Friday, 2 June 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 02 June 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  02 ؍جون  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 کِسانوں کی کل سے شروع ہوئی ہڑتال کاتمام رِیاست میں مِلاجُلااثرنظرآیا۔کولہاپور،واشم سمیت چند اضلاع میںسبزی ترکاری اور دودھ کی فراہمی پرہڑتال کااثردیکھائی نہیںدیا۔اِس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔رِیاست میںدیگرمقامات پرہڑتال کامِلاجُلااثرنظرآیا۔ناسک میں ہڑتال کے دوران تشددپھیل گیا۔ایولہ میںچندگاڑیوں کی توڑپھوڑکی گئی۔ہجوم کومنتشرکرنے کے لئے پولس نے لاٹھی چارج اورآنسوگیس کااستعمال کیا۔ رِیاست میںکئی مقامات پرزرعی مال کے حمل ونقل کرنے والے گاڑیوں کوروک کردودھ اورسبزی ترکاری راستوں پرپھینک دی گئی۔
 عثمان آبادضلع کے تلجاپورتعلقے میںکِسانوں نے سبزی اوردودھ بازارمیںنہیں لایا۔عثمان آبادضلع کے بھوم سمیت ناندیڑ،بیڑ،جالنہ،اورنگ آباد سمیت کئی مقامات پردودھ کوراستوں پربہادیاگیا۔اورنگ آبادمیںبازارسمیتی بند رکھنے کی اپیل کرنے والے کِسانوں کوچندتاجروں نے زدوکوب کیا۔ اس میںپانچ سے چھ افرادزخمی ہونے کی خبرموصول ہوئی ہے۔
 لاتورمیںمختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیاجارہاہے۔اوسہ تعلقے میںکاجوڑے چنچولی میںکِسانوں نے دودھ اورسبزی گائوں میںمفت تقسیم کرکے نئے طریقے سے احتجاج درج کیا۔
****************************
 کِسانوں کوعزت کی زندگی گذارنے کے حق کے لئے ہڑتال کرنے کاوقت آگیاہے۔یہ مہاراشٹر کے لئے افسوس کی بات ہے۔اِن خیالات کا اظہارقانون سازکونسل میںحزبِ مخالف پارٹی رہنمادھننجے منڈے نے کیاہے۔وہ کل ممبئی میںصحافیوں سے مخاطب تھے۔اُنہوں نے کہا کہ راشٹروادی کانگریس اس احتجاج میںکِسانوں کے ساتھ ہے۔
 یہ حکومت کِسانوں کے مسائل کے سلسلے میںغیرحساس ہے۔یہ بات کانگریس کے رِیاستی صدراشوک چوہان نے کہی ۔وہ کل ممبئی میں صحافتی نمائندوں سے مخاطب تھے۔چوہان نے کہا کہ کانگریس پارٹی کِسانوں کے احتجاج کی مکمل طورپرحمایت کرتی ہے۔حکومت نے غلط پالیسی اختیارکرکے کِسانوں کوہواکے رُخ پرچھوڑدیاہے۔ایسی تنقیدچوہان نے کی۔
****************************
 آئندہ خریف ہنگام کے لئے 54؍ہزارکروڑروپئے فصل قرض منظورکیاگیاہے۔وَزیراعلیٰ دِیویندرپھڑنویس نے بات کہی۔وہ کل ممبئی میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے۔اُنہوںنے کہا کہ زیادہ سے زیادہ قرض فراہم کرنے کی حکومت کی کوشش ہے۔کِسانوں کے احتجاج میںتشدد برپا کرنے کی سیاسی چال جاری ہے۔اَیساالزام وَزیراعلیٰ نے عائدکیا۔ضمانت نرخ سے کم قیمت دینایہ جرم قراردینے والابل آئندہ مانسونی اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔اس کی اطلاع اُنہوںنے دی۔
****************************
 جدیدسہولتوںسے آراستہ شیو شاہی بس جلد ہی ایس ٹی کارپوریشن کے قافلے میںشامل کی جائے گی۔وَزیرٹرانسپورٹ دِیواکررائوتے نے کل ممبئی میںاس کی اطلاع دی۔ایس ٹی کے یوم تاسیس کے موقع پروہ مخاطب تھے۔آٹومیٹک دروازے،آرام دہ سیٹ، وائے فائے،ایل ای ڈی اِسکرین وغیرہ سہولتوں سے آراستہ تقریباً دوہزاربسیں ایس ٹی میںشامل کی جائے گی۔اِس کی اطلاع رائوتے نے دی۔
****************************
 نوجوانوں کورائے دہندگان فہرست میںاپنانام درج کرنے میںآسانی ہواس لئے رِیاستی الیکشن کمیشن یکم جولائی سے 31؍جولائی کے دوران خاص مہم پرعمل درآمدکرے گا۔اِس مہم کے تحت کالج میںداخلہ لینے والے طلباء وطالبات کوداخلہ فارم کے ساتھ رائے دہی اندراج فارم دیاجائے گا۔ ڈپٹی سیکریٹری اور اسسٹنٹ الیکشن آفیسر انیل وڑوی نے کل ممبئی میںپریس کانفرنس میںاس کی اطلاع دی۔اس مہم کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر کے طلباء سے مستقبل کے رائے دہندگان کے طورپرعہدنامہ تحریرکرکے لیاجائے گایہ بات وڑوی نے کہی۔
****************************
 مراٹھواڑہ میںکل تین مختلف سڑک حادثوں میںچھ افرادہلاک ہوگئے اورکئی افرادزخمی ہوگئے۔جالنہ میںعنبڑ،منٹھا چوراہے پرریوگائوں پھاٹے پرٹینکراورکارکے مابین تصادم میںکارمیںسوارتین افرادہلاک اورتین افرادزخمی ہوگئے۔کل صبح سے قبل اورنگ آبادکی جانب جارہی کارکوناندیڑ کی جانب ڈیزل لے جارہے ٹینکرنے ٹکردینے کی وجہہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
****************************
 پربھنی ضلع میںگنگاکھیڑسے قریب پڑے گائوں پاٹی میںکل صبح بس اورٹووہیلرکے درمیان ہوئے حادثے میںدوافرادہلاک ہوگئے۔ چندرپور سے امباجوگائی کی جانب جارہی بس کی مخالف سمت سے آنے والے ٹووہیلرکی ٹکرکے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔
 لاتورضلع کے نیلنگاتعلقے میںکل صبح ہوئے حادثے میںاُبھرتی ہوئی اداکارہ اَسمیتامورے چل بسی وہ 17؍برس کی تھیں۔آئندہ فلم کی شوٹنگ کے بعد واپس ہوتے ہوئے کارکاٹائرپھٹنے سے کارڈیوائیڈرسے ٹکرانے سے یہ حادثہ پیش آیا۔
****************************
 مریضوں کو وقت پر بہتری طبی سہولتیں فراہم ہو۔اس لئے شہری پرائمری ہیلتھ سینٹر فوراً شروع کئے جائیں۔یہ بات اورنگ آباد کے رابطہ وزیر رام داس کدم نے کہی ۔اورنگ آبادمیونسپل کارپوریشن کے شہری پرائمری ہیلتھ سینٹر کی سنگِ بنیاد تقریب سے وہ مخاطب تھے۔اورنگ آبادشہر کے نالے صفائی کاموں کاجائزہ بھی اُنہوں نے لیا۔
****************************

  

No comments: