Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 01.07.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 01 July 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : یکم جولائی ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
اشیاء اور خدمات ٹیکس GST آج سے تمام ملک میں عائد کردیا گیا۔ پارلیمنٹ کے وسطی ہال میں نصف شب ہوئی تقریب میں صدرِ جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ٹیکس طریقۂ کار کے عائد ہونے کا اعلان کیا۔ مرکز اور ریاستی حکومتوں کے آپسی سمجھوتے کی وجہ سے ٹیکس کا نیا سورج طلوع ہوا ہے۔ یہ بات صدرِ جمہوریہ نے اپنے خطاب میں کہی۔ یہ کسی ایک حکومت کی کامیابی نہیں ہے بلکہ ہندوستانی ریاستی تنظیموں کی کامیابی ہے۔ یہ بات پرنب مکھرجی نے کہی۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں GST کو Good and simple Tax سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے تجارتی شعبے میں توازن پیدا ہوگا۔ اسی طرح مرکز اور ریاستیں ایک سمت میں کام کرینگے۔ ایسا تیقن انھوں نے ظاہر کیا۔
اس پروگرام میں سابق وزیرِ اعظم ایچ ڈی دیوی گوڑا‘ سابق مرکزی وزیرِ زراعت شرد پوار سمیت کئی معزز شخصیتیں موجود تھیں۔
اسی بیچ GST کونسل نے کیمیائی کھاد کی ٹیکس کی شرح کو 12/ فیصد سے پانچ فیصد کردیا ہے۔
کانگریس سمیت کئی حزبِ مخالف پارٹیاں اس پروگرام میں موجود نہیں تھے۔ کرنسی تبدیلی کے فیصلے کی طرح منظم تیاری کے بغیر GST پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ یہ بات کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہی ہے۔ وہ کل نئی دلّی میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ GST ٹیکس طریقۂ کار ملک کے نظریہ سے اہم ہے تاہم اس کی نامکمل تیاری پر انھوں نے تنقید کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
GST کی وجہ سے ایک ملک۔ ایک ٹیکس۔ ایک بازار۔ یہ خاکہ منظرِ عام پر آئے گا اور ملک کی ترقی میں بیش بہا تبدیلی آئیگی۔ ایسا تیقن وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے ظاہر کیا۔ وہ کل ممبئی میں مخاطب تھے۔ مہاراشٹر حکومت جنگی پیمانے پر اس طریقۂ کار پر عمل درآمد کریگی‘ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
صحیح طریقۂ کار سے تجارت کرنے والے کسی بھی شخص کو اشیاء اور خدمات ٹیکس سے کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔ ایسا تیقن وزیرِ مالیات سدھیر منگنٹی وار نے ظاہر کیا۔ وہ کل ممبئی میں صنعتی نمائندوں سے مخاطب تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
آج سے انکم ٹیکس ادا کرنے والے بغیر آدھار نمبر کے آمدنی ٹیکس کی تفصیل پیش نہیں کرسکتے۔ اس کی اطلاع محکمۂ انکم ٹیکس نے دی۔ تاہم کسی بھی صورت میں پین مسترد نہیں کیا جائیگا۔ اس کے بعد پَین کے لیے درخواست پیش کرتے وقت آدھار نمبر کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جمہوریت میں ووٹوں سے اہم خیالات کی اہمیت ہے۔ ایسا خیال صدرِ جمہوریہ کے عہدے کی حزبِ مخالف فرنٹ کی اُمیدوار میرا کمار نے ظاہر کیا ۔ وہ کل ممبئی میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھیں۔ صدر جمہوریہ عہدے کے انتخاب میں اُمیدوار کی دماغی صلاحیت‘ تعلیم‘ سماجی کاموں کی بحث نہ کرتے ہوئے ذات پر زیادہ بحث کی جارہی ہے۔ یہ بات میرا کمار نے کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناندیڑ میں پنجابی اکاڈمی شروع کی جائیگی۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے اس کا اعلان کیا۔ سکھ مذہب کے دسویں گرو گووِند سنگھ کی 350/ ویں جینتی کے ضمن میں کل ممبئی میں وزیرِ اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ایک خاص تقریب میں وزیرِ اعلیٰ نے یہ بات کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست میں آج سے 7/ جولائی تک جنگل فیسٹیول ہفتہ منایا جارہا ہے۔ اس کے تحت مراٹھواڑہ میں 74/ لاکھ پودے لگانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس ہفتے کے تحت خاص طور پر سرکاری بیکار اراضی‘ چراگاہیں‘ کھیتوں کے باندھ‘ راستوں کے اطراف شجر کاری کرنے کی اپیل ڈویژنل کمشنر پرشوتم بھاپکر نے کی ہے۔ جالنہ ضلع میں آٹھ لاکھ 50/ ہزار درخت لگائے جائیں گے۔ اس میں شہریوں کو حصہ لینے کی اپیل رابطہ وزیر ببن رائو لونیکر نے کی ہے۔
بیڑ ضلع میں بارہ لاکھ 80/ ہزار پودے لگانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس پروگرام پر عمل درآمد کرنے کیلئے ضلع کلکٹر کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری پانچ ایک روزہ کرکٹ مقابلوں کی سیریز میں کل تیسرے مقابلے میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز سے 93/ رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے مقررہ اوورس میں چار وکٹس کے نقصان پر 251/ رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس کے جواب میں 158/ رنز بناسکی۔ 39/ ویں اوور میں اس کے تمام کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔ سیریز کا چوتھا مقابلہ کل کھیلا جائے گا۔ ہندوستان فی الحال دو صفر سے سبقت لیے ہوئے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سبز انقلاب کو فروغ دینے والے سابق وزیرِ اعلیٰ وسنت رائو نائیک کی جینتی آج یومِ زراعت کے طور پر منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر مختلف پروگرامس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

No comments:
Post a Comment