Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 17 February 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۷ ؍فروری ۲۰۱۸ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
وزیر اعظم نریندر مودی نے والدین سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اپنے بچے کی حصولیابیوں کو سماجی وقار کا مسئلہ نہ بنائیں۔اُنھوں نے کہا کہ ہر بچے میں منفرد خو بی ہو تی ہے۔ نئی دِلّی میں کل ’’پریکشا پر چر چہ‘‘پر طلباء سے بات کر تے ہوئے مو دی نے کہا کہ والدین کو نمبروں پر بھی بہت زیادہ توجہ نہیں دینی چاہیے اور طلبہ کی مدد کر نی چا ہیے۔اُنھوں نے کہا کہ گھر میں تنائو کم کر نے کی کوششیں کی جا نی چا ہیے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ طالب علموں کو ہمیشہ یاد رکھنا چا ہیے کہ ہر والدین اپنے بچے کی بھلائی کے لیے کیا کچھ قر با نیاں نہیں دیتے۔وزیر اعظم نے طلباء سے کہا کہ وہ دوسروں سے مقا بلہ نہ کریں بلکہ خود سے مقا بلہ کریں۔مودی نے کہا کہ ایک طالب علم کو صحیح ہنر اور وسائل کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی کی بھی ضرورت ہو تی ہے۔ مودی نے کہ خو د اعتمادی اپنے آپ کو چیلنج کرنے اور سخت محنت کرنے سے پیدا ہو تی ہے اور طلبہ کو ہمیشہ اپنے آپ کو بہتر بنا نے کے بارے میں سونچنا چاہیے۔مودی نے کہا کہ کئی طلباء میںامتحان کے لیے سخت محنت کے با وجود اعتماد کی کمی ہو تی ہے۔اُنھوں نے کہا کہ امتحان کی تیا ری کر تے وقت طلباء کواپنے آپ پر بھروسہ کر نا چا ہیے۔
مودی نے طالب علموں کو مشورہ دیا کہ وہ یو گا کریں جو توجہ کو بہتر بنا نے کا اچھا ذریعہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ دھیا ن کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو خاص طور سے سیکھنی پڑتی ہے اور ہر شخص روزا نہ کسی نہ کسی چیز پر دھیان لگا تا ہے چاہے پڑھائی ہو یا گا نا سننا ہو یا کسی دوست سے بات کر نی ہو۔ وزیر اعظم نے طالب علموں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ امتحان کے تنائو پر قا بو پا ئیں اور مثبت سونچ کے ساتھ امتحان میں شرکت کریں۔طالب علموں کو اپنا نو جوان دوست کہتے ہوئے وزیر اعظم نے اُن سے کہا کہ وہ اپنے اندر کے طالب علم کو ہمیشہ زندہ رکھیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
آبی وسائل کے مرکزی وزیر نتِن گڈ کری نے کہا ہے کہ گو دا وری ندی پر بنے سبھی ڈیمس کو پا نی سے لبریز کر نے کے لیے ندی جو ڑ پرو جیکٹ کار گر ثابت ہو گا۔ گڈکری کل ناگپور میں زیر زمین پانی سے متعلق ایک کانفرنس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ با رش میں ضائع ہونے والے پانی کو بچا نے اور اُسے سینچائی اور پینے کے لیے استعمال کر نے کے مقصد کے تحت پہلی مر تبہ نیشنل ہائی وے اتھا ریٹی آف اِنڈیا کی جانب سے 100؍ بندھارے تعمیر کیئے جائیں گے۔ گڈ کری نے کہا کہ ندیوں سے سمندر میں بہہ کر جانے والے پانی کو بچا نے کے لیے آ نے والے دِنوں میں خصو صی زور دیا جائے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اکھِل بھارتیہ مراٹھی سا ہتیہ سمیلن کو حکو مت کی جانب سے دی جانے والی اِمداد میں اگلے سال سے دو گنا اِضا فہ کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے یہ اعلاان کیا۔ پھڑ نویس کل بڑو دہ میں منعقدہ 19؍ ویں اکھِل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے افتتاح کے موقع پر بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ اب تک سمیلن کو حکو مت 25؍ لاکھ روپئے بطور امداد دیتی تھی جو اگلے سال سے 50؍ لاکھ روپئے کر دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے یقین دہا نی کر وا تے ہوئے کہا کہ سا ہتیہ سمیلن میں منظور کی گئی قرار دادوں پر اسمبلی اجلاس کے اختتام کے پندرہ دِنوں میں میٹِنگ طلب کر کے فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مراٹھی مہا راشٹر کی عوا می زبان ہے اور یہ زبان کسی بھی چیلنج سے نِمٹنے کی صلا حیت رکھتی ہے۔ پھڑ نویس نے مراٹھی زبان کو ڈیجیٹل دور کے تقا ضوں سے ہم آ ہنگ کر نے کے لیے سبھی سے تعائون کر نے کی اپیل کی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
