارسے کرنے گوا کے وَزیراعلیٰ کے عہدے کااستعفیٰ دے دیا ہے۔پنجاب کے وَزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل آج اپنے عہدے کا استعفیٰ دیںگے۔
***************************
 انتخابات کے دوران بلیک منی پرقابوپانے کے لئے انتخابی کمیشن نے کیش لیس کاروبارکوفوقیت دینے کافیصلہ لیاہے۔چیف الیکشن آفیسر نسیم زیدی نے پی ٹی آئی خبررساں کواس کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ اس کی وجہہ سے انتخابی عمل میںشفافیت پیداہوگی۔
***************************
 پونا۔شولاپورشاہراہ پرنجی منی بس اورٹرک کے دَرمیان ہوئے حادثے میںگیارہ افرادہلاک ہوگئے۔کل صبح ساڑھے تین بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔اکّل کوٹ سے درشن کے لئے جارہی منی بس پونا سے قریب اَچانک جانوردَرمیان میںآنے کی وجہہ سے ڈِیوائیڈرپارکرکے مخالف سمت سے آرہے ٹرک سے ٹکراگئی ۔اِس کی اِطلاع پولس ذرائع نے دی۔مرنے والوں میںپانچ خواتین،پانچ مرداورایک معصوم لڑکی شامل ہے۔
***************************
 بینکس کے بچت کھاتوں سے رقم نکالنے کی حد کل سے ختم کی جارہی ہے۔تمام قسم کے بینک کھاتے داراپنے کھاتوں سے جتنی رقم چاہے اُتنی رقم نکال سکتے ہیں۔اب تک بچت کھاتوں سے پیسے نکالنے کی حد50؍ہزارروپئے تھی ۔کرنسی تبدیلی کے بعد سے بینکس اکائونٹس سے رقم نکالنے پررِیزروبینک نے پابندی عائدکی تھی۔مرحلے وارا س پابندی کوختم کیاگیا۔
***************************
 ہولی جلانے کاتہوارآج منایاجارہاہے۔شہری اس تہوارکومناتے وقت درختوں کاقتل نہ کریں۔رسمی طورپراس تہوارکومنائیں ۔ ایسی اپیل ماحولیاتی تنظیمی سمیت سماجی تنظیموں نے کی ہے۔
***************************

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 24.04.2026 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 24 April 2026 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्र...