Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 10 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۰ ؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date- 10 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۰ ؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
پارلیمنٹ نے زچگی سے متعلق تر میمی بل 2016ء کو آج لوک سبھا میں منظور کیئے جانے کے بعد منظوری دیدی۔ راجیہ سبھا میں یہ بل پہلے ہی منظور کر لیا گیا ہے۔ اِس بل میں منظّم سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین کے لیے زچگی سے متعلق معہ تنخواہ رخصت 12؍ ہفتوے سے بڑھا کر 26؍ ہفتے کر نے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اِس قا نون کا اطلاق صرف 2؍زندہ بچوں کے لیے ہو گا۔ تیسرے بچّے کے لیے صرف12؍ ہفتوں کی رخصت ملے گی۔ 3؍ ماہ سے کم عمر کے بچوں کو گود لینے والی خواتین ملازمائوں کو بھی12؍ ہفتوں کی رخصت کی تجویز اِس بل میں شامل ہیں۔ اِس قا نون کا اطلاق کانوں، فیکٹریوں اور ایسے تمام اِداروں میں ہو گا جہاں10؍ یا اُس سے زائد افراد کام کر تے ہوں۔
***************************
سپا ہیوں کی بیویوں سے متعلق متنا زعہ بیان دینے والے پنڈھر پور سے رکن کائونسلPrashant Paricharak کو کائونسل کے چیئر مین نے دیڑھ سال کے لیے معطّل کر دیا ہے۔ Paricharak کے متنا زعہ بیان سے متعلق تفتیش کے لیے ایک کمیٹی مقرر کی گئی ہے جو آئندہ مانسون اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کر دے گی۔ اِس موضوع پر گذشتہ 2؍ دنوں سے حزب اختلاف کی جانب سے شدید تنقید اور شور و غل اور ہنگا مہ آ رائی کے با عث ایوان کی کار وائی تعطّل کا شکا ر تھی۔ کل بھی ایوان بالا میں کسا نوں کی قر ض معا فی کے معاملے پر حزب اختلاف کے جار حا نہ تیور کو دیکھتے ہوئے چیئر مین نے پہلے 15؍ منٹ اور بعد میں دن بھر کے لیے ایوان کی کار وائی ملتوی کر دی۔
***************************
دریں اثناء کل اسمبلی کے ایوان زیریں میں بھی کسا نوں کے قر ض معا فی کا موضوع چھا یا رہا۔ حزب اختلاف کے ساتھ ساتھ حکمراں اتحاد کے ار کان نے بھی کسا نوں کے قر ضۂ جات کی معا فی کا مطالبہ کیا۔ کل اسمبلی میں کام کاج کی شروعات سے پہلے کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ار اکین نے وِدھان بھون کے احا طے میں کسا نوں کے قر ضۂ جات کی معا فی کے لیے مظا ہرے کیئے اور نعرے بازی کی۔ کانگریس اورNCP کے ساتھ ساتھ حکمراں BJP اور شیو سینا نے بھی اِس نعرے بازی میں حزب اختلاف کا ساتھ دیا۔
اسمبلی میں کام کاج شروع ہو تے ہی حزب اختلاف اور حکمراں ار کان نے اِس موضوع پر جار حا نہ رخ اختیار کیا۔ شور و غل اور ہنگا مہ آ رائی کے سبب پہلے 3؍ مر تبہ ایوان کی کار وائی ملتوی کی گئی۔
تاہم ہنگا مہ آ رائی کے کچھ تھمنے کے آ ثار نہ دیکھتے ہوئے اِسپیکر ہری بھائو با گڑے نے دن بھر کے لیے کار وائی کے ملتوی کر نے کا اعلان کیا۔
دریں اثناء وزیر مالیات سُدّھیر مُنگنٹی وار نے صحیفہ نِگا روں سے بات چیت کے دوران کہا کہ حکو مت کسا نوں کو قر ضۂ جات سے نجات دلا نے کے لیے عملی اقدا مات کر رہی ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ حزب اختلاف در اصل کسا نوں کے قر ض معاف کر وا کر کسانوں کو نہیں بلکہ ریاست کے امداد ِ با ہمی بینکوں کو فائدہ پہو نچا نا چا ہتا ہے۔
***************************
خواتین کے تحفظ کے لیے بنا ئے گئے قوا نین پر عمل در آ مد کے لیے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔ یہ بات اُمور داخلہ کے مملکتی وزیر دیپک کیسر کر نے کہی ہے۔ اسمبلی کے ایوان بالا میں ایک سوال کے جواب میں اُنھوں نے یہ بات کہی۔ کیسر کر نے کہا کہ اِس کمیٹی میں محکمۂ پولس کی خاتون اعلیٰ افسر اور اسمبلی کے دو نوں ایوانوں کی2-2؍ خواتین ار کان کو شامل کیا جائے گا۔
***************************
اِنٹر کاسٹ شادی کے لیے دی جانے والی امدا دی رقم کی تجویز روانہ کرنے کے لیے 21؍ ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کر نے والے ناندیڑ ضلع پریشد کے سوشل ویلفیئر آفیسر سنیل کھمِتکر اورسپرنٹنڈنٹ امول شری منوار کو اِنسداد بد عنوانی شعبہ کے دستے نے کل گرفتار کر لیا۔ اِنٹر کاسٹ شادی کر نے والے جوڑوں کو مر کزی حکو مت کی جانب سے ڈھائی لاکھ روپیوں کی تر غیبی امداد دی جا تی ہے۔ اِسی طرح کے ایک جوڑے کی اِمداد کی تجویز روانہ کرنے کے لیے اِن افسران نے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔
***************************
سینئر مراٹھی نقّا د وی۔ بی۔ دیشپانڈے کل پونہ میں چل بسے ۔وہ87؍ برس کے تھے۔ وہ مہا راشٹر سا ہتیہ پریشد کے سابقہ کار گذار صدر بھی تھے۔ اُنھوں نے تنقید سے متعلق مراٹھی زبان میں51؍ کتا بیں مر تب کی ہیں۔ اُنھیں مہا راشٹر سا ہتیہ ایوارڈ سمیت، نا ٹیہ گوَروَ اور ناٹیہ در پن ایوارڈس بھی دیئے جا چکے ہیں۔ کل پو نا میں اُن کی آخری رسو مات ادا کی گئی۔
***************************
اورنگ آ باد کے والوج صنعتی علاقے میں منعقدہ 3؍ روزہ نمائش مراٹھواڑہ اِنڈسٹریل الیکٹریکل فیئر2017ء کا افتتاح کل اِنڈین الیکٹریکل اینڈ الکٹرانکس مینو فیکچررس ایسو سی ایشن کے سابق صدر رمیش چانڈک کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ صنعتکار وں اور صا رفین کے ما بین راست رابطہ کی غرض سے چیمبر آف مراٹھواڑہ اِنڈسٹریز اینڈ ایگریکلچر اور مراٹھواڑہ Auto Clusterکی جانب سے اِس نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
***************************
اورنگ آباد کے سر کا ری میڈیکل کالج ہسپتال کا باہری مریضوں کی جانچ کا یو نِٹ OPD پر سوں 12؍ مارچ کو اِتوار کی ہفتہ واری تعطیل کے با وجود کھُلارہے گا۔ جبکہ پیر13؍ مارچ کو ہو لی کے تہوار کے باعث OPD بند رہیگی۔ گھا ٹی کے میڈیکل سُپرنٹنڈنٹ نے ایک پریس ریلریز کے ذریعے یہ اطلاع دی ہے۔
***************************
No comments:
Post a Comment