ژالہ باری سے متا ثرہ کسا نوں کی فصلوں کی جائزہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد فوری کسا نوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔ ٹرانسپورٹ کے ریاستی وزیر دِوا کر رائو تے نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ کسا نوں کو نا اُمید ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ رائوتے کل مراٹھواڑہ میں ژا لہ باری سے متا ثرہ علاقوں کے دورے کے بعد کسا نوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اُنھوں نے جالنہ ضلع سمیت واشِم ، آکو لہ اور بلڈھا نہ ضلعوں کا بھی دو رہ کیا اور کھیتوں کا جائزہ لیا۔ رائوتے نے بتا یا کہ ریاستی حکو مت نے کسا نوں کو نقصان بھر پائی ادا کر نے کے لیے مرکزی حکو مت سے 200؍ کروڑ روپیوں کا مطالبہ کیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
قو می رہنما ئوں کے بارے میں قابل اعتراض تبصرے کر نے کی پا داش میں احمد نگر کے نائب میئر شری پاد چھِندّم کو اُنکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اِسکے بعد پار ٹی نے بھی اُنھیں بر طرف کر دیا۔ احمد نگر سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دِلیپ گاندھی نے یہ اطلاع دی۔ چھِندّم کے خلاف احمد نگر کے توپ خانہ پولس اِسٹیشن میں شکایت درج کی گئی تھی اور خبر ہے کہ گذشتہ رات اُنھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اِس بیچ مختلف تنظیموں کے کار کنوں نے کل احمد نگر میں چھِندّم کی رہائش گاہ اور دفتر کے سامنے نعرے بازی کی۔ خبر ہے کہ مشتعل ہجوم نے چھِندّم کے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اورنگ آ باد ضلع انتظا میہ نے سال2018 میں تین چھُٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ اِسکے مطا بق 9؍ مارچ کو سنت ایکناتھ کا لا شٹمی اُتسو، 6؍ نومبر کو نرک چتُر دشی اور27؍ نومبر کو خلد آ باد عُرس کے ضمن میں تعطیل رہے گی۔ لہٰذا اورنگ آ باد ضلع کے سبھی ریاستی حکو مت کے دفاتر، تعلیمی اِدارے، ضلع پریشد ،علاقا ئی خود مختار اِدارے9؍ مارچ ،6؍ نومبر اور27؍ نومبر کو بند رہیں گے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
کار خا نوں میں کام کاج کے دوران بر تی جانے والی احتیا ط یعنی سیفٹی کے موضوع پر آج سے اورنگ آ باد میں 2؍روزہ ریاستی سطح کی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے۔ والوج صنعتی علا قے کے مراٹھواڑہ آٹو کلسٹر میں منعقدکی جا رہی اِس کانفرنس میں بِجلی سے جُڑے حادثوں ، کار خا نوں میں پیش آ نے والے حادثوں اور احتیا طی تدا بیر کے بارے میں سیفٹی ما ہرین رہنمائی کرینگے۔ آر گنائزنگ کمیٹی کے صدر جیندر بھِرُڑ نے یہ اطلاع دی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
بھارتی ٹیم نے گیند باز شاردُل ٹھاکُر کی گیند بازی اور کپتان وِراٹ کو ہلی کی شاندار سنچری کی بدولت کل جنو بی افریقہ کے ساتھ کھیلے گئے چھٹے اور آخری ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں جنو بی افریقہ کو آٹھ وِکٹوں سے ہرا دیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے204؍ رن بنائے بھارت کی جانب سے شار دُل ٹھا کُر نے 4؍ جسپریت بو مبراہ اور یُجویندر چہل نے2-2؍ وِکٹ لیے۔ ہاردِّک پنڈیا اور کُلدیپ یادوَ نے ایک ایک کھلا ڑی کو آئوٹ کیا۔ نشا نے کا تعاقب کر نے اُتّری بھارتی ٹیم کی جانب سے وِراٹ کو ہلی نے96؍ گیندوں میں129؍ رن بنائے۔ بھارت نے یہ مقا بلہ 33؍ ویں اوور میں ہی جیت لیا۔ سیریز میں تین سنچر یاں لگا نے والے وِراٹ کو ہلی کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز دو نوں انعامات سے نوازا گیا۔

No comments:
Post a Comment