Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 14 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۴؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date- 14 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۴؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
گوا میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ عہدے کے امید وار منو ہر پریکر کو حکو مت ساز ی کی دعوت دینے سے متعلق گور نر مُردُلا سنہا کے فیصلے کو کانگریس نے عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا ہے۔ گوا پا رلیمانی کمیٹی کے قائد چندر کانت کوَڑیکر نے یہ در خواست داخل کی اور مطالبہ کیا کہ منو ہر پریکر کی آج مجوزہ حلف بر داری پر حکم التواء جاری کیا جائے۔ چیف جسٹِس آف اِنڈیا جے ۔ایس۔ کھیہر کی رہائش گاہ پر کل رات اُنھیں اِس در خواست سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ آج صبح اِس در خواست پر ایک خصو صی بینچ سماعت کریگی۔فی الحال عدالت عظمیٰ کو ایک ہفتے طویل ہولی کی تعطیلات ہیں۔ عدالت میں جمع کی گئی اِس در خواست میں کہا گیا ہے کہ گو ا اسمبلی میں کانگریس سب سے بڑی سیاسی جما عت ہے اِس لیے ضوابط کے مطابق اُسے حکو مت سازی کے لیے مد عو کیاجا نا چا ہیے تھا لیکن روا یت شکنی کر تے ہوئے گور نر نے صرف13؍ ارکان والی بی جے پی کو ریاست میں حکو مت سازی کی دعوت دی ہے۔ دریں اثناء گوا اسمبلی میں کانگریس کے17؍ ارکان منتخب ہو نے کے با وجود حکو مت بنا نے میں نا کا می پر نو منتخبہ اراکین اسمبلی کے ایک نا راض گروپ نے اِس کے لیے پا رٹی قیا دت کو ذِمہ دار قرار دیا ہے۔
نو منتخب ایم ایل اے وشوجیت رانے نے کہا کہ پارٹی قائدین نے صورتحال پر منا سب رویہ اختیار نہیں کیا۔ پارٹی کی واحد خا تون ایم ایل اے جینِفر مونسیرات نے کہا کہ عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ سے انصاف کرنے میں پارٹی نا کام رہی ہے۔ کانگریس کے سر کر دہ قائد دِگ وِجئے سنگھ نے کہا ہے کہ گوا میں بی جے پی کو حکو مت سازی کی دعوت دینا روا یت شکنی ہے اور ریاست میں سب سے زیادہ نشِستیں حاصل کرنے والی کانگریس کو حکو مت بنا نے کے حق سے محروم کر کے منو ہر پریکر نے اقتدار کو یر غمال بنا یا ہے۔
***************************
منو ہر پریکر آج گوا کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ پنجی میں راج بھون میں یہ تقریب حلف بر دا ری عمل میں آئے گی۔ اِس تقریب میں کم وبیش 8؍ وزراء حلف لیں گے۔ اِن میں مہا راشٹر وادی گو منتک پارٹی اور گوا فار ورڈ بلاک کے2-2؍ اور 2؍ آزاد امید وار شامل ہونگے۔ یہ اطلاع بی جے پی کے ریاستی صدر وِنئے ٹنڈولکر نے اخبا ری نمائندوں کو دی۔ منو ہر پریکر نے کل وزیر دِفاع کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو وِزا رت دِفاع کا اِضا فی قلم دان دیا گیا ہے۔
***************************
منی پور کے وزیر اعلیٰ او۔ ایبو بی نے کل شب اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جِس کے بعد نئی حکو مت کے قیام کے لیے راستہ صاف ہو گیا۔ حال ہی میں ہوئے انتخا بات میں 60؍ رکنی اسمبلی میں کانگریس نے سب سے زیادہ 28؍ نشِستیں حاصل کیں۔ جبکہ بی جے پی دوسرے نمبر پر ہے۔ لیکن دونوں ہیپارٹیوں نے یہاں حکو مت سازی کا دعویٰ پیش کیا ہے۔
***************************
شیو سینا سر براہ اُدّھو ٹھاکرے نے پارٹی کے اراکین اسمبلی کو ہدا یت کی ہے کہ کسا نوں کے قرضہ جات معاف ہونے تک اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی کار وائی چلنے نہ دی جائے۔ یہ اطلاع پارٹی رہنما اور وزیر ما حولیات رامداس کدم نے کل رتنا گیری ضلع کے موضع کھیڑ میں اخبا ری نمائندوں کو دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ کسانوں کے قرضہ جات کی معا فی کے موضوع پر شیو سینا نے جار حا نہ رُخ اختیار کر رکھا ہے اور اب پارٹی سر براہ کے حکم کے مطا بق قر ضہ جات کی معا فی کے اعلان تک اسمبلی کی کار وائی چلنے نہیں دی جائے گی۔
دریں اثناء آج ریاست میں پنچا یت سمیتیوں کے چیئر مین اور ڈِپٹی چیئر مین کے انتخاب کے پیش نظر اجلاس کی مدت ایک دن کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔
***************************
تھا نہ ضلع کے بھیونڈی میں کانگریس رہنما منو ج مہا ترّے کے قتل کے معا ملے میں19؍ ملزموں کے خلاف انسداد منظم جرائم قا نون مکو کا کے تحت مقد مہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ اطلاع تھا نہ کے ایڈیشنل پولس کمشنر منوج را نا ڈے نے دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ملزمان نے سیا سی فائدے کے لیے یہ قتل کیا اور علا قے میں دہشت کا ما حول پیدا کر نے کی کوشش کی ۔ اب تک 19؍ میں سے صرف 7؍ افراد کو گرفتار کیا جا سکا ہے۔ کانگریس قائد منوج مہا ترّے کو14؍ فر وری کو سیاسی رقا بت کی بنیاد پر قتل کر دیا گیا تھا۔
***************************
ریاست میں پنچا یت سمیتیوں کے چیئر مین اور ڈِپٹی چیئر مین کے عہدوں کے لیے آج انتخاب ہو رہے ہیں۔ اورنگ آ باد ضلع کے9؍
لاتور کے10؍ بیڑ کے11؍ جا لنہ کے8؍ ناندیڑ16؍ ہنگولی 5؍ پر بھنی9؍ اور عثمان آباد ضلع کی8؍ پنچا یت سمیتیوں کے چیئر مین اور ڈِپٹی چیئر مین آج منتخب ہونگے۔ مراٹھواڑہ کے کُل 76؍ پنچا یت سمیتیوں میں سے بی جے پی 21؍ کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس 12-12؍ اور شیو سینا کو 5؍ مقا مات پر اکثر یت حاصل ہے۔
***************************
سوابھیما نی شیتکری سنگھٹنا کے سر براہ رکن پارلیمنٹ راجو شیٹی نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت کسا نوں کے ساتھ میٹھی بات کر کے نا انصا فی کر رہی ہے۔ وہ کل لاتور میں اُن کی پارٹی کی جانب سے نکالے گئے کسا نوں کے ایک جلوس سے خطاب کر رہے تھے۔
***************************
No comments:
Post a Comment